Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»راؤ خالد»کرکٹ اور ہم۔۔رولا رپہ/راؤ خالد
راؤ خالد

کرکٹ اور ہم۔۔رولا رپہ/راؤ خالد

ایڈیٹراکتوبر 11, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Rao Khalid journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سری لنکا سے ہم ون ڈے سیریز جیتے اور ٹی ٹونٹی سری لنکا نے کلین سویپ کر دی۔ اسکے بعد حسب توقع بلکہ اس سے پہلے ہی ایک آہ و بکا ہے، گالیوں کا طوفان ہے، کچھ پرواہ نہیں کہ کون اسکی زد میں ہے۔ ایک کرکٹ کے بہت بڑے ایکسپرٹ فرما رہے تھے کہ جس طرح دوسرے ٹی ٹونٹی میں فخر زمان آؤٹ ہوئے ہیں انکے کرکٹ گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی لگا دینی چاہئیے۔ اگر وہ شاٹ لگ جاتی تو شاید یہی صاحب فخر زمان کی improvisation کی تعریف کرتے نہ تھکتے۔کرکٹ فین بلکہ کھیلوں کے فین ہر جگہ ایسے ہی ہوتے ہیں۔ہمیشہ پر امید، ہر بار اپنی ٹیم کے جیتنے کا سو فیصد یقین لئے، اور اگر خدانخواستہ انکی امیدیں بر نہ آئیں تو پھر کسی کی خیر نہیں۔ کھیل کے منتظمین سے لیکر ملک کے سربراہ تک شائقین کے غم وغصے کا شکار ہوتے ہیں۔پچھلے لیگ سیشن میں سپین کے میڈرڈ فٹبال کلب کی ٹیم نے پہلے ملکی لیگ اور پھر یوروپین لیگ میں ناقص کارکردگی دکھائی اسکا جو حشر شائقین نے کیا ہے خدا کی پناہ۔ہمارے کرکٹ کے فین تو انکے سامنے بہت معصوم نظر آتے ہیں۔ایک خرابی جو ہمارے فین میں بدرجہ اتم موجود ہے وہ ہے حد سے گزر جانا۔ جس میں کھلاڑی یا انتظامیہ ہی نہیں انکے گھر والے، بیوی بچے وغیرہ سب مغلظات کا نشانہ بنتے ہیں۔


جہاں تک ہماری کبھی بہت ہی غیر متوقع بہترین اور بدترین پرفارمنس کا تعلق ہے اسکی بنیادی وجہ تو وہی ہے جس سے ہمارے دیگر ملکی ادارے کارکردگی میں نیچے کی طرف جا رہے ہیں۔نہ کوئی نظام ہے نہ طریقہ کار۔کرتا دھرتا زیادہ تر غیر پیشہ ور لوگ ہوتے ہیں اگر کوئی پیشہ ور ہے بھی تو اقربا پروری کی جاتی ہے۔ ذاتی پسند نا پسند بھی بہت ہے۔ اور کرکٹ میں تو کوٹہ سسٹم چلتا ہے۔جب آپ کارکردگی کی بجائے کوٹے پر ٹیم بنائیں گے توکارکردگی بھی کوٹہ سسٹم کے تحت ہی ہو گی۔ پھر کھلاڑی کو پرکھنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ ایک میچ میںکسی باؤلر نے نوّے میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر دی، واہ واہ ہوئی اور وہ ٹیم میں شامل۔جب بین الاقوامی سطح پر امتحان ہوا تو گیند سیدھی جا ہی نہیں رہی ہے۔ کسی نے ایک میچ میں سو کر دیا تو بس فوراً قومی ٹیم میں شامل کر لو۔ کبھی تو نئے ٹیلنٹ کی پکار ہوتی ہے، نوجوانوں کو کھلانے پر اصرار ہوتا ہے کہ آئندہ ٹورنامنٹ کے لئے کھیپ تیار کی جارہی ہے کبھی اہم ٹورنامنٹ کی آڑ میں تجربہ کار کھلاڑی بہت ضروری ہو جاتا ہے بھلے اس تجربہ کار کھلاڑی نے عرصے سے کچھ بھی نہ نہیں کیا ہو۔کوٹہ پورا کرنے کے لئے ہر بہانہ ڈھونڈا جاتا ہے لیکن میرٹ پر سیلیکشن کے لئے ایک بھی تاویل نہیں دی جاتی۔ ایک اور مسئلہ بھی ہے جس کا شکار مصباح الحق خود بھی ہوئے اور اب عابد علی بڑھاپے میں قومی ٹیم میں کھیلنے کے قابل ہوئے ہیں۔ اسکی وجہ ایسے کھلاڑی ہوتے ہیں جو سیاسی یا با اثر کرکٹ کمیونٹی کے چہیتے ہوتے ہیں کبھی انہیں ہجوم کھینچنے کے نام پر ٹیم میں رکھا جاتا ہے اور کبھی ایسے ہی ۔بلا جواز یہ لوگ ٹیم میں شامل رہتے ہیں۔ سال میں ایک آدھ بار کوئی غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہیں اور ایک سال اور پکّا کر لیتے ہیں۔پلئیر پاور بھی اسکی ایک وجہ ہے۔بہت سے ٹیلنٹڈ کھلاڑی جنکو آج سے دس سال پہلے ٹیم میں ہونا چاہیئے تھا وہ صرف بارہویں کھلاڑی بنے رہتے ہیں اور اسی حال میں بوڑھے ہو جاتے ہیں۔ مجھے ٹیم کی شکست سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا شاید قوم کو بھی نہ ہو لیکن ایک بہت بڑا مسئلہ بحر حال موجود ہے۔


دنیا میں کسی بھی کھیل میں ایک یا دو کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جنکو میچ جتانے میں ماہر سمجھا جاتا ہے اور ہر روز تو نہیں لیکن اکثر اپنی اس ساکھ پر پورا ترتے ہیں۔ لیکن آپ نے کبھی یہ نہیں سنا ہو گا کسی کھیل میں ایسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جو میچ ہرانے میں مہارت رکھتے ہیں۔یہ اعزاز صرف پاکستان کو حاصل ہے کہ اسکی کرکٹ ٹیم میں ایسے کھلاڑی بدرجہ اتم موجود رہے ہیں ۔ حالیہ ورلڈ کپ کے دوران اس بات سے کسی حد تک سیلیکٹرز نے اجتناب کیا لیکن ایک کھلاڑی پھر بھی ساتھ ہو لئے ۔ شکر ہے انکو بر وقت بنچ پر بٹھا دیا گیا ورنہ ورلڈ کپ میں ہمارا انجام اس سے بھی برا ہوتا۔ آپ کو یقین نہیں آرہا ہو گا کہ ایسے کھلاڑی بھی کسی ٹیم میں ہوتے ہیں۔ سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کی کارکردگی سے بھی نہیں آیا ہو گا۔ہوتا یہ ہے کہ ایسے کھلاڑی مختلف حربوں سے میچ ہرانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ اگر ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے تو فیلڈ میں یہ کسی اہم مخالف کھلاڑی کا آسان رن آئوٹ یا کیچ ڈراپ کر دیں گے۔ اگر بیٹنگ ہو رہی ہے تو اچھی بنیاد فراہم ہونے کے بعد جب یہ میدان میں اتریں گے تو تین کام کریں گے۔


ایک تو کسی بھی سیٹ کھلاڑی کو رن آؤٹ کرائیں گے اور اسکے بعد رن ریٹ اتنا سلو کر دیں گے کہ بعد میں بڑے بڑے چھکے لگانے والے بھی کوئی بڑا ٹارگٹ حاصل نہ کر سکیں۔ اور عین اس وقت رن آؤٹ ہو جائیں گے جب انکی وکٹ پر رہنے کی ضرورت ہوگی تا کہ میچ کو آخری بال تک لے جایا جا سکے۔ان نکات کی روشنی میںاگر آپ لوگ میچ دیکھیں گے تو ایسی کالی بھیڑوں کو آپ آسانی سے شناخت کر لیں گے۔باؤلر بھی ہیں جنکو شناخت کرنا زیادہ مشکل نہیں۔ایک دم جنکی لائن ، لینگتھ خراب ہو جائے اور جب یقین ہو جائے کہ میچ ہار جائیں گے ، آخری اوورز میں دو تین وکٹیں اڑا دیں۔ ایک دم انکی لائن لینگتھ بہترین اور خوفناک یارکرunplayableہو جاتے ہیں۔ جہاں تک نئے کوچ مصباح الحق کا تعلق ہے ان کو میں اس میں قصور وار نہیں سمجھتا کہ وہ ابھی تجربے کریں گے۔ ایک دو سیریز کے بعد ان کی اصل کارکردگی سامنے آئے گی کیونکہ انکا مزاج ایسا ہی ہے۔ وہ ہر کھلاڑی کو اپنی بھرپور کارکردگی دکھانے کا پورا موقع دیں گے اور پھر ایک دن وہ ایسے تمام کھلاڑیوں کو دروازے کی راہ دکھائیں گے جو نہ صرف نکمے ہیں بلکہ ٹیم میں صرف اپنی مشہوری کے لئے آئے ہیں ملک کے لئے نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سری لنکا کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز راشد بھی اک یاد بن گئے۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article بادشاہ سلامت کا قصیدہ درباری پڑھتے ہیں، صحافت کا فریضہ کچھ اور ہے۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات اور جرمانہ : حقیقت کیا ہے ؟

مارچ 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.