• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
منگل, دسمبر 5, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اے آر وائی نیوز کو جھوٹی خبر نشر کرنے پر عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم
  • یہود اور اسلام دشمنی، دونوں پر بات کروں گی: جمائما گولڈ سمتھ کا تجزیہ
  • جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا: عمران خان
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس کام کرگیا، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان
  • سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:ملک کو تحریری آئین کے تحت چلانے کا”جھانسہ”
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:ورنہ ہمیں لاہور چھوڑنا پڑے گا!
  • وجاہت مسعودکا کالم:رائے عامہ کے نام پر رائے مخصوصہ
  • ڈاکٹر اسلم انصاری کے لیے ڈاکٹر نجیب جمال کا محبت نامہ ۔۔بحوالہ ” ملتان شہرِ طلسمات “
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»اندھیر نگری چوپٹ راج ۔۔ شاہد راحیل خان
اختصاریئے

اندھیر نگری چوپٹ راج ۔۔ شاہد راحیل خان

رضی الدین رضیجنوری 12, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کے وزیر اعلیٰ جنہوں نے خود خادم اعلیٰ کا لقب اختیار کیا ہوا ہے ، ایک طویل مدت سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پر حکمران ہیں۔ان کی گڈ گورنس کی بھی بڑی دھوم ہوتی ہے۔ان کے زیادہ تر کارنامے اشتہارات کے ذریعے سامنے آتے ہیں۔ان کے صوبے میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو جائے تو مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے عملی اقدام ہو نہ ہو ، مجرموں کو سزا ملے نہ ملے، مگر وزیر اعلیٰ کا یہ بیان ۔۔چین سے نہیں بیٹھوں گا۔۔ سرکاری وغیر سرکاری ریکارڈ کا حصہ ضرور بن جاتا ہے۔ دوچار دن میڈیا میں شور اٹھتا ہے۔ سیاسی مخالفین کے طعنے سننے کو ملتے ہیں اور پھر۔ وہی رفتار بے ڈھنگی جو پہلے تھی سو اب بھی ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے اشرافیہ کے بارے میں بیانات سنیں اور امیر غریب کے درمیان فرق پر دیئے جانے والے لیکچر ز پر دھیان دیں۔ انقلاب کی باتیں سنیں تو یوں لگتا ہے کہ شہباز شریف رائے ونڈ کے محل میں نہیں بلکہ کسی جھونپڑ پٹی میں رہتے ہیں۔ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز میں نہیں ۔پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں اور ٹکٹ بھی اپنی نیک کمائی سے خریدتے ہیں لہٰذا انہیں ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بھی بخوبی احساس ہوتا ہے اور عوام پر پڑنے والے مالی بوجھ کا بھی۔ ہر قسم کے سرکاری اشتہار پر ان تصویر لازم ہے اس لئے شہباز شریف زبان زد عام میں شو باز شریف بھی کہلاتے ہیں۔ایک خوشامدی ستم ظریف نے ۔۔دور حاضر کا عمر۔۔ کے نام سے ایک کتاب بھی لکھ ڈالی ہے جس کے سرورق پر شہباز شریف کی تصویر بتاتی ہے کہ مصنف نے شہباز شریف کی مداح سرائی کرنے میں خوب انصاف سے کام لیا ہے۔ معصوم زینب کے بہیمانہ قتل اور قتل سے پہلے ہونے والے ظلم و بربریت پر بہت کچھ لکھا اور کہا جا رہا ہے میں اس پر مزید کچھ اس لئے نہیں لکھ سکتا کہ ایسے سانحات پر لکھنے کے لیئے انگلیاں خون دل میں ڈبونا پڑتی ہیں اور اس عمر میں دل میں گردش کرنے والا خون اتنا ہی ہے کہ سانس کی ڈوری چلتی رہے۔ہاں ۔ میں حاکم وقت کے بارے میں ضرور لکھنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے دور اقتدار میں رونماہونے والے ایسے شرمناک اور اندوہناک واقعات کی پرانی فائلیں نکالیں اپنے بیانات دیکھیں اور خود موازنہ کریں کہ ایسے واقعات اور شہباز شریف خادم اعلیٰ کے بیانات میں کتنا اور کیا فرق ہے؟ایک شہباز شریف کی کیا بات کریں الیکٹرانک میڈیا کا چورن بھی خوب بک رہا ہے اور حکومت کے سیاسی مخالفین بھی خوب کمر بستہ ہیں۔این جی اوز اور سول سوسائٹی بھی میدان میں اتری ہوئی ہے۔یہ سب اپنی جگہ۔ مگر چند روز بعد کوئی اور ایسا دلدوز سانحہ وقوع پذیر ہو گا معصومہ و مقتولہ زینب کی جگہ کوئی اور زینب زیر بحث ہو گی۔
ملتان میں کسی زمانے میں اندھیریاں ( آندھیاں) بہت چلا کرتی تھیں۔ کبھی کبھی لال آندھی چلتی اور آسمان سرخ ہو جاتا تو بزرگ کہا کرتے تھے کہ آج کہیں کسی بے گناہ کا خون ہوا ہے۔ اب اندھیریاں نہیں چلتیں ہر طرف اندھیر مچا ہوا ہے۔ اندھیر نگری چوپٹ راج۔ہر روز بے گناہ قتل ہوتے ہیں۔اور پوچھتے ہیں۔ میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں؟حاکم وقت کا جواب آتا ہے۔میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

فیس بک کمینٹ

زینب کیس شہباز شریف قصور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبرطانوی جمہوریت کی دو اولادیں ۔۔ شہزادعمران خان
Next Article ایک خاص قسم کی اوریائی ذہنیت ۔۔ سبط حسن گیلانی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نواز شریف اکتوبر میں وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے : شہباز شریف

اگست 26, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ : شہباز شریف اور ملکی تاریخ کی ناکام ترین قومی اسمبلی

اگست 10, 2023

وزیر اعظم کا الوداعی سیشن سے خطاب : قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

اگست 9, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اے آر وائی نیوز کو جھوٹی خبر نشر کرنے پر عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم دسمبر 5, 2023
  • یہود اور اسلام دشمنی، دونوں پر بات کروں گی: جمائما گولڈ سمتھ کا تجزیہ دسمبر 4, 2023
  • جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا: عمران خان دسمبر 4, 2023
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں دسمبر 4, 2023
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس کام کرگیا، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان دسمبر 4, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.