Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»ملتان مرا رومان : یادیں (31 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ملتان مرا رومان : یادیں (31 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹراگست 24, 201811 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتانیوں کا دھرتی کے ساتھ تعلق

ملتان دریاراوی کنارے آباد کیاگیا تھا اور راوی جب رخ بدل کر شہر سے دور چلاگیا تو دریائے چناب نے شہر کے گرد اپنی گزرگاہ بنالی۔دریاکنارے آباد ہونے کی وجہ سے ملتان کی معیشت ہمیشہ زراعت کے ساتھ وابستہ رہی اور زرخیز زمین ہونے کے ناتے یہاں کے لوگ ہر دور میں مالی طورپر آسودہ بھی رہے۔زراعت نے شہر والوں کاتعلق دھرتی کے ساتھ جوڑ دیا۔شہر کی قدیم تہذیب اورتمدن کو جانچنے کےلئے یہ بھی ضروری ہے کہ دریا کے ساتھ اس شہر کی وابستگی کو مدنظر رکھا جائے۔

زراعت تہذیب پر کیسے اثر انداز ہوئی ؟

زرعی بود و باش نے شہر کے تمدن پر گہرے اثرات مرتب کئے ۔ شاید یہی زراعت شہر کے ابتدائی مکانات کی تعمیر کا سبب بھی بنی ہوگی۔یہیں سے حاصل کی گئی لکڑیاں شہر کے قدیم مکانوں پر چھتیں ڈالنے کے کام آئی ہونگی۔خس وخاشاک کے ذریعے ان چھتوں کو مضبوط بھی بنایاگیاہوگا۔یہی لکڑی ایندھن کے طورپر استعمال ہوئی ہوگی اور پھرزراعت کے نتیجے میں حاصل کی گئی اجناس ،پھل اورسبزیاں یہاں کے باسیوں کی غذائی عادات کا حصہ بنی ہونگی۔بھیڑ بکریاں اوردیگر مویشی پالنے والے ان کاشتکاروں کا طرز زندگی بھی زرعی معیشت کے ساتھ جڑ گیا۔

ملتانیوں کے قدیم پہناوے

شہر کے قدیم مردانہ پہناووں میں چولا،کرتا،کڑھائی والا کرتا،چوغہ ،لاچا،تہہ بند،صدری،پگڑی ،کلاہ،صافہ،تلے دار جوتا،کھسہ قابل ذکرہیں۔اسی طرح زنانہ لباس میں دوپٹہ ،چنری،چولی،کرتی،گھاگھرا،شلوارقیمص،بر قعہ،چادر وغیرہ شامل ہیں۔زیورات بھی ملتان کی قدیم تہذیب کا حصہ ہیں۔ملتان کے قدیم مندر اور دیگر عبادات گاہوں میں سونا جس وافرمقدار میں موجودتھا وہ اس بات کی علامت ہے کہ یہاں بہت خوشحالی تھی اور ضعیف الاعتقاد لوگ دیوتاﺅں کو خوش کرنے کےلئے یا آفات سے محفوظ رہنے کےلئے عبادت گاہوں میں سونے کاچڑھاوا پیش کرتے تھے۔اس سے یہ بھی ظاہرہوتاہے کہ سونے اور چاندی کے زیورات قدیم ملتان میں بھی یہاں کی خواتین کی زیبائش کاحصہ رہے۔

پیپل کا پتا اور حفظان صحت کے اصول

قدیم ملتانیوں کی غذائی عادات پر نظرڈالیں تواس سے بھی ہمیں یہاں کی معاشرت اور طرززندگی کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔اس زرعی علاقے میں گندم ،جوار،باجرہ اورچنے کی روٹی (مسی روٹی)ہمیشہ سے پسند کی جاتی ہے۔دودھ مکھن،لسی ،گڑ ،شکر ،کھجور ،آم،دال،ساگ اوراچارکے ساتھ روٹی کھانا آج بھی بیشتر علاقوں میں معمول ہے۔یہ اس خطے کے لوگوں کی سادہ طرز زندگی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔موسمی اثرات سے بچنے کےلئے لیموں اورشکروالا شربت یہاں صدیوں سے استعمال کیاجارہاہے۔اسی طرح ملتان کا فالودہ بھی گرمی کی حدت سے نمٹنے کاایک ذریعہ ہے۔اندرون شہر آج بھی ڈولی روٹی اور روایتی دال مونگ بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔لیکن قدیم ملتان میں یہ دال اروی یا پیپل کے پتے پر ڈال کر کھائی جاتی تھی۔قیام پاکستان کے بعد بھی یہ دال انہی پتوں کی بنی ہوئی کٹوریوں میں فروخت ہوتی رہی۔یہ پتے نہ صرف یہ کہ اس دال کو ذائقے کو بہتر بناتے تھے بلکہ ملتانیوں کاخیال تھا کہ ان پتوں میں موجود کیمیائی اجزاءحفظان صحت کےلئے بھی بہت مفید ہیں۔قدیم شہر کا نکاسی آب کا نظام اور شہر میں فراہمی آب کا نظام بھی اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ملتانیوں کو صدیوں پہلے بھی حفظان صحت کے اصولوں کا ادراک تھا۔

حملہ آور تہذیب پر بھی اثر انداز ہوئے

شہر کے تہذیب و تمدن پر مختلف ادوار میں مختلف اثرات مرتب ہوئے۔ہرحملہ آور اپنی تہذیب وتمدن کے اثرات چھوڑ کر ملتان سے رخصت ہوا اور بعد میں آنے والوں کو اس کے نقوش ختم کرنے میں ایک عرصہ لگا۔یوں ہر عہد ایک نئی تہذیب اور نئی طرز معاشرت لیکر آیا۔یہاں کے رہن سہن اورتہذیب و معاشرت پر کبھی ہندوﺅں کاغلبہ رہا تو کبھی قرامطیوں کا ۔کبھی مصر کے حکمران اس پر اثرات انداز ہوئے تو کبھی مغل بادشاہوں نے اپنارہن سہن اور طرز زندگی ملتانیوں پر مسلط کیا۔ایران کے حکمران اپنا انداز تعمیر اور تمدن لیکریہاں آٰئے تو محمد بن قاسم کے دور میں عرب تہذیب و تمدن اور طرز زندگی اہل ملتان کے روزمرہ کا حصہ بنا۔رنجیت سنگھ نے ملتانیوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے۔ہردور کی طرح اس دور میں بھی محکوم ملتانیوں پر زندگی تنگ کردی گئی۔

برطانوی قبضہ ، نئی تہذیب اور نیا طرز معاشرت

19ویں صدی کے وسط میں جب برطانوی فوج نے ملتان پر قبضہ کیا تو اس کے نتیجے میں ایک نئی تہذیب اور نئے طرزمعاشرت نے جنم لیا۔اسی صدی کے اواخر میں ریل کی پٹری بچھائی گئی اورٹرین ملتان پہنچی۔ اسی عرصے میں دیئے کی جگہ بجلی نے لے لی۔پورے خطے کی طرح ملتان بھی نئی ایجادات سے متعارف ہوا۔دفاتر قائم ہوئے ۔نیا نظامِ تعلیم رائج ہوا۔نقل وحمل کے نئے ذرائع نے دریاﺅں کے ذریعے ہونے والی تجارت کو وسعت دی ۔ملتانیوں کی غذائی عادات میں تبدیلی آئی ۔بیکریاں قائم ہوئیں ،انگریزی تہذیب و تمدن کے اثرات ملتانیوں کے پہناووں میں بھی دکھائی دینے لگے۔شہر میں مساجد اور مندروں کے ساتھ ساتھ گرجا گھربھی تعمیر ہوئے۔گھنٹہ گھرسمیت بہت سی نئی عمارتیں تعمیر ہوئیں تو شہر کے فن تعمیر میں بھی ایک نئی جھلک دکھائی دینے لگی۔تجارت اور زراعت سے وابستہ اہل ملتان سرکاری ملازمت سے روشناس ہوئے۔مختلف دفاتر نے ایک نئی کلاس کو جنم دیا۔نئے محلے آباد ہوئے کالونیاں بنیں اور شہر نے فصیل سے باہر منتقل ہونا شروع کردیا۔
( جاری )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان ملتان رومان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک کراچی والا واشنگٹن میں / مبشر علی زیدی
Next Article فیصل آباد میں احمدی جماعت کی عبادت گاہ نذر آتش، پانچ افراد زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.