ملتان : سینئیر صحافی اور ماہرِ تعلیم سید توقیر بخاری منگل 28 مئی کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 58 برس تھی ۔ سید توقیر بخاری گزشتہ بیس برس سے صحافت کے ساتھ وابستہ تھے ۔ انہوں نے روزنامہ نیا دن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور روزنامہ پاکستان روزنامہ آفتاب ، سمیت مختلف اخبارات کے ساتھ منسلک رہے ۔ انہوں نے روزنامہ خبریںمیں بھی تعلیمی رپورٹر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں ۔ توقیر بخاری محکمہ تعلیم سے بھی منسلک رہے وہ موضع خیر پور بھٹہ سے ہیڈماسٹر کے عہدے پر کام کرتے رہے اور وہیں سے انہوں نے کچھ عرصہ پہلے قبل از وقت ریٹائر منٹ لے لی تھی ۔
سینئیر صحافی مظہر جاوید نے گردوپیش سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہنس مکھ اور ملنسار تھے ۔ دو روز قبل وہ سینیئر صحافی نوید شاہ کی والدہ کے جنازے میں بھی شریک تھے ۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔ توقیر بخاری کے جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
فیس بک کمینٹ