Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جنوری 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم
  • نشانیاں ’ چیزیں ‘ نہیں ہوتیں : گھی کے ڈبے میکے کے باورچی خانے اور ابا کی یادیں : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قیصر عباس صابر»ملتان کا ادبی مورخ، رضی الدین رضی:صدائے عدل / قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

ملتان کا ادبی مورخ، رضی الدین رضی:صدائے عدل / قیصر عباس صابر

رضی الدین رضیجنوری 24, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qaisar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

‎ تیئیس سال پہلے ، ریلوے اسٹیشن کے ویران پلیٹ فارم نمبر تین کے ایک اجاڑ ڈھابے پر رضی الدین رضی کی نظم “ ستارے مل نہیں سکتے “ ان کی زبانی پہلی بار سنی تھی ۔اس نظم میں محبت کا اظہاریہ تلخ مفاہیم کا پردہ چاک کرتا تھا تو معنی بدل جاتے تھے بالکل ایسے کہ تلواروں میں پھول پروئے ہوں ۔
‎ نیوز روم کی آخری کاپی پریس میں بھجوا کر وہ نہ جانے کیوں ریلوے اسٹیشن کی طرف چلے آتے ۔ بہت دیر تک آسمان کو گھورتے تو مجھے ان سے ڈر لگنے لگتا ۔ریلوے اسٹیشن ، ٹرین کی سیٹی ، بھٹو صاحب ، ویرانی اور عقیدوں کے پردوں میں چھپی منافقت ان کا موضوع ہوتا۔
‎ یوں لگتا جیسے وہ دیکھ سکتے ہیں ، جو ہم سوچ رہے ہوتے ہیں ، وہ مجسم ہو کر انہیں نظر آ جاتا ہے یا شائد وہ جان چکے تھے کہ کوئی بھی کسی دوسرے کے بارے اچھا نہیں سوچتا ۔اس لئے وہ کچھ کہے ، کچھ سنے بغیر اپنے تعلقات کی سلیٹ پر دوستوں کو رولنمبر الاٹ کر دیتے۔
‎ ان کے لئے خلوص ، محبت اور دوستی کے عقیدے کے سامنے سب مذاہب نیچ ہیں ۔ان کی لڑائی بھی تو یہی ہے کہ “ تم لوگ ملتے نہیں ہو” ۔وبا کے دنوں میں جب مل بیٹھنے کے تمام ٹھکانے بند ہو گئے تھے تو بھی وہ دستیاب رہے ۔ وبا نے زندگی کے جتنے رنگ گدلے کئے تھے انہوں نے تروتازہ رکھے۔وہ فون کرتے ہیں کہ “تم سب ایک جیسے ہو ، ملتے کم ہو،ایک ہی شہر میں رہ کر بھلا بندہ ملے بھی نہ؟” ہم گنگ ہو جاتے ہیں ایسے لگتا ہے کہ وہ باتیں ان تک پہنچ گئی ہیں جو ہم زیر لب کرتے رہے ہیں ۔یوں لگتا کہ ہم جو روز ان سے چھپ کر کہیں نہ کہیں بیٹھتے ہیں وہ دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔مخبری کے ڈر سے ہم نے ٹھکانے بھی بدل کر دیکھے مگر وہ سن لیتے تھے ، دیکھ بھی لیتے تھے ۔

‎ انہوں نے عقیدوں کے عقدے جب سے کھولے ہیں ہم نے کسی کو بھی عقیدت سے دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔
‎ان کو دیکھ کر یقین آتا ہے کہ آپ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں نہ بھی پڑھاتے ہوں تو پھر بھی مقبول شاعر اور اچھے ادیب ہو سکتے ہیں ۔
‎آپ کے سیکڑوں شاگرد نہ بھی ہوں تو آپ کی تخلیق اپنا قاری تلاش کر لیتی ہے ۔
‎ نثر نگاری، شاعری اور صحافت میں اپنا انفرادی اور خالص مقام بنانے کے بعد وہ “سخنور فورم کی ادبی بیٹھک” کو ناقابل یقین تسلسل دینے والے ادبی درگاہ کے واحد گدی نشین مانے جاتے ہیں جہاں ہر جمعرات کو تبرک تقسیم کیا جاتاہے۔
وبا کے دوران جب لاتعلقی کی رسم چل نکلی تھی تب انہوں نے اپنی تخلیقات کو جمع کیا اور کتاب پر کتاب شائع ہونے لگی ۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں ان کی وہ کتاب بھی منظر عام پر آ گئی جس میں شامل مضامین اس سے پہلے بھید تھے ۔ “ کالم ہوتل بابا کے “ ملتان کی چھتیس سالہ ایک ایسی ادبی دستاویز جو دراصل کتابی صورت میں شائع ہونے کے بعد اپنے اس تخلیق کار کو بھی سامنے لے آئی جو لاہور میں بیٹھ کر ملک بھر کے اخبارات کے ذریعے ملتان کے ادبی تنازعات ، تقریبات اور تخلیقات کو ہوتل بابا کی زبان دیتے رہے ۔ جن دنوں کا ادبی منظرنامہ رضی الدین رضی نے لکھا ، اگر یہ کتاب میرے سامنے نہ ہوتی تو میں ناواقف رہتا ، کہ انہی دنوں جب ہوتل بابا قرطاس ادب کا حصہ بن رہا تھا مجھے پرائمری سکول میں داخل کروایا گیا تھا ۔ اس کتاب کا میری لائبریری میں ہونا ملتان سے محبت کے لئے ضروری تھا ۔
رفتگان ملتان ، وابستگان ملتان کے بعد کالم ہوتل بابا کے ، محبت کی وہ تسبیح ہیں جو رضی الدین رضی کے لئے عشق کا اسم اعظم ہے ۔ شہر اور شہر والوں کی محبت کا قرض یوں بھی چکایا جا سکتا ہے ۔
(بشکریہ: روزنامہ جہان پاکستان)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رضی الدین رضی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور
Next Article آئی ایم ایف کے ساتھ پانچواں جائزہ مکمل کرنے اور نوجوانوں کے قرضہ سکیم شروع کرنے کا اعلان
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

امی جان کی یاد میں ابو کے نام ایک خط ( تاریخ وفات آٹھ جنوری 1968)

جنوری 10, 2026

دکھ کی سانجھ ۔۔ امی جان کی بے نظیر یادیں : رضی الدین رضی کی جیون کہانی

دسمبر 28, 2025

معروف شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی کے بچپن ، لڑکپن اور جوانی کی کہانی : آغا محمد علی کی زبانی

دسمبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم جنوری 14, 2026
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم جنوری 14, 2026
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم جنوری 13, 2026
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز جنوری 13, 2026
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم جنوری 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.