Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»جادو نگری سے۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

جادو نگری سے۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ

ایڈیٹرمارچ 13, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ دنیائے طلسمات ہے یہاں مادی فارمولے اور طبیعات کے قاعدے قانون نہیں چلتے اور نہ ہی یہاں دلائل وبراہین کام آتے ہیں۔ یہاں پھونک، دم اور دھاگے سے دنیا کے مشکل ترین کام چٹکی بجانے میں ہوجاتے ہیں۔ یہاں ہر کوئی راجہ اور رانی سے ٹوٹ کر محبت کرتا ہے۔ راجہ کے حسن ا ور وجاہت پر خواتین تو خواتین پریاں تک فدا ہیں اور رانی کے روحانی کمالات پر دنیا انگشت بدنداں ہے۔بنی نالہ کے اردگرد پھرنے والے پرندے دراصل وہ نیک روحیں ہیں جو روپ بدل کر اس روحانی ہالے میں پناہ گزین ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کے کوے کائیں کائیں نہیں کرتے موسیقیت بھرے گانے گاتے ہیں ، کبوتر سبحان اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے اڑتے ہیں ا ور چڑیا چوں چوں کی بجائے ہو ہو کرتی ہیں۔ سبز طوطے میاں مٹھو نہیں بلکہ عمی عمی کہہ کر چوری کھاتے ہیں۔
اسی جنت نشان دنیا میں صرف انسان نہیں جن بھی رہتے ہیں۔ آسان زبان میں انہیں موکل کہا جاتا ہے، طلسماتی دنیا کی خبر آہستہ آہستہ چار سو پھیل رہی ہے اور اس کی خوشبو کوچے کوچے میں جارہی ہے۔ جادو نگری کے فضائل سیال نگر بھی پہنچے تو ڈاکٹر جنت کو بھی خواہش ہوئی کہ وہ بھی اس طلسماتی دنیا میں داخلہ کا ٹکٹ حاصل کرے۔ اسے بتایا گیا کہ اس روحانی اور جادوئی ہالے میں شامل ہونے کے لئے عمل اور عامل دونوں کی ضرورت ہوگی، چنانچہ سابقہ وزیر ڈاکٹر جنت نے عامل کا دروازہ جا کھٹکھٹایا، عامل بھی طاقتور اور زور آور تھا اس نے خاتون ڈاکٹر کو تگڑا عمل بتایا۔ خاتون دس بارہ افراد کا قافلہ لے کر بنی نالہ پہنچی اور عمل شروع کردیا ۔ کہتے ہیں عمل سے ا س قدر طاقتور لہریں پیدا ہوئیں کہ اس علاقے میں ارتعاش پیدا ہوگیا۔ علاقے کی رانی کوئی بےخبر تھوڑی بیٹھی تھی، طیور نے بھاگ بھاگ کر خبر دی کہ ڈاکٹر جنت آف سیال نگر لائو لشکر کے ساتھ اس طلسماتی دنیا کو فتح کرنا چاہتی ہے، تب رانی کے خون نے جوش مارا اور موکلوں کی فوج نے ڈاکٹر جنت کو پکڑ کر وہ گھمایا کہ کئی دن تک اسے مارے خوف کے کپکپیاں آتی رہیں۔ وہ وہاں سے بھاگی اور سیال نگر آکر دم لیا۔ ڈاکٹر جنت کی جان میں جان اس وقت آئی جب رانی نے اسے معاف کردیا، مگر اس شرط پر کر وہ بتائے اسے یہ عمل کس نے سکھایا تھا۔ ان دنوں بنی نالہ میں راوی چین لکھ رہا ہے، ڈاکٹر جنت وہاں جگہ تو نہیں بنا سکی مگر اسے جادو کی طاقت کا اندازہ ہوچکا ہے اور وہ اس طلسماتی دنیا کی پہلے سے بھی زیادہ مطیع ہو چکی ہے۔
کوئی مانے نہ مانے اس بار جم کر بارشیں ہوئی ہیں، گندم کا دانہ موٹا ہوچکا ہے، ہر طرف اناج کی لہریں بہریں ہونگی، خوشحالی کے ڈھول پر ڈنکا پڑنے والاہے۔ کثیر المنزلہ عمارتیں بننے لگی ہیں، بس چھومنتر ہوگا اور آپ دیکھیں گے کہ پلک جھپکتے غریبوں کی بستیاں اور جھونپڑیاں ختم ہوجائیں گے ا ور یہ سب غریب عوام صاف ستھرے فلیٹس میں منتقل ہوجائیں گے۔ دعا کریں کہ جادو نگری کے راجہ اور رانی کی نظر صرف اسی طرف متوجہ رہے اگر ان کی نظر بھٹک گئی تو پھر قوم بھی کئی سال تک بھٹکے گی۔ جادونگری کے راجہ بہت ہی سادہ ہیں انہیں جو کہانی سب سے پہلے سنائے وہ اس پر یقین کرلیتے ہیں، دوسرا اگر آکر کوئی اور کہانی سنائے تو وہ اس پر بھی یقین کرلیتے ہیں، سو جو زیادہ قریب رہتا ہے وہ زیادہ فائدے میں رہتا ہے۔ راجہ کے کانوں پر اس کے قریبی ساتھیوں کا قبضہ ہے ا بھی چند ہفتے پہلے طے ہوگیا کہ ایم این اے بریگیڈئر اعجاز شاہ کو نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر بنادیا جائے مگر پھر علم نہیں کیا ہوا کہ ایک سیکورٹی ادارے نے مخالفت کردی اور کہا انہیں صرف اندرونی سیکورٹی کا انچارج بنادیا جائے مگر راجہ نے فی الحال تقرری ہی روک دی۔ اب بریگیڈئر اعجاز شاہ کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کدھر جا کر فریاد کریں۔
دنیائے طلسمات کا ہر رنگ نرالا ہے، فیاض الحسن چوہان کو فارغ کردیا گیا مگر باقی درجنوں معاملات رکے پڑے ہیں۔ فواد جہلمی اپنے تحفظات کا برملا اظہار کرچکے مگر اس معاملے پر ابھی تک میٹنگ نہیں ہوسکی۔ وزیر اعظم آفس کی ڈولی کے چار کہاروں نے سینٹر فیصل جاوید کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کی تجویز دی مگر یہ ہونہ سکا پھر نظریں ڈاکٹر بابر اعوان کی طرف ا ٹھیں وہ ابھی کمر کس رہے تھے کہ عدلیہ نے اگلے چھ ماہ کے لئے ان کے مقصد کو ان سے دور کردیا۔ اب دیکھیں قرعہ فال کس کے نام نکلتا ہے۔ فواد جہلمی کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی یا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سے ایک میں نیا دفتر سجایا جارہا ہے دیکھیں وہ کس دفتر میں بھیجے جاتے ہیں یا پھر وہ صرف ایوانوں میں ہی تقاریر پر محدود رہیں گے؟بنی نالہ کا طلسماتی ہالہ نہ صرف اندرون ملک اثر ڈال رہا ہے بلکہ اس کے اثرات بیرونی ممالک پر بھی پڑرہے ہیں، بنگال کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے ، کہا جارہا ہے کہ طلسمات کی مقامی دنیا اور بنگال کے ساحروں کے رابطے بہت مضبوط ہیں، دونوں ملکوں کے ساحر اپنے اپنے تجربات کو شیئر کرکے معاملات کو بہتر سے بہتر طور پر چلا رہے ہیں۔ ان مشترکہ تجربات کے بعد سے سیاست اور معیشت پر راجہ اور رانی کی گرفت اور بھی مضبوط ہونے لگی ہے۔ اور تو اور حالات یہ ہوگئے ہیں جو کوئی بھی بنی نالہ جاتا ہے اس پر وہ سحر آزمایا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ کے لئے راجہ رانی کا مطیع ہوجاتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس جادو کا توڑ کرنے کے لئے بھی کوئی خصوصی سیل بنایا جائے جو اس جدید دنیا میں جادو جیسے پرانے اور پراسرار عمل کا کوئی توڑ پیش کرسکے۔
پڑوسی ملک کا راجہ بھی نجومیوں، ساحروں اور زائچہ نویسوں کے نرغے میں ہے، طلسماتی دنیا کے راجہ کافی الحال سو مناتی دنیا کے راجہ سے زائچہ کافی بہتر جارہا ہے مودی کی اصل کمزوری اس کی رانی نہ ہونا ہے۔ ادھر دو ساحر ہیں یعنی راجہ اور رانی، اسی لئے اکیلے مودی کی ایک نہیں چل رہی اس کے جہاز بھی گررہے ہیں اور آپریشن کا مذاق بھی بن رہا ہے۔ مقامی جادو جیت رہا ہے بھارت کا سحر ہار رہا ہے۔ جادو نگری کرداروں سے بھری پڑی ہے یہاں تو یہ افواہ بھی گرم ہے کہ وہ جو جیل میں ہے اور وہ جو بے نامی اکائونٹس میں پریشان ہے دونوں ہی سحر کی نظر کا شکار ہوئے ہیں۔ خادم اعلیٰ نے البتہ اس جادو کا توڑ کرلیا ہے اسی لئے وہ ضمانت پر باہر آگئے ہیں، اسی دنیا سے یہ خبر بھی آئی ہے کہ ان دنوں ایک انڈسٹری زوروں پر ہے اور وہ انڈسٹری آٹے کے پتلے بنانے کی ہے۔ آٹے کے یہ پتلے جادو کے لئے استعمال ہوتے ہیں، آٹے کے پتلے پر اگر تیر مارا جائے تو وہ اس شکل سے ملتے جلتے شخص پر اثر انداز ہوتا ہے۔ پتلے کے ماتھے پر تیر لگے تو درد ہم شکل شخص کو ہوتاہے، جیل والا لیڈر اور بےنامی اکاؤنٹس والا لیڈر ،دونوں کو اب چاہئے کہ کوئی ایسا جادو گر ڈھونڈیں جو جادو کے توڑ کا ماہر ہو، ان لیڈروں کا درد تبھی دور ہوگا وگرنہ راجہ اسی طرح جادو نگری سے حکومت کرتا رہے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعورت مارچ، اپریل، مئی ،جون۔۔ذراہٹ کے/یاسر پیر زادہ
Next Article ’’دن کو بھی یہاں شب کی سیاہی کا سماں ہے…تلوک چند محرومؔ‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.