Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد راحیل خان»اور تو کوئی کام نہیں ، کرونا سے ہی لڑنا ہے ۔۔ شاہد راحیل خان
شاہد راحیل خان

اور تو کوئی کام نہیں ، کرونا سے ہی لڑنا ہے ۔۔ شاہد راحیل خان

ایڈیٹرمارچ 22, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اپوزیشن کی سب سے توانا اور بلند آواز بلاول بھٹو زرداری نے جب کہہ دیا ہے کہ یہ تنقید کا وقت نہیں ، عمران خان ہمارے وزیر اعظم ہیں۔ تو پھر اور کسی کی کیا مجال کہ حکومت پر تنقید کرے۔ مگر ۔کیا کریں صاحب۔ چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی۔یا ، یوں کہئیے کہ۔گھر میں فارغ بیٹھے ہیں کچھ نہ کچھ تو کرنا ہے۔۔اور تو کوئی کام نہیں ، کورونا سے ہی لڑنا ہے۔۔گھر بیٹھنا ،کرونا سے بچاﺅ کے لیئے سب سے بہتر حفاظتی تدبیر قرار دی جا رہی ہے ،جبکہ ہسپتالوں میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹر حضرات کرونا سے لڑنے کے لیئے ۔ہر گھڑی تیار ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کے لیئے بھی کچھ ہتھیار مانگ رہے ہیں اور حکومت انہیں حضرت علامہ اقبال کا یہ پیغام سنا کر اس پر عمل درآمد کا درس دے رہی ہے کہ۔۔مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔۔
ایک شاعر کے لیئے اس بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ اس کے تصوراتی لفظی پیراہن کو عملی جامہ پہنا دیا جائے۔خیر۔ یہ سرکاری ڈاکٹروں اور سرکار کا معاملہ ہے۔۔گڑ جانے تے گٹھلی جانے۔۔ٹیوٹر حکومت کا ہم عوام کہلانے والوں کے لیئے بھی بین السطور پیغام یہی ہے کہ۔۔جاگدے رہنا۔ساڈے تے نہ رہنا۔۔
کرونا، جو بلا بھی ہے وہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں روئے زمین پر براستہ ہمارے دوست و مربی چین ، قدم رنجا فرما چکی تھی۔مگر ہماری ٹیوٹر حکومت نے نئے سال کے آغاز پر قوم کو نئے سال میں معاشی مسائل کے حل کی خوشخبری اسی طرح سنائی جس طرح نئی نویلی دلہن کو دلہا میاں ہی نہیں سسرال والے بھی آنے والی زندگی کے بہترین اور خوشگوار ہونے کی نویدیں سنا سنا کر اس کس کا دل لبھاتے ہیں۔جنوری میں قوم یہ لوریاں سنتی رہی۔اور فروری میں حکومتی احکامات پر ہر جگہ کشمیر کی آزادی کے نغمے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونجتے رہے اور فروری کے آخری عشرے میں۔۔تیار ہو۔۔تیار ہیں۔۔جیسا نغمہ کرکٹ کے دیوانوں کے دل گرماتا رہا۔
مارچ آیا تو مارچ کی آٹھ تاریخ تک قوم عورت مارچ کی بحث سے لطف اندوزہوتی رہی۔ایک خاتون اور ایک ڈرامہ نگار نے مل کر ٹی وی چینلز پر خوب ڈرامہ کیا۔خوب شہرت کمائی ۔کرونا کو پاکستانی قوم اور ٹیوٹر حکومت کی مصروفیات کا علم تھا،پھر بھی کرونا نے چھبیس فروری کو ایک پاکستانی کے جسم میں داخل ہو کر اپنی آمد کی اطلاع دے دی کہ مبادا پاکستانی قوم اور حکومت یہ گلہ نہ کرے کہ ۔۔بھارت کی طرح کرونا بھی بغیر پیشگی اطلاع دیئے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے ہمارے اجسام کی سرحدوں میں داخل ہوکر گولہ باری کرنے لگا ہے۔ اور ہمارے اجسام کی بہادر قوت مدافعت منہ توڑ جوابی حملہ کر کے کرونا کی اشتعال انگیز کاروائی کو ناکام بنانے اور بھاری نقصان پہنچانے کے لیئے اپنی جان کی بازی لگا رہی ہے۔
اپنی طرف سے”چتاونی“دینے کے بعد ،اب کرونا پوری طرح حملہ آور ہو چکا ہے اور ہماری مدافعتی قوتیں،افراتفری میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے میں مصروف ہو چکی ہیں۔ سب سے بڑی حفاظتی تدبیر ہے۔۔۔اللہ خیر کرے گا۔۔ دوسری اہم تدبیر کا نام ہے۔۔پاکستانیو گھبرانا نہیں ۔۔اور ۔۔تیسری تدبیر پھر حسب دستور ایک نعرے کی صورت میں یہ ہے۔۔۔کرونا سے ڈرنا نہیں ۔۔لڑنا ہے۔۔اور وہ بھی حضرت اقبال کے مومن سپاہی کی طرح۔۔بے تیغ۔۔
کرونا نے وفاقی حکومت کو مصروف دیکھ کر سب سے پہلے براستہ تفتان ، ہمارے صوبہ سندھ میں قدم رنجا فرمانے کا قصد کیا۔اور کرونا بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں گنگناتا ہوا ،آرام کے ساتھ اپنا سفر طے کرتے ہوئے سندھ کے میدانوں میں آکر خیمہ زن ہوگیا۔ وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت ”ہنوز کرونا دور است“کے خیال سے دل بہلاتی رہیں۔ اور اب کرونا نے پنجاب کی صحت مند وزیر، وزیر صحت یاسمین راشد کی پھولی ہوئی سانس کی طرح وفاقی حکومت کے سمارٹ سے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سانس بھی پھلا دی ہے۔اور آپ جانتے ہیں کہ پھولی ہوئی سانسوں کی بحالی کے لیئے وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ وینٹیلیٹرز کی کمی کا تو ساری پاکستانی قوم کو علم ہے۔لہٰذا حکومت کی طرف سے افراتفری میں کئے جانے والے اقدام بزبان خود یہ پیغام دے رہے ہیں ۔۔جاگدے رہنا۔۔ساڈے تے نہ رہنا۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو ڈاکٹر ظفر مرزا عمران خان کورونا وائرس یاسمین راشد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجینا مرنا قوم کے ساتھ :کورونا سے لڑنا ہے: شہباز شریف وطن واپس آ گئے
Next Article کوہلی اور شرما پاگل ہوگئے ، ویمنز ہیڈ کوچ سنگین الزام پر معطل: عمران عثمانی کا ون ڈے راؤنڈ اپ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.