Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»’26ویں ترمیم سے وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا راستہ رکے گا‘، شہباز، بلاول کا 27 ویں ترمیم بھی لانے کا فیصلہ
اہم خبریں

’26ویں ترمیم سے وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا راستہ رکے گا‘، شہباز، بلاول کا 27 ویں ترمیم بھی لانے کا فیصلہ

ایڈیٹراکتوبر 27, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور:وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم لانے اور اس مقصد کےلیے مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ، بلاول بھٹو زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلیں گے۔
لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں گورنرپنجاب سلیم حیدر، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ اور رانا ثنا اللہ بھی ملاقات کا حصہ تھے تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پیپلزپارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کاہر اقدام میں ساتھ دیا، 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پیپلز پارٹی کے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے وفد کے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پراعتماد کاخیرمقدم کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری تاریخی ہے، غیرجمہوری طاقتوں کوروکنے کے لیے 26ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی، پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کے دوران 26ویں آئینی ترمیم میں خامیوں کے باعث 27 آئینی ویں ترمیم لانے اور اس مقصد کےلیے مولانا فضل الرحمٰن کواعتماد میں لینےکا فیصلہ کرلیا، ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے دوبارہ دو تہائی اکثریت حاصل کرنے پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم پرجمیعت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ کو پیشگی آن بورڈ لیاجائےگا، آئینی و قانونی ماہرین 27ویں ترمیم کےلیے 28اکتوبر کواسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ستائیسویں آئینی ترمیم پرنوازشریف کوبھی اعتماد میں لیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی وطن واپسی پرنوازشریف سےستائیسویں آئینی ترمیم پرلاہورمیں ملاقات بھی کریں گے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کےلئے پارلیمنٹ کومتحرک کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اورشہبازشریف ملاقات میں نئےچیف جسٹس کےحلف اٹھانےکےبعد کی صورتحال پربھی تفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں نئے چیف جسٹس کی طرف سےسنیارٹی لسٹ اپ ڈیٹ کرنے اور فل کورٹ اجلاس بلانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمٰن پہلے ہی 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف بھرپور مزاحمت کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ جمعے کو چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم نہیں آسکے گی، بھرپور مزاحمت کریں گے، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے تقرر اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل ہوگیا تھا۔
26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی نے سابقہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے ارسال کردہ تین ناموں میں سے تیسرے نمبر پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش کی تھی جس کے باعث سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی خان چیف جسٹس نہیں بن سکے تھے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ روز ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔
26 ویں ترمیم کے بعد وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا راستہ رکےگا، بلاول بھٹو پرامید
بعد ازاں لاہور پولو کلب میں پنک پولو کپ کے فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پولو کا میچ دیکھ کر خوشی ہوئی، مردوں کے ساتھ خواتین بھی کھیل رہی ہیں، ٹورنامنٹ میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی دی گئی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شہباز شریف وزیر اعظم شہبازشریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو77 سال مکمل، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ
Next Article مشی خان کا مناہل ملک پر شہرت کی خاطر اپنی ہی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کا الزام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

شدید بحران میں وزیر اعظم کی تسلیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 6, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان : اضافے کا امکان مسترد نہیں کر سکتے : شہباز شریف

مارچ 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.