ملتان : گردوپیش نیوز ۔۔ معروف نعت گو شاعر رہبر صمدانی کی آج چوتھی برسی منائی جا رہی ہے ان کا بیس فروری 2021 کو انتقال ہوا تھا ۔ رہبر صمدانی کی عمر 57 برس تھی اور وہ تین ماہ تک بلڈ پریشر اور انتڑیوں کے عوارض کا شکار رہے ۔رہبرصمدانی کااصل نام رہبرخلیل صمدانی ہے ۔ یکم نومبر 1964 کو بیکانیر بھارت میں پیدا ہوئے 1970ءمیں اپنے والد کے ہمراہ ہجرت کرکے ملتان آ گئے اور پھر یہیں قیام کیا۔ان کے والد تابش صمدانی اوردادا خلیل صمدانی بھی نعت گوشاعر تھے۔رہبرصمدانی کانعتیہ مجموعہ سلطان کرم کے نام سے 2008 میں شائع ہوا ۔
وہ معروف ماہر قانون اور علی گڑھ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سرور صمدانی کے بڑے بھائی تھے ۔
فیس بک کمینٹ