Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»جانتا ہوں‌تنخواہ دار مشکل میں‌ہیں : وزیر اعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں بڑھا دیں
daud tahir

جانتا ہوں‌تنخواہ دار مشکل میں‌ہیں : وزیر اعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں بڑھا دیں

ایڈیٹرفروری 8, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نوشکی : وزیر اعظم عمران خان نے فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پاکستان رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم ملک کے معاشی حالات کو وہاں تک لے جائیں کہ لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کرسکیں۔
نوشکی میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے نوشکی اور پنگجور کے حملوں کے شہدا اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے مسلح افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں آج نوشکی میں اس لیے موجود ہوں تاکہ فوجی جوانوں کو یہ پیغام دے سکوں کہ پوری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے جو جنگ لڑی ہے دنیا میں ایسی جنگیں کہی نہیں لڑی گئیں، اس سے پاک فوج کو تجربہ بھی حاصل ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج کے جوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری قوم کو اعتماد ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کی دہشت گردی کامیاب نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے اس موقع پر ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان ساری دنیا میں آیا ہوا ہے، ہمارے پاس تو وسائل کی کمی ہےلیکن برطانیہ اور امریکا جیسے ممالک جو خود نوٹ پرنٹ کر سکتے ہیں وہاں 40سال کی مہنگائی کی سب سے بڑی لہر آئی ہوئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ تنخواہ دار طبقہ تکلیف میں ہے، میری پوری کوشش ہے کہ ہم ملک کے معاشی حالات وہاں تک لے جائیں کہ جہاں ہم لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم معاشی صورتحال کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تاکہ ہم لوگوں کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کر سکیں۔عمران خان نے کہا کہ حکومت کچھ پہلوؤں میں بے بس ہے، مثال کے طور پر بین الاقوامی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان اسے درآمد کرتا ہے، تو اگر عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں تو ہم پاکستان میں کیا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت محصولات میں اضافے کے ساتھ تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔اس سلسلے میں انہوں نے کاروباری اور بڑے اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری افراد اور تاجروں کو بہت نفع ہوا ہے، ان سے میری درخواست ہے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں جتنی بھی جمہوری حکومتیں آئیں، کسی نے بھی بلوچستان کو اتنے فنڈ نہیں دیے جتنے ہماری حکومت نے دیے ہیں۔
انہوں نے بلوچستان کے سب سے بڑے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک ایک ہائی وے بنا رہے ہیں جس سے بلوچستان کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا، اس منصوبے کے لیے رقم مختص کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا بلوچستان ایک بڑا صوبہ ہے اور یہاں آبادی کم ہے جس کی وجہ سے یہاں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، بلوچستان پر ہم خاص توجہ دے رہے ہیں کیونکہ بلوچستان کے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ جیسے جیسے ہماری آمدنی بڑے گی ہم ان علاقوں پر پوری توجہ دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا تو میں چین میں تھا اس وقت میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں نوشکی آکر جوانوں کو بتاؤں گا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں آپ کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو چاہتی ہیں کہ پاکستان میں انتشار پھیلے، آنے والے دنوں میں ہم بلوچستان میں اتنی ترقی کریں گے کہ ان دہشت گردوں کی کوئی نہیں سنے گا۔
چین کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے، اب جو معاہدہ کیا گیا ہے اس میں چینی صدر شی جن پنگ کے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ صنعتکاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین ہم سے کئی گناہ زیادہ زرعی فصلیں پیدا کرتا ہے اور اگر پاکستان کی آدھی پیداوار میں آدھا اضافہ بھی ہوجائے تو پاکستان اناج برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔خیال رہے وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف نوشکی اور پنگجور میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کے ساتھ دن گزارنے آج نوشکی پہنچے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کو ایک تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ وہ قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ بلوچستان کے سبب وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 2 فروری کو دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کیمپ پر پنجگور اور نوشکی میں دو الگ الگ حملے کیے تھے۔
واقعے میں پاک فوج کے افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 20 دہشت مارے گئے تھے۔مذکورہ حملوں کے بعد پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن میں 20دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ مسلح افواج کے میڈیا وِنگ نے بتایا کے آپریشن کے دوران 9 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک فوج عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر حریم طارق کا کالم : دھند کا سفر اور فلزا نور کی کہانیاں
Next Article حریم شاہ کے ریاستی اداروں پر سنگین الزامات، پاک فوج سے مدد مانگ لی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بارکھان میں آپریشن: سات شدت پسند ہلاک ، میجر سمیت پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی

مئی 14, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

خفیہ معلومات شیئر کرنے کا الزام وزارتِ دفاع کے چار اہلکاروں کو قید کی سزائیں : کرنل کو ریلیف مل گیا

مارچ 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.