Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قیصر عباس صابر»دریائے نیلم ، جنات اور پراسرار ہوائیں: صدائے عدل/ قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

دریائے نیلم ، جنات اور پراسرار ہوائیں: صدائے عدل/ قیصر عباس صابر

ایڈیٹرفروری 5, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
neelam river
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک عجیب واقعہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔
دواریاں سے شاردہ کے لئے نکلے تو دن ڈھل چکا تھا اور ہم کسی ایسے طعام کی تلاش میں تھے جو نیلم کے کنارے ہواور طعام کے ساتھ ساتھ قیام بھی اس وادی کے عین مطابق ہو۔دائیں جانب دریائے نیلم کا بہاﺅ تھا اور ہم اس کی متضاد سمت میں بڑھتے جاتے تھے۔ دواریاں سے آگے نکلتے تھے تو یہ بالکل احساس نہ ہوتا تھا کہ رتی گلی جھیل ہم سے دور ہوتی جارہی تھی ۔ دودھنیال اور شیخ بیلہ کے دونوں قصبوں کے درمیان، دریائے نیلم کے کنار ے پر دائیں جانب ایک ریسٹورنٹ تھا جو پراسرار جھاڑیوں میں گھرا اپنے گاہکوں کا انتظار کرتا تھا ، ہمیں ایسے ہی قیام برائے طعام کی ضرورت تھی۔ دائیں جانب نیچے اترتے راستے پر ہم بھی اتر گئے ۔ دریا کے کنارے تیز بہاﺅ کے پاس جھولے لگے تھے ۔ بچوں نے جاتے ہی جھولے سنبھال لئے۔ حجاب ، آیت،عبداللہ اور عون ان جھولوں پر جھولے لیتے تھے جو نامعلوم قسم کی جھاڑیوں سے ذرا آگے لگے تھے اور ہم قدرتی لان میں رکھی کرسیوں پر بھوک سے نڈھال کھانے کے منتظر تھے۔
ایک پراسراریت تھی جو اطراف میں پھیلی ہوئی تھی، ہوا جو دریائے نیلم کے بہاﺅ سے ٹکرا کر ہمیں چھیڑتی تھی وہ عام ہواﺅں جیسی نہ تھی ۔ ماحول میں ایک خوف مسلط تھا اور خود ہوٹل کے ویٹر بھی اپنی گفتگو اور عمل سے کچھ عجیب سے محسوس ہوتے تھے جیسے اس پرستان میں یہ ایک ریسٹورنٹ نہ تھا بلکہ جنات نگر تھا ۔ پھر کھانے کے ذائقے نے ہمار ے شک کو مزید پختہ کردیا تو ہم کچھ بولے بغیر آنکھوں ہی آنکھوں میں آپس میں گفتگو کرنے لگے۔ کھانے کے بعد بل کی ادائیگی ہوئی اور شاردہ کی طرف روانہ ہوئے ۔ اس ماحول کو ہم سب نے محسوس کرلیا مگر کھل کر اظہار نہ کیا،جدید دور میں ایسی باتیں ہمیں پتھر کے زمانے تک لے جاتی ہیں۔
فون پر اکبر بخاری اور غلام مرتضیٰ کو اطلاع کردی گئی تھی اس لئے کمرے ہمارے منتظر تھے ۔ ہم شام سے ذرا پہلے کشمیر لاجز میں داخل ہوئے تو تھکن سے چور تھے ،ٹوٹ چکے تھے ۔ آپس میں گفتگو کرنے کی بجائے کمروں میں جا کر آرام کرنا ہمارے لئے بہتر تھا اس لئے رات کے ابتدائی حصہ میں ہی ہم سب نیند کی آغوش میں تھے۔ غلام شبیر پاک فوج کے انٹر نیٹ سے اپنی تنہائی دور کرتا تھا اور راشد ڈوگر نیلم پر بنے پل کا نظارا کرتا تھا ۔ ہمارے کمرے کے سب مسافر جو مسلسل چوبیس گھنٹے سے سفر میں تھے وہ اب نیند کے سفر پر روانہ ہوچکے تھے۔
رات اپنا پہلا حصہ گزار چکی تو آیت زہرا نے رونا شروع کردیا ۔ اسے چپ کرانے کے سب گر آزمائے جاچکے تو پھر مرتضیٰ کو اٹھا یا گیا، غلام مرتضیٰ قریب کسی بستی کے ڈاکٹر سے دوائی بھی لے آیا مگر آیت آپے سے باہر ہوتی گئی ۔ ہم اس کی مسلسل بے کسی دیکھ کر لاچار ہوتے گئے۔ فون پر ایک کشمیر ی بزرگ سے دم بھی کرایا مگر وہ بھی ناکام، پھر کنول اٹھ گئیں، ان کے پاس جتنے بھی سیرپ تھے وہ ایک ایک کرکے پلائے گئے ، یوں لگتا تھا جیسے دریائے نیلم کے کنارے بنے ریسٹورنٹ کی پراسراریت نے اثر دکھا دیا مگر اس سے پہلے ہمارے عقیدے مزید کمزور ہوتے اور ہم جن نکلوانے کےلئے نکل کھڑے ہوتے ، رات کے آخری پہر آیت چپ ہوگئی اور سوگئی ۔ وہ جب تک روتی رہی مسلسل روتی رہی اور درد دل رکھنے والے ہمارے میزبان ہمارے ساتھ جاگتے رہے۔
رات گزار کر جب صبح ہوئی تو غلام مرتضیٰ اپنے گھر سے مکئی کی روٹی، ساگ اور مکھن لے آیا، اس دیسی ناشتے کے بعد لسی کا ایک اپنا لطف تھا ۔ ناشتے کے بعد ہم نے واپس دواریاں کےلئے لوٹنا تھا اور وہیں سے ہمارے اس سفر کا آغاز ہونا تھا جس کے بلاوے آتے تھے کہ اب راستے کی سب برف پگھل چکی ہے۔
صبح سامان اور لباس نکالتے ہوئے درجہ حرارت منفی کا ماحول زیر نظر تھا ۔ دواریاں کے لئے نکلے تو سید اکبر بخاری، رانامشتاق اور غلام مرتضیٰ سے اجازت چاہی اور خوابوں کی مجسم تعبیر کے لئے روانہ ہوئے۔
دوسڈ سے دواریاں یوں تو صرف ڈیڑھ گھنٹے کا سفر تھا مگر ہم پر کتنے زمانے بیت گئے، وہ زمانے جو سپنوں کو حقیقت میں بدل رہے تھے۔ دواریاں کے جیپ سٹینڈ سے معاملات طے کئے ۔ ایک رات بسر کرنے کا پروگرام بنایا اور نیچے دریا کنارے اپنی کاریں بعوض ایک سو روپے کھڑی کردیں ۔ ہم صرف ایک جیپ کے ہی مسافر تھے اس لئے ڈرائیور کے ساتھ راشد اور بشیر بیٹھ گئے،ہم سب پیچھے تھے مگر گزشتہ روز جس آسیب زدہ ہوٹل سے کھانا کھایا تھا اور جو ہوائیں جھولے جھلاتی تھیں ، وہ ویٹر جومیزوں پر کھانا لگاتے تھے وہ کیا تھے؟ کہ رات بھر صرف آیت ہی نہیں ہم سب اپنے اپنے اعصاب کو سنبھالتے تھے اور نیند کو طاری کرنے کی کوشش کرتے تھے مگر ناکام تھے۔ اس آسیبی ماحول سے ہمیں صرف رتی گلی نکال سکتی تھی اور ہم اس کی طرف رواں تھے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دریائے نیلم دواریاں رتی گلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک بڑا جنگ دشمن۔۔زاہدہ حنا
Next Article بات کر کے دیکھتے ہیں، ایک جائزہ ۔۔ احمد حسین مجاہد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آزاد کشمیر: مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، 13 افراد جاں بحق

جولائی 10, 2024

وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری،ملتان کے7 افراد سمیت 12 افراد جاں بحق

جون 10, 2024

بارش، برف ، آبشاریں اور گھوڑے : صدائے عدل / قیصر عباس صابر

فروری 8, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.