Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ملکہ الزبتھ کے آخری سفر کا آغاز، میت کے احترام میں عوام سڑکوں پر
اہم خبریں

ملکہ الزبتھ کے آخری سفر کا آغاز، میت کے احترام میں عوام سڑکوں پر

ایڈیٹرستمبر 11, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
elizbath funeral
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اتوار کو ملکہ کی میت بالمورل سے ایڈنبرا کے لیے میت گاڑی میں سفر پر روانہ ہوئی تو بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔سوگواران کی بڑی تعداد خاموشی سے ملکہ کی میت کو جاتے ہوئے دیکھتی رہی ۔ ان کی میت کو شاہی معیار کے مطابق خاص انداز سے کپڑے میں لپیٹا گیا ہے۔
سکاٹ لینڈ میں بڑی تعداد میں عوام بادشاہ چارلس سوم کو بھی سننے کے لیے جمع ہیں۔خیال رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔چار دن تک عوام کو ان کی میت کے آخری دیدار کی اجازت ہو گی۔
اس سے پہلے ملکہ کی میت کو 12 ستمبر کو 24 گھنٹوں تک سینٹ جائلز کیتھیڈرل ایڈنبرا میں رکھا جائے گا جہاں لوگ انھیں خراج عقیدت پیش کرنے آ سکیں گے۔
ملکہ کی بیٹی پرنسز رائل (شہذادی این)، 175 میل کے سفر پر اس قافلے کی دوسری کار میں سفر کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ ان کے شوہر وائس ایڈمرل سر ٹم لارنس بھی موجود ہیں۔تابوت چھ گھنٹے کے کم رفتار سفر کے ساتھ ابرڈین اور ڈونڈی سے ہوتا تقریباً چار بجے ایڈنبرا پہنچا۔تابوت کی چادر پر ملکہ کے کچھ پسندیدہ پھول ہیں، جو سفید درانتی سے کاٹے گئے ہیں۔
جب یہ کارٹیج بالیٹر پہنچی تو آبرڈین شائر میں، جو بالمورل کا قریب ترین گاؤں ہے، سوگواروں نے سڑک پر پھول پھینکے۔
ان کا خاندان، سیاستدان اور عالمی رہنما ان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے جو 19 ستمبر کو برطانوی وقت کے مطابق دن 11 بجے ادا کی جائیں گی۔ اُس روز برطانیہ میں سرکاری چھٹی ہو گی۔بالمورل، ایبرڈین شائر سے جہاں ان کی وفات ہوئی ملکہ کا تابوت اتوار کو ایڈنبرا منتقل ہو جائے گا اور سہ پہر چار بجے تک ہولیروڈ ہاؤس کے محل تک جائے گا۔پیر کی سہ پہر یہ شاہی خاندان کے ارکان کے ہمراہ سینٹ جائلز کیتھیڈرل، ایڈنبرا تک جائے گا۔ وہاں ایک دعائیہ تقریب ہو گی اور تابوت 24 گھنٹے یہاں رہے گا تاکہ لوگ ان کی تعزیت کر سکیں۔
اگلے دن شہزادی این اپنی والدہ کی میت کے ساتھ واپس لندن جائیں گی۔ ملکہ کا تابوت ایڈنبرا ایئرپورٹ سے بکنگھم پیلس لے جایا جائے گا۔
بدھ کی سہ پہر اسے ویسٹ منسٹر ہال لے جایا جائے گا، سہہ پہر تین بجے ملکہ کا تابوت وہاں پہنچے گا۔ آخری رسومات سے قبل جمعرات کے بعد چار دن تک میت وہاں رکھی جائے گی۔
ریاستی طور پر آخری رسومات 19 تاریخ کو دن گیارہ بجے ہوں گی جس کے دوران شرکا ونڈزر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے، ملکہ کو ونڈزر میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
آخری رسومات سے قبل نئے بادشاہ سکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور ویلز جائیں گے۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قومی سوگ ریاستی سطح پر آخری رسومات کی ادائیگی تک جاری رہے گا۔ شاہی خاندان اس کے بعد مزید سات دن سوگ منائے گا۔ویسٹ منسٹر ایبی وہ تاریخی گرجا گھر ہے جہاں برطانیہ کے بادشاہوں اور ملکاؤں کی تاج پوشی کی جاتی ہے لیکن وہاں پر 18ویں صدی کے بعد سے کسی شاہی حکمران کی آخری رسومات ادا نہیں کی گئیں۔
1900 کی دہائی میں ملکہ کے والد، دادا اور پر دادی، ملکہ وکٹوریہ کی آخری رسومات ونڈسر کے سینٹ جارج چیپل میں ادا کی گئی تھیں۔ملکہ کی زندگی اور خدمات کی یاد میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت کو شاہی خاندان کے ارکان کے ساتھ اس تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔توقع ہے کہ برطانیہ کے سینیئر سیاستدان اور موجودہ اور سابق وزرائے اعظم بھی اس تقریب میں شامل ہوں گے۔ اس تقریب کو ٹیلی وژن پر نشر کیا جائے گا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الزبتھ جنازہ ملکہ برطانیہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا کالم:کپتان شاناکا کی ٹیم پاکستان کے لیے تر نوالہ نہیں ہو گی
Next Article دہشتگردی کیس ، عمران خان تیسری طلبی پر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کل دو بجے جلال مسجد گراؤنڈ میں جنازہ : ڈاکٹر اے بی اشرف ملتانی مٹی اوڑھنے کے لیے انقرہ سےروانہ

مارچ 17, 2025

معروف روحانی پیشوا الشیخ حافظ محمد امین کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی : سکیورٹی کے سخت انتظامات

اگست 24, 2023

برطانیہ: بادشاہ چارلس سوم، ملکہ کمیلا کو تاریخی تاج پہنا دیا گیا

مئی 6, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.