Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : پیدائشی مخدوم کی ” روحانی قوت“ اور سندھ طاس معاہدہ
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : پیدائشی مخدوم کی ” روحانی قوت“ اور سندھ طاس معاہدہ

ایڈیٹرجنوری 7, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shah mehmood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بھارتی غلامی میں جکڑے کشمیریوں کی بابت اپوزیشن جماعتوں کے غم وغصے کی ’’حقیقت کو عیاں کرنے‘‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب نے منگل کی سہ پہر سینٹ میں ایک طولانی خطاب فرمایا۔ کمال ہوشیاری سے یاد دلاتے رہے کہ مسئلہ کشمیر عمران حکومت کے دوران نمودار نہیں ہوا۔ یہ 73برسوں تک پھیلا ہوا قصہ ہے۔تین سے زیادہ مرتبہ حکومتوں میں رہتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی اور نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ اسے حل نہیں کر پائی۔ عمران خان صاحب کو اقتدار سنبھالے ابھی ڈھائی برس بھی نہیں ہوئے۔ انہیں اس مسئلہ کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے۔
اپوزیشن کے بے دریغ انداز میں لتے لینے کا موقعہ شاہ محمود قریشی صاحب کو پیپلز پارٹی کی محترمہ شیری رحمن نے فراہم کیا۔منگل کی سہ پہر اجلاس شروع ہوتے ہی انہوں نے یاد دلایا کہ آج 5 جنوری ہے۔اس تاریخ کو آج سے کئی دہائیاں قبل اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے یہ وعدہ کیا کہ انہیں استصواب رائے کے ذریعے پاکستان یا بھارت میں شامل ہونے کا موقعہ دیا جائے گا۔ 73برس گزرجانے کے باوجود مذکورہ وعدے پر لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔ اقوام متحدہ کے وعدوں اور قراردادوں کو حقارت سے نظرانداز کرتے ہوئے ڈیڑھ برس قبل مودی سرکار نے اپنے آئین کے آرٹیکل 370کے خاتمے کا بھی اعلان کردیا۔ اس کی بدولت مقبوضہ کشمیر کو جو نام نہاد ’’خودمختاری‘‘ میسر تھی اسے بے رحمی سے ختم کردیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کو ایک وسیع وعریض جیل بنادینے کے بعد اب ہندوانتہاپسندوں کو اُکسایا جارہا ہے کہ وہ یہاں جائیدادیں خریدیں۔نئے کاروبار شروع کریں اور بالآخر وادیٔ کشمیر کو مسلم اکثریت سے محروم کردیں۔
5جنوری کا تذکرہ کرتے ہوئے شیری رحمن صاحبہ نے ایک حوالے سے عمران حکومت کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں سے اختلافات کو وقتی طورپر بھلاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے کوئی متفقہ اور سفارتی اعتبار سے تگڑا پیغام تیار کرے۔مسئلہ کشمیر اگرچہ منگل کے روز سینٹ کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔ رواں سیشن اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔اس کے ذریعے اپوزیشن دُنیا کو بتانا چاہ رہی تھی کہ عمران حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر دیوار سے لگارہی ہے۔نیب کے چیئرمین کو اگرچہ دو روز تک جاری رہی دھواں دھار تقاریر کے باوجود وضاحتیں دینے کے لئے اپنے روبرو طلب کرنے میں ناکام رہی۔منگل کی سہ پہر حکومت کی دیگر ’’زیادتیوں‘‘ کا ذکر ہونا تھا۔
ملتان کے ایک روحانی خانوادے سے تعلق کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی صاحب کئی برسوں سے روایتی سیاستدانوں کی طرح ’’ہر ایک سے بناکر‘‘رکھنے کے عادی تھے۔تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد مگر انہوں نے دریافت کیا کہ ’’پیا‘‘ یعنی عمران خان صاحب کی نظر میں وہی بھاتا ہے جو اپوزیشن جماعتوں میں بیٹھے ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کو بازاری زبان میں کڑی تنقید کا نشانہ بنائے۔اس ضمن میں عمران حکومت کے ترجمانوں کی فوج ظفر موج سے ان کا سخت مقابلہ جاری ہے۔ قریشی صاحب مگر سیانے آدمی ہیں۔وزارت خارجہ جیسے اہم ترین منصب پر فائز بھی ہیں۔امید ہے کہ ’’شدت پسند‘‘ کاروپ دھارنے کے بعد وہ جلد ہی محترمہ فردوس عاشق اعوان اور شہباز گِل جیسے بلندآہنگ ترجمانوں کو ’’خوش کلامی‘‘ کے مقابلے میں پچھاڑدیں گے۔عمران خان صاحب کا دل جیتنے کے لئے اگرچہ ان دنوں جو رویہ وہ اختیار کئے ہوئے وہ ان امکانات کو معدوم تر بنارہا ہے جو ’’اِن ہائوس تبدیلی‘‘ کے حوالے سے انہیں کسی ’’قومی حکومت‘‘نامی شے کا وزیر اعظم دکھارہے تھے۔ ’’پیا‘‘ کی دلجوئی کے لئے مگر بہت کچھ قربان کرنا ہوتا ہے اور شاہ صاحب ویسے بھی پیدائشی’’مخدوم‘‘ ہیں۔
کشمیر کے تناظر میں قریشی صاحب نے جس انداز میں اپوزیشن رہ نمائوں کو لتاڑا وہ میرا درد سر نہیں۔ہماری اپوزیشن بھی خود اذیتی کے عادی مریضوں کی طرح وزراء کو اپنی تبدیلی کے مواقع فراہم کرتی رہتی ہے۔ایک عام پاکستانی ہوتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ کی طولانی تقریر کے ایک حصے نے البتہ مجھے بہت پریشان کیا۔
1960کی دہائی میں ورلڈ بینک کی سرپرستی میں پاکستان اور بھارت کے مابین کشمیر سے نکلے دریائوں کے پانی کی تقسیم کا معاہدہ ہوا تھا۔1980کا آغاز ہوتے ہی بھارتی حکومت نے ایسے منصوبوں پر کام شروع کردیا جو واضح انداز میں پیغام دے رہا تھا کہ پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کے ارادے باندھے جارہے ہیں۔بھارتی حکومت شدت سے اس تاثر کی نفی کرتی رہی۔نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مگر بھارتی وزیر اعظم اور حکمران جماعت کے سرکردہ رہ نما دھڑلے سے بڑھک لگائے جارہے ہیں کہ کشمیر سے نکلے دریائوں کا پانی ’’دہشت گردی پھیلاتے پاکستان‘‘ جانے نہیں دیا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے مابین دریائی پانی کی تقسیم کا جو معاہدہ ہوا ورلڈ بینک اس کا ضامن ہے۔ مذکورہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی نظر آئے تو کسی ایک فریق کی شکایت پر ورلڈ بینک ثالثی کا کردار ادا کرنے کا پابند ہے۔منگل کے روز مگر شاہ محمود قریشی صاحب نے یہ انکشاف کرتے ہوئے مجھے حیران وپریشان کردیا کہ انہوں نے کم از کم دو مرتبہ ورلڈ بینک کے صدر کی توجہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جانب مبذول کروانے کی کوشش کی۔ورلڈ بینک کے صدر مگر اس ضمن میں کوئی کردار ادا کرنے کو آمادہ نظر نہیں آئے۔
شاہ محمود قریشی صاحب نے ورلڈ بینک کی جھجک (Hesitanc)کی بابت جو انکشاف کیا اس نے میرا دل دہلادیا۔مجھے قوی امید تھی شاہ صاحب کے بعد تقاریر فرمانے والے اپوزیشن کے سینئر حضرات اس کے بارے میں دہائی مچائیں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ وضاحت سے بیان فرمائیں کہ انہوں نے ورلڈ بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی بابت رسمی (Formal)انداز میں رجوع کیا تھا یا غیر رسمی طریقے سے ان کے ارادوں کی ٹوہ لینا چاہی تھی۔
ورلڈ بینک کے سربراہ اور پاکستان کے وزیر خارجہ کے مابین سندھ طاس معاہدے کے تناظر میں جو رسمی یا غیر رسمی گفتگو ہوئی اس کے Notesوزارتِ خارجہ کے ریکارڈ میں موجود ہیں یا نہیں۔اپوزیشن کے کسی ایک سینیٹرنے بھی لیکن اس جانب توجہ ہی نہیں دی۔ پاکستان بنیادی طورپر ایک زرعی ملک ہے۔ہمارے ہاں آبادی کے پھیلائو نے ہماری زمینوں کو میسر پانی میں خطرناک حد تک کمی لائی ہے۔دریں اثنااگر بھارت نے ہمارے حصے کا دریائی پانی بھی روکنا شروع کردیا تو وطنِ عزیز خوفناک قحط سالی کا سامنا کرنے کو مجبور ہوجائے گا۔موسمیات کے ماہرین ویسے بھی مسلسل متنبہ کررہے ہیں کہ ہمالیہ کے گلیشیر بہت تیزی سے سکڑرہے ہیں۔بارشوں کا Patternبھی ہمارے ہاں بتدریج نمایاں انداز میں تبدیل ہورہا ہے۔
اس کی بدولت گزشتہ دو برسوں میں گندم کا بحران نمودار ہوا۔بارانی رقبوں میں جن دنوں گندم کے سٹے کو توانائی پکڑنے کے لئے دھوپ کی تمازت درکار ہوتی ہے بے موسم کی بارش اور بسااوقات ژالہ باری بھی ہوئی۔ ایسے حالات میں کشمیر سے نکلے دریائوں کے پانی کی بتدریج عدم دستیابی قیامت کے مناظر دکھائے گی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اگرچہ بے اعتنائی دکھاتے رویے کے ساتھ مجھے یہ اطلاع دیتے پائے گئے کہ ورلڈ بینک کے سربراہ نے سندھ طاس معاہدے کی بابت ان کی جانب سے بیان کردہ خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ سوال اٹھتا ہے کہ اتنہائی جارحانہ انداز میں نواز شریف کو ’’مودی کا یار‘‘ ٹھہراتے ہمارے وزیر خارجہ سندھ طاس معاہدے کے ’’ضامن‘‘ کو اس کی ذمہ داری یاد دلانے میں کیوں ناکام رہے۔شاہ صاحب کی ’’دل موہ‘‘ لینے والی گفتگو اور ’’روحانی قوت‘‘ سندھ طاس معاہدے کے ضمن میں اپنا جلوہ کیوں نہیں دکھاپائی۔

( بشکریہِِِ۔۔ روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

india pakistan shah mehmood qureshi شاہ محمود قریشی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرضی الدین رضی کا کالم :ہزارہ برادری اور زلفی بخاری کی ویڈیو
Next Article کشور ناہید کا کالم صوفی کی کھوج کیا ہے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

9 مئی کا بھوت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 20, 2025

نو مئی کے ایک اور کیس میں شاہ محمود بری : یاسمین راشد ، محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

دسمبر 19, 2025

شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

دسمبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.