Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»سمیع چوہدری کا کالم: عابد علی کی جارحیت اور تائج الاسلام کے ’سپنے‘
بی بی سی

سمیع چوہدری کا کالم: عابد علی کی جارحیت اور تائج الاسلام کے ’سپنے‘

ایڈیٹردسمبر 1, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مومن الحق کے چہرے پر مایوسی بکھری تھی۔ جس وقت اظہر علی نے مہدی حسن کو پے در پے دو چوکے رسید کیے تو یہ مایوسی اور گہری ہو گئی کیونکہ بنگلہ دیش کی امیدوں کا محل ڈھیر ہو چکا تھا اور پاکستان کامیابی اپنے نام کر چکا تھا۔
یہ امیدوں کا محل اس امکان پر استوار تھا کہ جس طرح تائج الاسلام نے پہلی اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کو چکرائے رکھا تھا، گمان یہ تھا کہ دوسری اننگز میں پانچویں دن کی پچ پر ان کی گیندیں بلے بازوں کو الجھا کر رکھ چھوڑیں گی۔
لیکن مومن الحق نے غلطی یہ کی کہ دوسری اننگز کے عین اوائل میں ہی نیا گیند تائج الاسلام کو تھما دیا اور عبداللہ شفیق و عابد علی کی شراکت داری نے تائج الاسلام پر اٹیک کر کے ان کا ’ڈنگ‘ نکال دیا۔
اگر تائج الاسلام کو قدرے پرانی گیند ملی ہوتی تو شاید کہانی کچھ مختلف ہوتی اور پہلی اننگز میں سات وکٹیں لینے والے تائج الاسلام کے ’اپ سیٹ‘ کے سپنے بھی شاید سچ ہو جاتے۔
اسی طرح اگر بنگلہ دیشی بیٹنگ دوسری اننگز میں ذرا سا بھی تحمل کا مظاہرہ کرتی اور چوتھے دن کے اختتام تک یا گھنٹہ بھر پہلے تک ہی وقت نکال جاتی تو شاید تائج الاسلام یوں پھیکے نہ پڑتے لیکن شاہین شاہ آفریدی نے ان کی ایسی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا اور اننگز سنبھالنے کی ساری ذمہ داری اکیلے لٹن داس پر آن ٹھہری۔
اگر یہاں پاکستان کے لیے ہدف 250 کے لگ بھگ ہوتا تو شاید پہلی اننگز میں ناکامی کا منہ دیکھنے والے پاکستانی مڈل آرڈر پر کچھ دباؤ رہتا لیکن یہ ہدف ہی اتنا معقول سا تھا کہ یہاں سے میچ ہارنے کے لیے پاکستان کو کوئی بہت بڑی حماقت درکار تھی اور عابد علی نے ایسی کسی بھی حماقت کو خارج از امکان کر چھوڑا۔
پہلی اننگز میں جس تسلسل اور تحمل سے انھوں نے اپنا کنارہ سنبھالے رکھا تھا، دوسری اننگز میں بھی ان کی وہی فارم برقرار رہی اور قریب تھا کہ وہ دونوں اننگز میں سنچری کا منفرد ریکارڈ بھی بنا جاتے۔
دوسرے اینڈ سے عبداللہ شفیق نے جیسے ان کا ساتھ نبھایا، وہ لائقِ تحسین ہے۔ سال بھر سے زیادہ عرصہ بینچ پر گزارنے کے بعد جونہی انھیں پہلا موقع ملا، انھوں نے اس کا بھرپور طرح سے استعمال کیا۔
عبداللہ شفیق ایک نیچرل بلے باز ہیں۔ بابر اعظم ہی کی طرح، وہ ایک فطری سٹروک میکر ہیں۔ حالانکہ بہت سے لوگ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں شمولیت پر متضاد آرا میں الجھے ہوئے تھے مگر عبداللہ نے اپنے خوبصورت سٹروکس سے سارے اندیشوں کا جواب دے دیا۔
اگر عابد علی اور عبداللہ شفیق کی یہ فارم شاملِ حال نہ ہوتی تو پہلی اننگز کی برتری کے بعد بنگلہ دیش اس میچ میں پوری طرح قدم جما چکا تھا۔ یہاں سے اس کے قدم اکھیڑنے کے لیے کسی ہیرو کی ضرورت تھی جو یکے بعد دیگرے بنگلہ دیشی اننگز پر گھمسان کا رن برپا کر دے۔
اور یہاں شاہین شاہ آفریدی نے ہو بہو وہی کردار ادا کیا جو حسن علی نے پہلی اننگز میں نبھایا تھا کہ جب بولنگ یونٹ کے تین مہرے خاص کامیابی حاصل نہ کر پائے تو چوتھے نے ہی سارا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے تناظر میں ہر میچ اہم ہے اور ہر جیت قیمتی ہے لیکن اگر پاکستان کو اپنا تسلسل برقرار رکھنا ہے تو اگلے میچ میں بولنگ کمبینیشن پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہو گی۔
میرپور میں پاکستان کو ایک باقاعدہ لیگ سپنر کی لازمی ضرورت پڑے گی اور بابر اعظم کو طے صرف یہ کرنا ہے کہ ساجد خان اور نعمان علی میں سے کون جگہ چھوڑے گا تاکہ پاکستانی بولنگ صحیح معنوں میں ایک مکمل اور متوازن اٹیک کا روپ دھار سکے۔
یہ جیت پاکستان کے لیے تو خوشیوں کی نوید ہے مگر بنگلہ دیش کے پاس سوچنے کو بہت کچھ ہے۔ دوسری اننگز کی بیٹنگ ہمیشہ بنگلہ دیش کی کمزوری رہی ہے۔ اس کمزوری کا کوئی مستقل مداوا لازم ہے ورنہ بنگلہ دیش، ٹیسٹ کرکٹ میں، کبھی درست سمت میں نہیں جا پائے گا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعبدالرشید شکورکا کالم:باڈی لائن: وہ ڈرامہ سر ڈان بریڈمین کو ناکام کرنے کے لیے رچایا گیا
Next Article نومبر میں مہنگائی 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.