ملتان ( اے پی پی) نامورنقاد،محقق اوردانشورڈاکٹر انوار احمد نے کہا ہے کہ بڑے تخلیق کار اعلیٰ انسانی اقدار کے امین ہوتے ہیں۔انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں نامورشاعرقمر رضا شہزاد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب اعتراف فن کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قمر رضا شہزاد نے اپنی مسلسل محنت اورکمٹمنٹ سے معاصر شاعری میں اپناالگ اورممتازمقام بنایا ہے۔
ڈائریکٹرآرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ قمر رضا شہزاد خطے کانمائندہ شاعرہے۔معروف ڈرامہ نگاراورقانون دان شاہدراحیل نے کہا کہ قمر رضا شہزاد خوبصورت شاعر اور خوبصورت انسان ہے۔ سابق اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیوپاکستان ملتان آصف کھیتران نے کہا کہ قمررضا شہزاد نے شاعری میں الگ اسلوب اور انداز اپنایا ہے۔
کراچی کی معروف شاعرہ ماوراسید نے کہا کہ قمر رضاشہزاد نےغزل کو فنی کمال عطا کیا ہے۔
ڈاکٹر سجاد نعیم کا کہنا تھا کہ قمر رضا شہزاد فن کی باریکیوں سے آگاہ ایک ذہین فنکار اور شاعر ہے ۔معروف کالم نگاراورادیب شاکرحسین شاکرنے کہا کہ قمررضاشہزاد دوستوں کادوست ہے۔معروف شاعررضی الدین رضی نےکہاکہ قمررضاشہزاد ایک جینوئن شاعر ہے۔ معروف افسانہ نگاراورشاعرہ صائمہ نورین بخاری نے کہا کہ قمررضاشہزاد کی شاعری ایک پختہ کارسخنورکی شاعری ہے۔
معروف سماجی رہنماعامر شہزاد صدیقی نے کہا کہ قمر رضا شہزاد ایک بڑا شاعر اور بڑا انسان ہے۔ قیصر عباس صابر نے کہا کہ قمر رضا شہزاد ایک خوبصورت شاعر ہے۔سہیل عابدی نے کہا کہ قمررضا شہزادکی شاعری معاصرادبی منظرنامےمیں اعلیٰ مقام رکھتی ہے۔آخر میں صاحب شام قمررضاشہزاد نے اپناتازہ کلام سنایاجسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔تقریب میں شہرکےاہل قلم مستحسن خیال،مختارعلی،صابرانصاری،تانیہ عابدی کے علاوہ دیگرشہروں کے اہل قلم افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ملتان آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈاٹریکٹرزاہداقبال نے سرانجام دیئے۔
فیس بک کمینٹ