Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سید مجاہد علی کا تجزیہ : نئے آرمی چیف کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
تجزیے

سید مجاہد علی کا تجزیہ : نئے آرمی چیف کے اعلان میں تاخیر کیوں؟

ایڈیٹرنومبر 12, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے سیاسی منظر نامہ پر جاری کشمکش تحریک انصاف کی ہوس اقتدار سے زیادہ حکومت کی کمزوری اور ناطاقتی کی علامت بن چکی ہے۔ اسی کا نتیجہ کا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد کی سڑکوں پر روازانہ کی بنیاد پر لاقانونیت کے مظاہرے ہورہے ہیں اور لانگ مارچ کے نام پر سجائے گئے اسٹیج سے مسلسل ایسے دعوے کئے جارہے ہیں جو ملک کی سلامتی پر براہ راست حملہ ہیں۔ ان جارحانہ ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن وزیر اعظم ’مشاورت اور پیغام رسانی ‘ کے نام پر لندن گئے ہوئے ہیں۔اس میں بھی کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ اس وقت عمران خان کی قیادت میں قومی سلامتی کے اداروں کی جو درگت بنی ہوئی ہے، اس کی بنیادی ذمہ داری خود انہی اداروں پر عائد ہوتی ہے۔ گزشتہ ستر برس کے دوران سیکورٹی فورسز اور ان کے تابع کام کرنے والی ایجنسیوں نے جستہ جستہ ملکی سیاست کو اپنا اسیر بنانے کا منظم کھیل کھیلا ہے ۔ اسی منصوبہ بندی اور قومی مفاد کی نام نہاد حفاظت کا گھمنڈ ہی تھا کہ جنرل باجوہ کی قیادت میں ہائیبرڈ نظام کے نام پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی طاقت کو تقسیم کرنے اور ملکی انتظامی امور پر گرفت مستحکم رکھنے کے لئے عمران خان کو مسلط کیا گیا۔ اس وقت عمران خان بلاشبہ اسٹبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ایک علامت بن کر سامنے آئے ہیں لیکن درپردہ وہ اسٹبلشمنٹ ہی کے طاقت ور عناصر کے آلہ کار ہیں۔ بصورت دیگر سیاسی اسٹیج سے فوج پر دشنام طرازی کا یہ سلسلہ یوں دیکھنے میں نہ آتا۔ اور نہ ہی چند فوجی افسروں کو مطعون کرنے کے بعد کسی نہ کسی انٹرویو میں یہ کہہ کر ’زیتون کی شاخ ‘دکھانے کی کوشش نہ کی جاتی کہ سیاست سے فوج کے کردار کو ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ صرف اسے صحیح لیڈروں کے ساتھ مل کر ملکی مفاد میں کام کرنا چاہئے۔
عمران خان کا مقدمہ فوج کو سیاست سے نکالنا نہیں ہے بلکہ وہ فوج کو اپنے مفادات کا نگہبان بنانا چاہتے ہیں۔ اس وقت لانگ مارچ میں تقریروں اور میڈیا میں انٹرویوز کے ذریعے جو ایک خاص سنسنی خیز ماحول بنایا گیا ہے، اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ فوج کے ان تمام عناصر کو مشتبہ قرار دیا جائے جو فوج کے ’غیر سیاسی‘ کردار پر یقین رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ فوج کو اپنی شہرت واپس لینے اور عوام کا احترام پانے کے لئے، سیاسی معاملات سے دور رہنا ہوگا۔ عمران خان کے لئے یہ رویہ ناقابل قبول ہے کیوں کہ وہ ماضی قریب کے تجربات سے جانتے ہیں کہ فوج کی مکمل اعانت کے بغیر نہ وہ اقتدار میں واپس آسکتے ہیں اور نہ ہی امور مملکت چلانے کے قابل ہیں۔ اقتدار میں تحریک انصاف کا ساڑھے تین سال کا دورانیہ اس حقیقت کا شاہد ہے کہ اگر فوج ہر مرحلے پر عمران خان کی پشت پناہی نہ کرتی اور جنرل قمر جاوید باجوہ ان کی حکومت کے غیر اعلانیہ ’وزیر خارجہ‘ کے طور پر فرائض انجام نہ دیتے تو یہ حکومت قائم ہونے سے پہلے ہی منہ کے بل گرجاتی۔ تحریک انصاف کے پاس نہ تو کوئی سیاسی منصوبہ تھا اور نہ ہی اب وہ کسی ٹھوس معاشی اور سیاسی پروگرام کی بنیاد پر عوام کو متوجہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کل بھی عمران خان کی ہوس اقتدار بنیاد تھی اور آج بھی ساری ہنگامہ آرائی کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کسی بھی طرح عمران خان کو وزیر اعظم بنا دیا جائے اور یہ یقین بھی دلایا جائے کہ انہیں مکمل ’اختیار‘ حاصل ہوگا اور فوج ان کی بے اعتدالیوں پر حرف زنی نہیں کرے گی۔
ایک روز پہلے ملک کے معتبر انگریزی روزنامہ ڈان نے اپنے اداریہ میں عمران خان کی تازہ ترین میڈیا ٹاک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’عمران خان نے اب آرمی چیف کی تقرری کی حوالے سے اپنا مؤقف تبدیل کرلیا ہے ۔ اب وہ یہ نہیں کہتے کہ ’چوروں لٹیروں‘ کو فوج کے نئے سربراہ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ بلکہ اب وہ مان رہے ہیں کہ وزیر اعظم جسے چاہیں نیا آرمی چیف بنا دیں ، انہیں اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے‘ ۔ لیکن آج گجرات میں لانگ مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ ’ لندن میں ہونے والا تماشہ اداروں کو مضبوط نہیں کرے گا۔ نواز شریف وہ آرمی چیف تعینات کرے گاجو اس کے خیال میں ان کی مدد کرے گا‘۔ عمران خان نے ایک بار پھر نیکی و بدی کا گمراہ کن تصور بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’پاکستان کے اندر امر باالمروف نہیں ہے۔ اللہ کا حکم ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو اور برائی کا ساتھ مت دیں‘۔ان کا کہنا ہے کہ ’ہینڈلرز ‘نے ان چوروں کو ہم پر مسلط کر دیا ہے۔
اب یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ وہ کن عناصر کو ہینڈلرز کہتے ہیں۔ یہ الزام لگاتے ہوئے وہ فوج کے سربراہ اور ان کی پالیسیوں پر عمل کرنے والی عسکری قیادت کو ’ہینڈلرز‘ کا نام دے رہے ہیں جو ان کے خیال میں تحریک انصاف کی حکومت ختم کرنے اور شہباز شریف کو وزیر اعظم بنوانے میں متحرک رہے ہیں۔ یہ الزام تراشی کرتے ہوئے وہ ان ’ہینڈلرز‘ کا ذکر نہیں کرتے جن کی پشت پناہی کی وجہ سے عمران خان نے اس وقت ملک کو میدان جنگ میں تبدیل کیا ہؤا ہے اور جنہیں کسی بھی طرح فوج میں مضبوط کرنے کے لئے وہ اس اہم ادارے کے وجود کو ہی داؤ پر لگانے پر آمادہ ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ جنگ نئے آرمی چیف کی تقرری کے ساتھ ہی جیتی یا ہاری جاسکتی ہے۔ اسی لئے ایک طرف وہ درپردہ مذاکرات میں مصروف ہیں اور کسی بھی طرح اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوانے کی کوشش کررہے ہیں اور دوسری طرف پبلک پلیٹ فارم سے فوج کو ’غیر معتبر اور بے اعتبار‘ کرنے کے لئے براہ راست موجودہ حکومت کے مقرر کئے جانے والے آرمی چیف کو تعیناتی سے پہلے ہی ’جانبدار‘ قرار دینے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔
حکومت کی غیرمؤثر پالیسی اور عملی طور سے کمزوری کے اظہار نے عمران خان کی باتوں میں مزید زہر گھول دیا ہے۔ اس موقع پر حکومت یہ سمجھنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے کہ جب تسلسل سے فوج کے بعض افراد کو نشانہ بنا کر پورے ادارے کے بارے میں ہتک آمیز اور زہر آلود پروپیگنڈا کیا جائے گا تو اس سے ملکی دفاع کی صورت حال متاثر ہوگی۔ خاص طور ہمسایہ ملک بھارت ایسے بحران و انتشار کا فائدہ اٹھانے میں موقع کی تاڑ میں ہوگا۔ حکومت اور فوج خواہ کتنے ہی زوردار طریقے سے یہ اعلان کرتے رہیں کہ دشمن کو قومی سرحدی سلامتی کی طرف میلی آنکھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن بھارتی قیادت مسلسل آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ بنانے کے دعوے کرتی رہتی ہے۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا مباحث میں یہ معاملہ مسلسل زیر بحث ہے کہ 2024 کے انتخاب سے پہلے نریندر مودی کی حکومت اپنی سیاسی مقبولیت کو سہارا دینے کے لئے لائن آف کنٹرول کی حیثیت تبدیل کرنے کے لئے کوئی بھی مہم جوئی کرسکتی ہے۔ پاکستان میں عمران خان نے ایسا سیاسی طوفان برپا کیا ہؤا ہے کہ اس شور میں قومی سلامتی کو بھارت کی طرف سے لاحق اس سنگین خطرہ کے بارے میں کوئی بات سننے میں نہیں آتی۔
یہ تسلیم کیا جاسکتا ہے کہ اس طوفان بدتمیزی کے باوجود پاک فوج سرحدوں کی حفاظ ت کے لئے پوری طرح چوکس ہے۔ اور حکومت اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کسی بھی ناگہانی صورت حال کا سامنا کرے گی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی اس حقیقت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ جب فوج کی قیادت کو مسلسل نشانے پر لیا جائے گا اور اسے ’سچائی‘ کی بجائے ’بدی‘ کا ساتھی قرار دیا جاتا رہے گا تو سرحد پر موجود سپاہی کا حوصلہ کیوں متاثر نہیں ہو گا؟ اس معاملہ میں سب سے بڑی بدنصیبی یہی ہے کہ عمران خان کی حکمت عملی بھی درون خانہ ملنے والی اعانت اور اشاروں کی مدد سے تیار ہوتی ہے۔ جب سخت بات کرنے کا مشورہ ملتا ہے، عمران خان گرجنے برسنے لگتے ہیں اور جب کہا جاتا ہے کہ اب لہجہ مفاہمانہ کرلیا جائے تو میڈیا کو یقین دلایا جاتا ہے کہ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کون نیا آرمی چیف بنے گا۔ البتہ اس سارے تماشے میں اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ اگر کچھ ’ہینڈلرز‘ شہباز شریف کی حکومت کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو اسی ادارے کے کچھ ’ہینڈلرز‘ عمران خان کے ذریعے انتشارپیدا کرنے اور ملک کی آئینی حکومت کے لئے درد سر بنے رہنے کا کام بھی کررہے ہیں۔ عمران خان اگر ’ہینڈلرز‘ کے آلہ کار نہ ہوتے تو شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، پرویز الہیٰ ، فواد چوہدری، پرویز خٹک اور اسد عمر جیسے ’اثاثے‘ عمران خان کے دائیں بائیں دکھائی نہ دیتے۔
حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری کو مسلسل ’آئینی استحقاق ‘ کہتے ہوئے مؤخر کررہی ہے لیکن اب یہ واضح ہورہا ہے کہ اس اہم تعیناتی کے لئے درپردہ ہونے والا لین دین اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اور یہ لین دین محض عسکری قیادت اور سیاسی حلقوں کے درمیان نہیں ہورہا۔ بلکہ فوج کے اندر بھی کوئی ایسا ’امیدوار‘ تلاش کرنے کی کوشش ہورہی ہے جس پر وسیع تر اتفاق رائے ہو تاکہ نیا آرمی چیف آنے کے بعد فوج کے اندر موجود بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ نواز شریف ماضی میں متعدد آرمی چیف مقرر رکرچکے ہیں اور ان تجربات کی بنیاد پر ان سے زیادہ کوئی اس بات کو نہیں جان سکتا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کسے فوج کا سربراہ بناتے ہیں، وہ اپنی مرضی اور ادارے کے مفاد کی بنیاد پر ہی پالیسی اختیار کرے گا اور سیاسی قیادت کو اسے ماننے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ حکومت کی طرف سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ فوجی قیادت کی طرف سے ’گرین سگنل ‘ملنے کے انتظار میں ہی مؤخر ہورہا ہے۔ اسے ہی شہباز حکومت کی کمزوری اور بودا پن کہا جائے گا۔
موجودہ ملکی حالات کا تقاضہ تھا کہ جب یہ واضح ہے کہ سیاسی طور سے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون نیا آرمی چیف ہوگا تو سینارٹی کے اصول کو منطبق کیا جاتا اور سینئر ترین لیفٹننٹ جنرل کو نیا چیف بنانے کی روایت کا آغاز ہوتا تاکہ یہ معاملہ ہمیشہ کے لئے طے ہوجا تا اور ہر تین سال بعد آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے غیر ضروری مباحث کا آغاز نہ ہوتا۔ حکومت اپنی پارلیمانی اکثریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوج کی ’سیاسی بالادستی یا ہٹ دھرمی‘ کی روک تھام کے لئے مسلح افواج کے سربراہان کو توسیع دینے کا طریقہ بھی ہمیشہ کے لئے ختم کرسکتی تھی۔
اس کے برعکس شہباز شریف لندن جاکر بیٹھ گئے اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے ایک اہم ادارے میں پیدا ہونے والی چپقلش طے ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ انہیں جان لینا چاہئے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پیدا ہونے والے فساد سے ملک و قوم کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس کی وجہ سے فوج جیسے ادارے کی حرمت، وقار اور اعتبار کے بارے میں جو شکوک پیدا ہورہے ہیں ،اس کی براہ راست ذمہ داری وزیر اعظم پر عائد ہوگی۔ کیوں کہ ملک کا آئین انہیں اس معاملہ میں مکمل اختیار عطا کرتا ہے لیکن وہ اس اختیار کو مناسب طریقے سے استعمال کرنے کی قدرت کا مظاہرہ نہیں کرپائے۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#armychief #pakarmy آرمی چیف جنرل باجوہ عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو دل کی تکلیف،آرمرڈ فورسزہسپتال داخل
Next Article عطا ء الحق قاسمی کاکالم:مولانا حسرت موہانی اور پرویز رشید !
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.