Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاکر حسین شاکر»قسور گردیزی کی کمی کیوں محسوس ہوتی ہے ؟ کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
شاکر حسین شاکر

قسور گردیزی کی کمی کیوں محسوس ہوتی ہے ؟ کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر

ایڈیٹرستمبر 30, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qaswar gerdaizi article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ برس مَیں نے لکھا تھا کہ اگر قسور گردیزی اس دنیا سے کوچ نہ کرتے اور خدانخواستہ موجودہ حکومت کا حصہ ہوتے تو کس طرح عوام کو مطمئن کر پاتے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جو شخص لباس پہننے میں کھدر کو ترجیح دیتا تھا، کھانے پینے میں سادہ خوراک اور سیاست میں ایمانداری کو منشور بنا کر چلتا تھا تو اس کے لیے پروٹوکول کی کیا حیثیت ہوتی۔ اچھے لباس کے ساتھ فوٹو سیشن اور کھانے کی میز پر لوازمات کی بھرمار اس کے لیے کوئی معنی نہ رکھتی۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال جب سیّد قسور گردیزی کی برسی آتی ہے تو مجھے ایک بات شدت سے پریشان کرتی ہے کہ ہمارے ملکی سیاسی منظرنامے میں قسور گردیزی جیسا کوئی اور کیوں نہیں؟ حتیٰ کہ اُن کے خاندان میں بھی اُن کے نقشِ قدم پر چلنے والا کوئی دوسرا قسور گردیزی دکھائی نہیں دیتا۔



وہ درویش منش انسان تھے، مٹی سے محبت کرنے والے اور دکھوں کو کم کرنے کا ہر وقت کوئی نہ کوئی منصوبہ ذہن میں رکھتے کہ شاید اُن کی وجہ سے معاشرے میں کوئی تبدیلی آ جائے۔ وہ انسان کی توقیر کرانا چاہتے تھے۔ ان کے ہاں جو تبدیلی کا نعرہ تھا اس میں منافقت اور دہرا معیار قطعاً نہ تھا۔ وہ جیسا دِکھتے تھے ویسے ہی وہ اپنے گھر میں ہوتے تھے اور دوستوں میں بیٹھ کر اور بھی درویشی اوڑھ لیتے تھے۔ جیل گئے تو جیل کی زندگی کو انہوں نے اپنے لیے اعزاز جانا۔ سیاست میں آئے تو اثاثے بیچ کر سیاست کی۔



وہ عجیب وضع کے شخص تھے جو معاشرے میں تبدیلی چاہتے تھے لیکن اکیلا آدمی کس طرح تبدیلی لا سکتا ہے جس کا ایک ایسے خاندان سے تعلق تھا جو رئیس ابنِ رئیس کہلاتا تھا۔ وراثت میں کئی مربعے زمین ملی لیکن حیرت کی بات ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کے لیے ایک بہت بڑی لائبریری وراثت میں چھوڑی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے بچوں میں نیک نامی اور خدا ترسی کا ترکہ بھی وقف کیا۔



قسور گردیزی کا تعلق پنجاب کے اس علاقے سے تھا جہاں پر صرف محرومیاں راج کرتی تھیں۔ لیکن اس سب کے باوجود سید قسور گردیزی کا قلم اور ان کی زبان کبھی بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہوئی۔ وہ پاکستان کی محبت میں اس انداز سے گرفتار تھے کہ اگر انہوں نے اپوزیشن کی سیاست کرنی ہوتی تو حکومت وقت کو مطعون کرتے لیکن پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناح کے بارے میں ہمیشہ اپنے خیالات ارفع و اعلیٰ رکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ مَیں ہر سال ستمبر میں سیّد قسور گردیزی کو یاد کرتا ہوں کہ ان کی شخصیت کے ہیولے کے سامنے نہ صرف اپنے آپ کو چھوٹا محسوس کرتا ہوں بلکہ اسی تناظر میں جب آج پاکستان کی سیاست دیکھتا ہوں تو پھر سیّد قسور گردیزی کی یاد کی شمع مزید روشن ہو جاتی ہے۔ اسی لیے ملکی سیاست کے منظرنامے میں جب سیّد قسور گردیزی جیسے لوگوں کی کمی دیکھتا ہوں تو پھر احساس ہوتا ہے کہ ہم نے رائیگانی کے جس سفر کو اپنا منشورِ حیات بنا رکھا ہے وہ تو صرف وقت کا ضیاع ہے۔



یہ بھی کتنی عجیب بات ہے کہ سیّد قسور گردیزی کبھی اقتدار میں نہیں رہے لیکن عوام اور خواص ان کا برابر احترام کرتے تھے۔ ملکی سیاست میں اب جس طرح کے لوگ آ رہے ہیں ان کی حالت بھی شاعری کے ایس ایم ایس جیسی ہے ان میں کوئی بھی بزنجو، بھٹو، قسور گردیزی، ولی خان جیسا نہیں۔ اب جو لوگ ہم پر مسلط کیے جاتے ہیں ان پر تو پھر کبھی لکھوں گا فی الحال سیّد قسور گردیزی کے بارے میں اتنا کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اپنی اکہتر سالہ حیات میں کبھی کوئی ایسا کام نہ کیا جس پر انہیں شرمندگی ہوئی ہو۔



دوسری طرف ان کو سیاسی جدوجہد میں ایوبی اور ضیاءکی آمریت ملی۔ اس دوران جن ان کو بھٹو کا اندازِ حکمرانی پسند نہ آیا تو وہ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خلاف بھی اٹھ کھڑے ہوئے۔ یعنی ساری زندگی سیاست کی وادی میں گزار دی۔ جہاں پر طویل اور تھکا دینے والے مقدمات اور انسانیت سوز سزائیں جھیلیں۔ پوری زندگی سیاست دانوں کے ساتھ بسر کی لیکن نہ لوٹے بنے اور نہ ہی کسی نے بکا ؤ مال کہا۔ کہیں پر ہارس ٹریڈنگ کا حصّہ نہ بنے۔ البتہ ملتان میں ٹریڈرز کے لیے چیمبرز آف کامرس قائم ضرور کیا۔ اپنا کاروبار پوری ایمان داری سے کیا اور خسارہ بھی اُسی انداز میں برداشت کیا۔ جس طرح انہوں نے اپنی سیاست کی یعنی ان کی پوری زندگی اس بات کی غماز رہی کہ طاقت کو کریں سجدہ یا سچ کا بھریں دم یہ راز اب بھی تشریح طلب ہے۔



ان کی تاریخ پیدائش 6 ستمبر اور تاریخ وفات 11 ستمبر ہے جو آج پاکستان کے تناظر میں بڑی اہمیت کی حامل تاریخیں ہیں۔ سیّد قسور گردیزی نے اپنی زندگی ترقی پسند جدوجہد کے لیے گزاری اور کامیاب رہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مَیں جب بھی حضرت شاہ یوسف گردیز کے مرقد پر جاتا ہوں تو پہلے سیّد قسور گردیزی کے فاتحہ کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مَیں اپنے آپ کو نظریاتی طور پر ان کے خاندان کے قریب جانتا ہوں کہ مجھے علم ہے سیّد قسور گردیزی نے اپنی زندگی جس انداز میں بسر کی اس طرح کی زندگی گزارنے والے اب اس دنیا میں نہیں آتے۔ اس لیے شاہ جی جیسے سیاست دانوں کی کمی پاکستان جیسے ملک کے لیے ہمیشہ محسوس ہوتی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قسور گردیزی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاقوام متحدہ میں ایک اور تاریخی خطاب۔۔نصرت جاوید
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم: اکیلا باصلاحیت کپتان کیا کر سکتا ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آج کی سیاست میوزیکل چیئرز اور قسور گردیزی کی یادیں : زاہد حسین گردیزی کا کالم

جنوری 30, 2026

قسور گردیزی کے ملتان کے صحافیوں کے ساتھ مراسم ِ: زاہد حسین گردیزی کا اختصاریہ

مئی 9, 2024

شب فراق گزرتی نظر نہیں آتی:قسور گردیزی مرحوم کی شاعری کا تذکرہ

اپریل 25, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.