Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مارچ 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات
  • ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم
  • اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوہاٹ پر ڈرون حملوں کی کوشش : فلائٹ آپریشن معطل
  • حکومت آج پھر پیٹرول مہنگا کرے گی
  • کیا امریکہ جنگ بند کر سکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاکر حسین شاکر»راجو شاہ گردیزی :نذرانے وصول نہ کرنے والے سجادہ نشین ۔۔کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر
شاکر حسین شاکر

راجو شاہ گردیزی :نذرانے وصول نہ کرنے والے سجادہ نشین ۔۔کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر

ایڈیٹرفروری 7, 202011 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raajoo shah gerdezi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

3 فروری 2020ءکی صبح جب اٹھا تو سوشل میڈیا پر ایک خبر بہت نمایاں طور پر گردش کر رہی تھی کہ جنوبی پنجاب کی معروف روحانی شخصیت ”خانقاہ حضرت شاہ یوسف گردیزؒ کے سجادہ نشین اور گردیزی خاندان کے سربراہ الحاج مخدوم سیّد محمد راجو شاہ گردیزی طویل علالت کے بعد ملتان میں انتقال کر گئے“۔ انتقال کے وقت اُن کی عمر 85 برس تھی۔ بظاہر یہ خبر عام آدمی کے لیے اتنی اہم اس لیے نہ تھی کہ وہ اس خطے کے واحد مخدوم و سجادہ نشین تھے جو خانقاہ حضرت شاہ یوسف گردیز کے متولی ہونے کے باوجود کوئی سالانہ عرس نہیں کیا کرتے تھے نہ اپنے مریدوں کو دیدار کرانے کے لیے نذرانہ وصول کرتے اور نہ ہی انہوں نے حضرت شاہ یوسف گردیز کے مزار کو محکمہ اوقاف کے سپرد کر رکھا تھا کہ ایسے تمام دربار جو اوقاف کی تحویل میں ہیں ان کے باہر لوہے کی ایک بہت بڑی تجوری دکھائی دیتی ہے اور اس تجوری کے ساتھ اوقاف ملازم اس تجوری کو چھڑی کے ساتھ کھٹکا کے زائرین کو اس میں پیسے ڈالنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ تمام مناظر ہم نے ہر اس مزار کے باہر دیکھے جس کا انصرام تواوقاف کرتا ہے لیکن سجادہ نشین وہ ہوتا ہے جس کو دین کے ساتھ ساتھ دنیا سے بھی بہت زیادہ رغبت ہوتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ کا اگر مطالعہ کریں توعلم ہوتا ہے کہ جہاں ایک طرف بڑے زمیندار، صنعتکار کازارِ سیاست میں سرگرم ہوتے ہیں تو اتنی ہی بڑی تعداد اُن سجادہ نشینوں کی ہے جو کسی نہ کسی ذریعے سے اولیائے کرام کے مزارات سے وابستہ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں صرف خانقاہ حضرت شاہ یوسف گردیز کے واحد سجادہ نشین ہوتا ہے جو نہ تو اپنی ذات کی تشہیر کرنا پسند کرتا ہے اور نہ ہی سیاست کے ذریعے مراعات لینے کا خواہشمند۔ کچھ ایسی ہی شخصیت مرحوم الحاج مخدوم سیّد محمد راجو شاہ گردیزی کی تھی جنہوں نے اپنے آپ کو اسلام کے لیے وقف کر رکھا تھا نہ دنیا کی کوئی خواہش نہ اختیارات کی طلب۔ آج کے دور میں اس طرح کے اللہ والے لوگ کہاں دکھائی دیتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے آپ کو صرف عبادات تک مصروف رکھا یا گردیزی خاندان کی غمی خوشی میں دکھائی دیتے۔
مَیں نے گزشتہ چار عشروں میں یہ بھی دیکھا کہ اُن کے ہاں ملکی سربراہ سے لے کر غیر ملکی سفیر اور اعلیٰ عہدے داران ملاقات کے لیے تشریف لاتے رہے لیکن انہوں نے کبھی اُن ملاقاتوں کی نہ تو  تشہیر کی اور نہ ہی اُس سے کبھی دُنیاوی فائدہ اُٹھانے کی کوشش۔ دور کیوں جائیں ہمیں جنرل ضیاالحق کا وہ زمانہ یاد آتا ہے جب انہوں نے پورے پاکستان سے بااثر مذہبی، سیاسی اور سماجی لوگوں کا انتخاب کر کے مجلسِ شوریٰ تشکیل دی تو انہوں نے ملتان سے جہاں اور بہت سے ناموں کا انتخاب کیا وہاں پر الحاج مخدوم سیّد محمد راجو شاہ گردیزی کا نام بھی شامل کیا۔ حکومت کا پیغام لے کر اہلکار اُن تک آئے تو مخدوم صاحب نے انکار کر دیا جب مقامی انتظامیہ کا اصرار بڑھا تو پھر انہوں نے اپنے بھائی مخدوم احمد نواز گردیزی کو اس کے لیے نامزد کر دیا۔
یہ بات بھی دیکھنے کو ملتی ہے کہ گردیزی خاندان قیامِ پاکستان سے پہلے سے لے کر ملتان میں سیاست میں سرگرم تھا اور آج کے دن تک ہر حکومت میں اس خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد اہم عہدے پر فائز ہوتا ہے لیکن خاندانِ گردیز کے سربراہ ہونے کے باوجود وہ ایسے تمام جھمیلوں سے دور رہے جس میں اُن کی ذات کی تشہیر کا کوئی پہلو نمایاں ہوتا تھا۔ بچپن سے لے کر اب تک عید کی نماز ہو یا جمعہ کی ہم نے نماز کے بعد الحاج مخدوم سیّد محمد راجو شاہ گردیزی کو غریبوں میں گھلتے ملتے دیکھا۔ ان کی ہاتھ ہمیشہ اوپر ہوتا تھا۔ سیاہ عینک، سر پہ خوبصورت کیپ، گرمیوں میں سفید کرتا اور پاجامہ، سردیوں میں لانگ کوٹ اور دھیمے دھیمے انداز میں بات کرنے کا ڈھنگ، کہیں پر کوئی رعونت نہیں آنے والے سے جب ہاتھ ملاتے تو اس وقت تک ہاتھ نہ چھڑواتے جب تک ہاتھ ملانے والے ہاتھ نہ چھوڑ دیتا۔ سرائیکی اتنی خوبصورت بولتے کہ جی چاہتا کہ وہ بولتے رہےں۔ یادداشت اتنی بلا کی کہ کئی برس بعد بھی کسی کو ملیں تو آخری ملاقات کو یاد کرتے۔ ساری زندگی اندرون بوہڑ گیٹ میں گزار دی اور ہر بڑے آدمی کو اُن سے ملنے کے لیے اُس قدیم گھر میں آنا پڑا جو اُن کا آبائی گھر تھا۔
3 فروری 2020ءکی صبح جب اُن کے انتقال کی خبر ملتان میں پھیلی تو ہر شخص کا راستہ خانقاہ حضرت شاہ یوسف گردیز کی طرف تھا۔ وسیع و عریض صحن میں دریاں اور کرسیاں لگا دی گئی تھیں، ہر طرف سوگوار موجود تھے۔ گردیزی خاندان تو جمع ہی تھا لیکن شہر کے تمام نامور لوگ اُن کے بچوں کو پُرسہ دینے کے لیے جمع ہو رہے تھے۔ سہ پہر کو جب مَیں اُن کے بڑے بیٹے سیّد روشن علی گردیزی سے افسوس کرنے محلہ شاہ یوسف گردیز پہنچا تو عجیب منظر تھا مخدوم صاحب کے دیوان خانے کے مرکزی دروازے کھلے ہوئے تھے ملازمین دھاڑیں مار کر رو رہے تھے۔ امام بارگاہ حضرت شاہ یوسف گردیز میں داخل ہوا تو یہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ مخدوم صاحب کے بچے کس جگہ بیٹھ کر افسوس لے رہے ہیں کہ اُن کی جدائی میں رونے والوں کی آوازیں چاروں طرف سے آ رہی تھیں۔ ہر شخص یہ سمجھ رہا تھا کہ اُس کے سر سے شجرِ سایہ دار اُٹھ گیا ہے۔ یہ بہت خوش بختی کی بات ہے کہ جب کوئی دنیا سے رخصت ہو تو ہر شخص یہ سمجھے کہ اس کا ذاتی نقصان ہوا ہے۔ مخدوم صاحب چلے گئے نہ دنیا کی رنگینی میں گم ہوئے نہ اقتدار کی راہداریوں میں دکھائی دیئے۔ اُن سے زیادہ ملاقاتیں عبادات کے مصلے پر ہوئیں۔ ملتان میں اُن جیسا نہ مَیں نے اپنی زندگی میں دیکھا نہ اُن کے بعد مخدوم صاحب جیسا دکھائی دیتا ہے۔ وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے اور جاتے ہوئے اُس انجمن کو بھی ساتھ لے گئے جو صرف انہی سے ہی منسوب تھی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انتقال بوہڑ گیٹ راجو شاہ گردیزی شاہ یوسف گردیز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleادب اور سماجی قبولیت۔۔آئینہ/مسعوداشعر
Next Article کیا کورونا وائرس واقعی چمگادڑوں سے پھیلا : گونج/ڈاکٹر عفان قیصر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور نعت گو اور مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے

فروری 21, 2026

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے

جنوری 31, 2026

معروف شاعر ، کالم نگار ، ماہرِ تعلیم اعتبار ساجد انتقال کر گئے

جنوری 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز مارچ 15, 2026
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق مارچ 14, 2026
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم مارچ 14, 2026
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی مارچ 14, 2026
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات مارچ 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.