Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»بغاوت، دہشت گردی کا مقدمہ: ایمان مزاری، علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد

بغاوت، دہشت گردی کا مقدمہ: ایمان مزاری، علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ایڈیٹراگست 21, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iman mazari and ali wazir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی ) اسلام آباد نے بغاوت، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری اور سابق رکن اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ایمان مزاری اور علی وزیر کو اے ٹی سی جج ابوالحسنات کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت شروع ہونے سے قبل ایمان مزاری اپنی والدہ شیریں مزاری سے مل کر آبدیدہ ہوگئیں۔
ایمان مزاری کی قانونی ٹیم میں زینب جنجوعہ اور مرزا عاصم بیگ شامل تھے، زینب جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ایمان مزاری کا ایک دن کا ریمانڈ مل چکا، پولیس کو تاحال کچھ موصول نہیں ہوا، دو دن سے کچھ نہیں ملا، پولیس نے ایمان مزاری سے کوئی تفتیش نہیں کی، ایمان مزاری بھاگ نہیں رہیں، یہیں موجود ہیں، ایمان مزاری کا موبائل اور لیپ ٹاپ پولیس نے لےلیا۔
وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ ایک ہی نوعیت کے 2 مقدمات ایمان مزاری کے خلاف درج ہیں، ایمان مزاری پر الزام ہے کہ ان کے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ ہوگا، ایمان مزاری کا پولیس کی حراست میں رہنا کوئی ضروری نہیں، ایمان مزاری کے ساتھ 900 سے زائد نامزد ملزمان ہیں، ملک میں وکالت کرنا بھی جرم ہے، ایمان مزاری وکیل ہیں۔
ایمان مزاری کے وکلا نے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی، اےٹی سی جج ابوالحسنات نے کہا کہ ایمان مزاری پر الزام کیا ہے؟ معلوم تو ہوں، پراسیکیورٹر راجا نوید نے کہا کہ اسلام آباد میں جلسہ ہوا، ریاست مخالف نعرے بازی اور تقاریر ہوئیں، ایمان مزاری پر 2022 میں ایسے ہی ریاست مخالف بیانات پر کیس درج ہو چکا۔
پراسیکیورٹر راجا نوید نے کہا کہ ایمان مزاری سے ثبوت برآمد کرنے ہیں، ایمان مزاری کا فوٹوگریمیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانا ہے، پراسیکیورٹر راجا نوید نے ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایمان مزاری کے ریمانڈ کی درخواست کی جا رہی ہے، ایمان مزاری اور علی وزیر کے زریعے شریک ملزمان تک بھی پہنچنا ہے۔وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سوال ہے ابھی تک ایمان مزاری کے خلاف کوئی ثبوت کیوں نہیں لایاگیا ؟ فوٹوگریمیٹک ٹیسٹ یا وائس میچنگ ٹیسٹ اب تک کیوں نہیں کروایا گیا ؟ ایمان مزاری کی تقریر سوشل میڈیا پر موجود ہے، لیپ ٹاپ موبائل بھی پولیس کے پاس ہے، ایمان مزاری کو تحویل میں رکھ کر کیا ملےگا؟
وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کو دہشت گرد ثابت کرنا چاہتے ہیں، ایمان مزاری کو نائٹ سوٹ میں گرفتار کیا، نائٹ سوٹ میں ہی عدالت لایاگیا، پولیس شاید بھول گئی کہ ان کے گھر میں بھی مائیں، بہنیں ہیں۔
ایمان مزاری کی قانونی ٹیم نے ملزمہ سے ملاقات کرنے کے لیے اے ٹی سی سے اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری کل بے ہوش ہوئیں، تھانے میں ملاقات نہیں کر پائے، ایمان مزاری اداروں کا احتساب چاہتی ہیں، جس پر انہیں دہشت گرد کہا جا رہا ہے۔پراسیکیورٹر نے کہا کہ ادارے کے سربراہ پر تنقید کرنے کا مطلب ادارے پر تنقید کرنا ہے، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ اداروں کے سربراہان جو قانون توڑتے ہیں، ان کا کورٹ مارشل کرنا کیا جرم ہے؟
دوران سماعت علی وزیر نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ جب جلسہ منعقد کیا تو نگران حکومت کی کال آئی، نگران حکومت نےکہا جلسہ اسلام آباد میں نہیں کر سکتے، ہم نے کہا ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں، ہمیں تین جگہیں نگران حکومت نے دیں، ہم نے کہا اسلام آباد میں ہی جلسہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی، جلسے کے بعد نگران حکومت نے کہا جلسہ اختتام پذیر ہوگیا، دوران مکالمہ علی وزیر نے جج کو غلطی سے اسپیکر کہہ دیا جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ علی وزیر سابق ممبر قومی اسمبلی رہ چکے، اس لیے اسپیکر کہہ دیا۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے کہا کہ کوئی بات نہیں، میں بھی سن رہا ہوں، آپ اسپیکر کہہ سکتے ہیں، ملک ہے تو ہم ہیں، اتنا پیارا ملک ہے ہمارا۔
پراسیکیوشن کی جانب سے ایمان مزاری اور علی وزیر کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا، جس پر فریقین سے دلائل سننے کے بعد اے ٹی سی جج ابو الحسنات نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں علی وزیر اور ایمان مزاری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ علی وزیر کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ایمان مزاری کو اتوار کی صبح ان کے گھر سے اٹھایا گیا تھا۔
ہفتے کے روز اسلام آباد کے ترنول پولیس اسٹیشن اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس اسٹیشن میں دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔
یہ گرفتاریاں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے کے 2 دن بعد کی گئیں، جلسے سے پی ٹی ایم کے رکن علی وزیر اور ایمان مزاری دونوں نے خطاب کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر زیر گردش جلسلے کی ویڈیوز میں مقررین کو جبری گمشدگیوں کے معاملے پر فوجی اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے سنا گیا تھا۔
گزشتہ دونوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا، جہاں ان کے خلاف درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی تھی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے ڈیوٹی جج احتشام عالم نے بغیر اجازت جلسہ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ایمان مزاری کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 2 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے اسی مقدمے میں علی وزیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 22 اگست کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔دونوں ملزمان کے خلاف دوسری ایف آئی آر دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کی گئی جس پر عدالت نے علی وزیر اور ایمان مزاری کا ایک، ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے سامنے پیش کریں۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایمان مزاری علی وزیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:مرتضیٰ سولنگی، حق بحق دار رسید
Next Article اسد عمر اسلام آباد سے ’لاپتا‘، سائفر کیس میں گرفتاری کی قیاس آرائیاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

مدثر نارو ، ایمان مزاری اور دکھی ماں کی بددعا : حامد میر کا کالم

جنوری 26, 2026

متنازع ٹویٹس کیس : ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 17 برس قید کی سزا

جنوری 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.