Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»رضی الدین رضی کا اختصاریہ : آج کا دن کیسے گزرے گا ؟
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : آج کا دن کیسے گزرے گا ؟

ایڈیٹردسمبر 13, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کا دن کیسے گزرے گا ؟ یہ سوال ہم میں سے بہت سے لوگ روزانہ صبح سویرے خود سے کرتے ہیں ۔ ایک فہرست ہوتی ہے بہت سے مسائل اور کاموں کی جو ہمارے ذہن میں کہیں موجود ہوتی ہے اوراس فہرست کے مطابق ہم بھاگم بھاگ اپنے دن کا آغاز کر دیتے ہیں‌۔ پھر اسی بھاگ دوڑ میں دن گذر جاتا ہے اور ایک روز معلوم ہوتا ہے کہ ایک ایک دن کر کے ہم نے پوری عمر ہی گزار دی ہے ۔ پھر اپنی عمر کے اختتام پر ہم تنہائی میں خود سے سوال کرتے ہیں کہ ہم نے یہ عمر کس کے لئے گزاری اور جس کے لئے گزاری کیا اس کو بھی معلوم ہے کہ کسی نے یہ عمر اس کے نام پرر ائیگاں کر دی ہے ۔
کبھی کبھار تو ایسے ہوتا ہے کہ ہم اپنے دن بھر کے کاموں پر جب رات کو ایک نظر ڈالتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے اپنوں کی طرح ان میں سے کوئی ایک کام بھی تو ہمارا اپنا نہیں تھا ۔ کچھ وقت بچوں اور عزیز و اقارب کی نذر ہوتا ہے تو کچھ ہم دوستوں کے لئے وقف کر دیتے ہیں ۔غم روزگار اپنی جگہ ہوتا ہے اور اس ایک غم کے ساتھ کئی اور غم بھی جڑے ہوتے ہیں اور یہ سب غم جب ہم پر حملہ آور ہوتے ہیں تو ہم سے ہمارا وقت ، ہمارے خواب اور بسا اوقات تو ہماری عزیز ترین ہستیوں کو بھی چھین کر لے جاتے ہیں ۔
ان فضول سے کاموں کے ہجوم میں کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو کوئی چپکے سے اور بہت مہارت سے ہمارے ذمے لگا جاتا ہے ۔ ہمیں پتا بھی نہیں ہوتا کہ ہم کسی اور کے کام یا ٹاسک میں الجھے ہوئے ہیں ۔ ایسے میں کبھی ایسے کام بھی سر زد ہو جاتے ہیں جن کا انجام پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوتا ۔ بعض لوگ تعلقات کے ساتھ ساتھ دوستوں کو استعمال کرنے کا ہنر بھی خوب جانتے ہیں ، ہم انہیں اپنا سمجھتے ہیں اور بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ وہ تو کسی اور کے کہنے پر ہمارے پاس آئے تھے بلکہ ہم پر مامور کئے گئے تھے اور ہم سے ایسا کام کرا گئے کہ” ہمیں بعد میں یہ خبر ہوئی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے “پھر ہم سوچتے ہیں کہ شاید ہم استعمال ہو گئے ہیں ۔ ہمارا تو خیر ذکر ہی چھوڑیں یہاں بڑے منجھے ہوئے لوگ بھی کسی نہ کسی کے ہاتھوں‌استعمال ہو رہے ہوتے ہیں اور بے خبری میں نہیں کسی مجبوری یا مصلحت کی وجہ سے ۔
چلیں چھوڑیں اس کہانی کو منیر نیازی کو یاد کرتے ہیں کہ اسی ماہ کے دوران ان کا انتقال ہوا تھا ۔ آئیں ان کی نظم آپ کی نذر کرتے ہیں ۔
خوبصورت زندگی کو ہم نے کیسے گزارا
آج کا دن کیسے گزرے گا کل گزرے گا کیسے
کل جو پریشانی میں بیتا وہ بھولے گا کیسے
کتنے دن ہم اور جییں گے کام ہیں کتنے باقی
کتنے دکھ ہم کاٹ چکے ہیں اور ہیں کتنے باقی
خاص طرح کی سوچ تھی جس میں سیدھی بات گنوا دی
چھوٹے چھوٹے وہموں ہی میں ساری عمر بتا دی
( بشکریہ : سب نیوز اسلام آباد )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمینارپاکستان جلسہ:آخرنیا کیا ہے؟ ۔۔ امتیاز عالم
Next Article بابر اعظم کے دائیں،امام الحق کے بائیں انگوٹھے میں فریکچر،شاداب بھی ان فٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان

جون 25, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.