• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
ہفتہ, جون 3, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بھارت: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں ٹکر سے280 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی
  • وجاہت مسعودکا کالم:سامری کا بچھڑا اور ہمارا سیاسی شعور
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے
  • پانامہ پیپرزمیں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے درخواست 7 سال بعد سماعت کیلئے مقرر
  • وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
  • 19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل، بشریٰ بی بی نیب تحقیقات کیلئے 7 جون کو طلب
  • پرویز الٰہی ایک مقدمے میں رہائی کے بعد دوسرے میں دھر لیےگئے
  • کپتان کا وسیم اکرم پلس بھی کلین بولڈ :بزدار نے سیاست چھوڑدی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے 144 ملین روپے قومی خزانے کے حوالے کردیئے
  • پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»اسے قتل کرو (نظم) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

اسے قتل کرو (نظم) ۔۔ رضی الدین رضی

رضی الدین رضیاپریل 18, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mashal khan murder article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ بولتا ہے اسے قتل کرو
لب کھولتا ہے اسے قتل کرو
ہمیں قاتل قاتل کہتا ہے ،اسے قتل کرو
گستاخ ہے اس کو قتل کرو
اس گونگی بہری بستی میں
یہ پاگل جب لب کھولتا ہے، خوں کھولتا ہے
اسے قتل کرو
اسے قتل کرو یہ سوچتا ہے
یہاں سوچ پہ پہرے ہیں لیکن
یہ پہرے توڑ کے سوچتا ہے
ان پہروں میں، ان بہروں میں
جب سوچنا جرم ہے تو لوگو
کیوں سوچتا ہے؟ اسے قتل کرو
یہ شعر وادب کی بات کرے
رخسار اور لب کی بات کرے
یہ ظلمتِ شب کی بات کرے
تصویرحرام ہے لیکن یہ
تصویر یہاں پر عام کرے
اسے قتل کرو یہ منکر ہے
یہ ہماری عظمت و حشمت سے انکارکرے
یہ منکر ہے ،اسے قتل کرو
اسے قتل کرو ناپاک ہے یہ
خنزیر کے بالوں والا برش مرغوب اسے
اور جھومر ،لڈی،رقص بہت محبوب اسے
ناپاک ہے یہ اسے پاک کرو
اسے رزقِ خاک تو کرنا ہے
لیکن پہلے اسے راکھ کرو
اسے قتل کرو
اب ہاتھ اگر یہ جوڑتا ہے ،اسے جوڑنے دو
پہلے مجھ کو اپنے ہاتھوں سے اس کی آنکھیں پھوڑنے دو
یہ گھورتا تھا ان آنکھوں سے
اور نامحرم کو دیکھتا تھا
یہ آنکھ اٹھاتا تھا مجھ پر، مجھے پھوڑنے دو
اس کی آنکھوں کو پھوڑنے دو
اور ساتھ میں ہاتھ بھی توڑنے دو
چلو اب ٹانگوں پر وارکرو
اس جیسوں کا اس دھرتی پر اب تم جینا دشوار کرو
بے ریش ہے اس کا منہ نوچو
یہ ہوش کی باتیں کرتاتھا ،بے ہوش ہے اب
اسے قتل کرو
۔۔۔۔۔
کیا کہتے ہو یہ مربھی گیا؟
ابھی اپنا قرض تو باقی ہے
ابھی اپنا فرض تو باقی ہے
چلو مرے ہوئے کو اب مارو
یہ عین ثواب کالمحہ ہے
یہ کس کے جگر کاٹکڑا ہے،یہ مت سوچو
چلو اس کے ٹکڑے کرڈالو
ہاہا !دیکھو یہ مرہی گیا
ہُررا دیکھو یہ مرہی گیا
اک نعرہ عظمت والا ہو،یہ مرہی گیا
ذرا زور سے بولو،مرہی گیا
ایمان کے صدقے ،مرہی گیا
ذرا جھوم کے بولو،مرہی گیا
ذرا گھوم کے بولو ،مرہی گیا
اب اپنی ہیبت راج کرے ،ہم زندہ ہیں
اب اپنی حشمت راج کرے،ہم زندہ ہیں
ہم اس کی آنکھیں پھوڑ چکے اب روشنی ہے
ہم اس کی ٹانگیں توڑ چکے ،چلو رقص کریں
یہ کافر رزق خاک ہوا،یہ راکھ ہوا
چلو اس ناپاک کا قصہ بھی اب پاک ہوا

***رضی الدین رضی

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا ادب غیر سیاسی بھی ہوتا ہے ؟ وسعت اللہ خان
Next Article پاناما کیس کے فیصلے کی گھڑی : 20 اپریل دو بجے دوپہر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

بھارت: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں ٹکر سے280 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی

جون 3, 2023

وجاہت مسعودکا کالم:سامری کا بچھڑا اور ہمارا سیاسی شعور

جون 3, 2023

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے

جون 2, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • بھارت: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں ٹکر سے280 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی جون 3, 2023
  • وجاہت مسعودکا کالم:سامری کا بچھڑا اور ہمارا سیاسی شعور جون 3, 2023
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے جون 2, 2023
  • پانامہ پیپرزمیں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے درخواست 7 سال بعد سماعت کیلئے مقرر جون 2, 2023
  • وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال جون 2, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.