Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»افسانے»سرخ رنگ ۔۔ سائرہ راحیل خان
افسانے

سرخ رنگ ۔۔ سائرہ راحیل خان

ایڈیٹرمارچ 28, 201916 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
red bangels
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دیکھ راجُو میں نے تجھ سے کتنی بار کہا ہے یوں میرے پیچھے مت آیا کر ۔ کسی دن کاکی نے دیکھ لیا تو مجھے زندہ ہی جلا ڈالے گی۔
وہ ہاتھ میں پرساد کی تھالی لیے تیز قدموں مندر سے گھر کی طرف جا رہی تھی کہ جب راجو ہمیشہ کی طرح اس کے پیچھے ہو لیا”
فکر نا کر پریِت! تجھے تنہا تھوڑا جھونک دوں گا میں کسی آگ میں۔ میں بھی تیرے ساتھ جل مروں گا۔۔۔۔۔۔
اس نے پریِت کے تیز ہوتے قدموں کے ساتھ اپنے قدم ملاتے ہوئے جواب دیا
بس یہی ہونا باقی ہے، دنیا جینے نہیں دیتی اور تو مارنے پر تُلا ہے۔۔۔۔
پریِت نے چلتے چلتے لمحہ بھر کو مڑ کر اس کی طرف گھورتے ہوئے کہا
اچھا چل ناراض تو نہ ہو۔ دیکھ شہر سے تیرے لیے رنگ برنگی چوڑیاں لایا ہوں ۔
راجُو نے جیب سے کاغذ میں لپٹی چوڑیاں نکال کر اس کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا
تجھے میں نے کتنی بار سمجھایا ہے مت لایا کر میرے لیے ایسی رنگ برنگی چیزیں. بھلا میرا کیا واسطہ رنگوں سے۔
اس نے قدرے اداس ہوتے ہوئے کہا
اجی کیوں نہیں واسطہ تیرا رنگوں سے۔ اری تُو تو چلتی پھرتی "دھنک” ہے ۔ تیری باتوں میں تیری موہنی صورت میں اور ان کجرارے نینوں میں، مجھ سے پوچھ کیسے کیسے حسین رنگ چھپے ہیں. تُو جو ایک بار مسکرا دے تو میرا روں روں ان گہرے رنگوں میں ڈوب سا جاتا ہے۔ مگر افسوس کے بیری سماج نے تیرے سارے رنگ اس سفید ساڑھی سے ڈھک دیے ہیں۔ دیکھنا ایک دن تیری اس بےرنگ ساڑھی میں بھی ایسا شوخ رنگ بھر دوں گا جو کبھی پھیکا نہیں پڑے گا۔۔۔۔۔
اس کی سحر انگیز باتوں میں ڈوبتے ہوئے پریِت نے اپنے تیز قدم دھیمے کر لئے، ۔۔۔۔ باتیں کرتے کرتے دونوں کو خبر ہی نہیں ہوئی کہ کب پریت اپنے گھر کے دروازے تک آ پہنچی
"اری کہاں مر گئی پریتماں ، کب سے انتظار کر رہی ہوں تیرا جنم جلی”
گھر کے اندر سے دھاڑتی ہوئی کاکی کی آواز نے اسے راجو کے سحر سے آزاد کیا
اب جا بھی کھڑا کیوں ہے اندر تک آئے گا کیا؟
اس نے ایک بار پھر غراتے ہوئے راجُو کی طرف دیکھا
یہ چوڑیاں نہیں رکھے گی تو اندر تک بھی آ جاؤں گا۔۔۔۔۔۔
راجُو نے ایک بار پھر چوڑیاں اس کی طرف بڑھائیں
لے! رکھ لیں تیری چوڑیاں اب بھاگ یہاں سے۔۔۔۔
اس نے مسکراتے ہوئے رنگ برنگی چوڑیاں اپنی سفید ساڑھی کے پلو میں چھپائیں اور اندر چلی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہاں مر گئی تھی کلموہی، سویرے سے تیرا انتظار کر رہی ہوں۔
کھٹیا پر بیٹھی کاکی حُقہ سلگاتے ہوئے اس پر برسی
بتا کر تو گئی تھی کاکی کے مندر جا رہی ہوں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔
پرساد کی تھالی کاکی کی طرف بڑھاتے ہوئے اس نے جواب دیا
کیا سارا آج ہی راضی کر کے آنا تھا تُو نے بھگوان کو؟ تُو مندر میں ڈیرہ بھی جما لے تب بھی تجھ پر راضی نہیں ہونے والا بھگوان، کرم جلی، ہونہہ!!!
کاکی نے پرساد ہاتھ میں لیتے ہوئے سنگدلی سے کہا تو بیچاری پریِت کا من بھر آیا
بھگوان مجھ سے راضی نہیں ہوتا تو بھلا اس میں میرا کیا دوش کاکی؟
پریت نے آنکھوں میں آنسو بھرتے ہوئے کہا
نا جی، تیرا کیا دوش بھلا؟ دوش تو میرا جو تجھ منحوس کو بیاہ کر لے لائی اور تو میرا جوان بیٹا کھا گئی چنڈالنی، اوپر سے زبان لڑاتی ہے۔ اب کھڑی کیوں ہے میرے سر پہ ۔ جا کے ناشتا بنا میرے واسطے یا اسی پرساد سے پیٹ بھرے گی میرا۔۔۔۔۔
اشکوں کے ساتھ ساتھ کاکی کی باتوں کا زہر بھی اس نے ہمیشہ کی طرح خاموشی سے اپنے اندر انڈیل لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاکی کو سوتا پا کر اس نے راجُو کی دی چوڑیاں سرہانے تلے سے نکالیں اور دھیرے دھیرے اپنی کلائی میں چڑھانے لگی۔ اس کی مرمریں کلائی میں رنگ برنگی چوڑیاں مزید حسین لگ رہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اری کاہے کا شور مچا رہی ہے. زندگی تو حرام کر ہی ڈالی اب میری نیند بھی حرام کرے گی کیا ؟ ۔۔۔۔۔. ۔۔
کاکی نے نیند میں کروٹ بدلتے ہوئے حسبِ معمول اسے جلی کٹی سنائی
کچھ نہیں ہے کاکی تُو سو جا۔ اب نہیں کرتی شور۔۔۔۔۔۔۔
اس نے ہڑبڑاہٹ میں چوڑیاں کلائی سے اتاریں تو کچھ چوڑیاں ٹوٹ کر اس کی کلائی میں چبھ گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. ۔. . ۔۔۔۔۔۔
بالی عمر میں بیاہی پریتماں چند روز ہی سہاگن رہی اور جلد ہی قسمت نے اس سے سہاگ کے ساتھ ساتھ تمام رنگ بھی چھین لیے۔اب اس کے بھاگ میں فقط سفید رنگ ہی بچا تھا جسے وہ ساڑھی کی صورت ہر دم اپنے تن سے لپیٹے ہوئے تھی۔۔۔۔ ہاں البتہ ایک اور رنگ بھی تھا اس کی زندگی میں "راجیش” جو اس کے بچپن کا ساتھی "راجُو” تھا۔ راجُو کے پریم کا رنگ اسقدر گہرا تھا کے جسے پریت کے لیے اپنی سفید ساڑھی میں چھپا پانا نہایت کٹھن تھا۔۔ مگر سماج اور ریتی رواج نے اس پر تمام رنگ حرام کر ڈالے تھے۔ اس لیئے اس نے راجُو کی محبت کا یہ شوخ رنگ اپنے من ہی من میں چھپا رکھا تھا۔۔۔۔ وہ خوش تھی کے جیون میں نا سہی اس کے من میں تو رنگ بھرے تھے ۔ ایسے چنچل رنگ جو اس کی دھوپ سی زندگی پر گھنی چھایا کی مانند تھے۔۔۔۔۔ راجُو کی محبت کا یہی رنگ تو تھا جس کی بدولت پریت اپنے جیون میں بھرا زہر امرِت کی طرح پیئے چلی جا رہی تھی۔۔۔۔ وہ دونوں جانتے تھے کے یہ سماج انہیں کبھی ایک نہیں ہونے دے گا وہ کبھی ایک دوجے کے جیون ساتھی نہیں بن سکیں گے ۔ راجُو کبھی اس کی سفید ساڑھی کو سرخ رنگ میں نہیں رنگ پائے گا۔ مگر ان دونوں کے لیے اتنا ہی کافی تھا کے وہ جدا جدا ہو کر بھی ایک تھے، جیون ساتھی نا سہی من کے میت تو تھے ، ساڑھی نا سہی پریتماں کے نین تو راجیش نے اپنی محبت کے رنگوں سے بھر ڈالے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجُو کی چوڑیوں سے لگا گھاؤ بھی تو پریت کی کلائی میں ایک رنگ بھرے جا رہا تھا، سرخ "رنگ” جس سے کبھی اس کی مانگ بھری گئی تھی ۔ اور اب سُونی ہو جانے کے بعد کسی کو حق حاصل نہیں تھا کہ اس کی مانگ میں پھر سے رنگ بھر سکے۔۔۔۔۔۔ راجُو کو بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پریِت کی آنکھوں سے بہتا کھارا پانی اس کے سرہانے رکھی کلائی سے رستے لہو میں شامل ہو کر پھیلنے لگا۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر پھر راجُو کا خیال من میں آتے ہی کلائی سے بہتا یہ "سرخ رنگ” پونچھنے کی بجائے اس نے مسکراتے ہوئے اپنی مانگ میں بھر ڈالا۔۔۔۔۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پرساد چوڑیاں مندر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنافقت نہیں، بس انیس بیس کا فرق :صدائے عدل / قیصر عباس صابر
Next Article کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی پر ایف اے ٹی ایف کا عدم اطمینان : سخت ایکشن لیں گے ، عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمر دراز ننگیانہ کا کالم:مندر، سٹوپا یا سکندرِ اعظم کی یادگار؟ رحیم یار خان کا پراسرار پتن مینار اور اس میں چھپے راز

ستمبر 30, 2021

رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے بعد رینجرز کو طلب کر لیا گیا

اگست 4, 2021

حسنین رضوی کا اختصاریہ : کرک کا تاریخی مندر اور جاہل مولوی

جنوری 2, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.