Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد راحیل خان»رمضان سے پہلے منافع خوری : شکریہ کورونا وائرس ۔۔ شاہد راحیل خان
شاہد راحیل خان

رمضان سے پہلے منافع خوری : شکریہ کورونا وائرس ۔۔ شاہد راحیل خان

ایڈیٹرفروری 29, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahid raheel
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چند دن پہلے جب کراچی میں کیماڑی سے نکلنے والی نامعلوم گیس سے لوگ مر رہے تھے اور صوبائی و مرکزی حکومتیں ، حسب دستور ان ہلاکتوں کاملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے میں اسی طرح مصروف تھیں،جیسے کسی نامعلوم مقتول جس کا قاتل بھی نامعلوم ہوتا ہے، کی لاش پر تھانے کی حدود کے تعین کا جھگڑا ہوتا ہے ،میری بہو نے کراچی سے فون پر بڑے افسردہ لہجے میں بتایا کہ ایک سو پچاس روپے قیمت والا ماسک کا ڈبہ سات سو روپے میں مل رہاہے،تو مجھے بالکل بھی حیرت نہ ہوئی۔۔کہ میں اسلام کے نام پرلیلةالقدر کی رات قیام پذیر ہونے والے اس ملک خدادا دمیں بسنے والوں کے منافقانہ رویئے اور مزاج سے بخوبی واقف ہوں جو لیلةالقدر کے فیوض و برکات پر ہی اس ملک کو چلانے کے درپے ہیں۔
میں معاشرے کے اس عمومی رویئے اور مزاج سے اپنے آپ کو ہرگزمبرا نہیں سمجھتا ، میں بھی اسی سماج کا حصہ ہوں ۔میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو کسی کی موت پر رنج و الم کا اظہار کرنے اور مرحوم کی اعلیٰ صفات کا پرچار کرنے کے بعد نجی محافل میں گفتگو فرماتے ہوئے مرحوم کی زندگی میں کیڑے بھی ایک فرض سمجھ کرنکالتے ہیں۔
خیر۔اس جملہ معترضہ کے بعد، عرض یہ ہے کہ پیارے پاکستان میں لوگ زلزلے کی قدرتی آفت کا شکار ہوں یا تندو تیز سیلاب کی لہروں میں بہتے چلے جا رہے ہوں ، یا اب تازہ ترین افتاد کرونا وائرس کے عذاب کا خدشہ ہو۔ہمارے منافع خورہم وطن بھائی ہر موقع پر اپنے مصیبت زدہ بھائیو ں کی مدد کے لیئے تیار پائے جاتے ہیں،اس لئے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔پائیندہ قوم ہیں۔ اسی زندہ دلی کے سبب ،سیلاب کے موقع پر بیرون ملک سے امداد میں آئی ہوئی اشیاءلٹے پٹے سیلاب زدگان تک پہنچنے کی بجائے ،تقسیم کنندہ سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں اونے پونے داموں ہمارے منافع خور بھائیوں تک پہنچ جاتی ہیں اور پھر یہ امپورٹڈ مال لوکل مارکیٹ میں” مناسب دام“ پر فروخت کر کے قومی فریضہ سر انجام دیا جاتا ہے۔۔
زلزلہ زدگان کے نام پر آنے والی امداد میں نہ صرف حصہ دار بنتے بلکہ مرتے ہوئے افراد کا مال و اسباب ، جس کا ملبے میں دبے رہنے سے خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، وہاں سے نکال کر اپنی ملکیت میں لے آتے ہیں۔مردہ خواتین کے ہاتھوں سے چوڑیاں ، کنگن اور کانوں سے بالیاں تک نوچنے والوں کے خیال میں ان مردہ جسموں کو مرنے کے بعد ان اشیاءکی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اب عام آدمی کو کیا دوش دیں۔وزارت عظمیٰ جیسے منصب و مرتبے پر فائز بھی تحفے امداد میں دیا گیا قیمتی ہار اپنی بیگم صاحبہ کے گلے کی زینت بنانے سے نہیں چوکتے۔ تو صاحب، بات یہ ہے کہ چوکتا کوئی بھی نہیں۔اور جب سے افغان مہاجرین کی امداد کے نام پر آنے والے مال کی بندش ہوئی ہے تو اس پر ہاتھ صاف کرنے والے تو بے چارے بالکل بے کار ہو چکے ہیں۔اور اب آتے ہیں اپنے منافع خور بھائیوں کے نفع نقصان کی طرف۔
بات اگر نفع نقصان کی ہو تو، اکنامکس جو نفع نقصان کا تعین کرتی ہے وہ تو ڈیمانڈ اور سپلائی کے اصول پر ہی چلتی ہے ۔یہ تو اکنامکس کا سیدھا سادہ سا اصول ہے کہ ڈیمانڈ کے مطابق اگر سپلائی نہیں ہوگی تومطلوبہ شے کی قلت تو ہو گی۔ایسی بھر پور ڈیمانڈ کے موقع پر اگر ہمارے منافع خور پاکستانی بھائی ، اپنا پہلے سے پڑا ہوا مال چھپا کر اور پھر اسے منہ مانگی قیمت پر ضرورت مندوں کو بیچ کر منافع کمالیتے ہیں تو یہ تو رزق حلال ہوا ۔۔اور ۔رزق حلال عین عبادت ہے۔اس بات کا ثبوت دلانے کے لئے ہر منافع خور بھائی نے ۔۔رزق حلال عین عبادت ہے۔۔لکھوا کر اپنی دکان میں لٹکایا ہوا ہوتاہے۔جسے پڑھ کر رزق حلال پر اعتراض کرنے کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی۔ابھی تو معاملہ ادویات، آٹے، چینی کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے بعد ماسک تک پہنچا ہے۔ہمارے منافع خور بھائی اپنے چینی بھائیوں کے لئے دعا گو بھی ہیں کہ چینیوں نے کرونا وائرس کی صورت میں منافع خوری کا ایک سنہری موقع فراہم کیاہے۔حالانکہ یہ وقت تو اشیائے خورد و نوش اور خاص طور پر کھجور جیسی دیگر کئی اشیاءکو ذخیرہ کرنے کا تھاکہ رمضان المبارک کی آمد بھی قریب قریب ہے۔اور لیلةالقدر کی متبرک و مقدس رات بھی اسی ماہ مبارک کے آخر میں آتی ہے۔اس رات ہم پاکستان کی سلامتی کے ساتھ ساتھ اپنے ایمان کی سلامتی کی ڈھیروں دعائیں مانگیں گے ، خاص طور پر یہ جملہ کہ ۔۔ اے میرے اللہ مجھے ایمان پر موت عطا کرنا ۔۔ہماری ہر دعا کا لازمی جز ہو گا۔رمضان المبارک میں روزے بھی رکھیں گے ،تراویح کا انتظام، ختم قرآن پاک کا اہتمام اور افطاریوں کے اہتمام بھی خوب دینی جوش و جذبے سے دل لگا کر کریں گے ۔ اور آخر میں ذخیرہ کی ہوئی اشیا ءکی ”حلال کمائی“ سے لیلةالقدر کی رات مسجدنبویﷺیا بیت اللہ شریف میں عبادت کرتے ہوئے گزارنے اور گڑاگڑا کر معافیاں مانگنے کی خواہش کی تکمیل کا بھی انتظام کریں گے۔اوریوں گزشتہ سال کی کمائی کے منافع پر” رزق حلال عین عبادت ہے“ کا عملی ثبوت دیتے ہوئے آئیندہ سال کے رزق حلال کے لئے کمر بستہ ہو جائیں گے۔
لوگوں کا کیا ہے ۔لوگ تو ہر روز ہی مرتے ہیں۔سڑکوں پر۔ہسپتالوں کے برآمدوں میں۔غربت سے۔۔لاچاری سے۔ بیماری سے۔ بے روزگاری سے۔۔رہے نام اللہ کا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رمضان المبارک کورونا وائرس ماسک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمر خیام۔۔۔ ایک سوال (2 ) ۔۔ ماہ طلعت زاہدی
Next Article فروری کا دورانیہ بڑھتا گھٹتا کیوں ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خواتین کا عالمی دن، رمضان اور ماہواری : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مارچ 12, 2026

رمضان المبارک اور ہماری ’ مسلمانیت ‘ کی انگڑائی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 24, 2026

رمضان کا چاند مبارک ہو :کل پہلا روزہ ہو گا : شہادتیں ملنا شروع ہو گئیں

فروری 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.