وزیر داخلہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کر دیا گیا، رانا ثنا اللہ کو دل کی تکلیف کے باعث اے ایف آئی سی راولپنڈی لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جانا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ راناثنااللہ 12سال سےعارضہ قلب کا شکار ہیں، جمعہ کے روز طبیعت خراب ہونے پر انہیں اےایف آئی سی راولپنڈی لے جایا گیا۔ اےایف آئی سی میں 8 گھنٹے تک وفاقی وزیر داخلہ کا اےایف آئی سی میں طبی معائنہ کیا گیا۔
بشکریہ اردو پوائنٹ
فیس بک کمینٹ