Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»فنون لطیفہ کے فروغ میں سرگرم الحمرا آرٹس کونسل ۔۔ صبح صادق
پنجاب

فنون لطیفہ کے فروغ میں سرگرم الحمرا آرٹس کونسل ۔۔ صبح صادق

ایڈیٹرجولائی 8, 201919 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور آرٹس کونسل الحمرا علم و ادب کا گہوارہ ہے،الحمرا اپنی تہذیب و تمدن ، احسن ثقافتی اقدار اور فنو ن لطیفہ کے تما م شعبوں کو اپنی شب وروز کی کاوش سے فروغ دینے میں پیش پیش ہے۔یہاں نوجوان نسل کو قومی ادب و ثقافت کے مختلف پہلوﺅں کی نئی جہتوں سے آگاہی مل رہی ہے۔ یہ ادارہ دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔الحمرا آرٹس کونسل کی معیاری پروگرامنگ فنون کے روشن مستقبل کی نوید ہے اور معاشرہ کو شدت پسندی اور عدم برداشت کے رویوں سے نجات دلانے کا ذریعہ ہے۔



اس حوالے سے گذشتہ ہفتے الحمرا میں بلا تعطل ادبی و ثقافتی سرگرمیا ں جاری رہیں جن میں اصلاحی ڈرامہ ”گمراہ“ ،الحمرا آرٹ میوزیم میں ” آرٹسٹ ٹاک شو“،17روزہ ”چلڈرن تھیٹر ورکشاپ “،الحمرا آرٹ گیلر میں اللہ کے مبارک ناموں پر مبنی نمائش” اللہ کے رنگ“ کے علاوہ دیگر پروگرام شامل ہیں۔
الحمرا آرٹ کونسل فنون لطیفہ کے 18شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم و تربیت فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے جہاں عالمی معیار کے اساتذہ کی زیر نگرانی الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس جدید سہولیات سے لیس اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔500طلبہ و طالبات الحمر ا اکیڈمی آف پرفارم آرٹس کے مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں،اکیڈمی میں اداکاری ، ڈرامہ، رقص ، میوزک، آرٹ اور مجسمہ سازی میں شہرہ آفاق اساتذہ بچوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ طلبہ و طالبات کو آرٹ کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی تاریخ، تہذیب و تمدن سے بھی روشناس کروایا جا رہاہے،سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان الحمرا اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کے بعد عملی میدان میں فن کی خدمت کر رہے ہیں،الحمرا کے ادب دوست ماحول میں آرٹ کی روایات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ،الحمرا اکیڈمی آف پرفارم آرٹس میں نظم و ضبط کی پابندی کرنے پر خصو صی توجہ دی جارہی ہے۔الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے شعبے رقص میں زرین سلمان پناں، ہارمونیم میں استاد حسین بخش گلو، گلوکاری میں استاد عبد الرﺅف ، گٹار میں سجاد طافو، بانسری میں نوشاد علی خان ، سٹار میں استاد محمد سلیم خان، اداکاری میں حسن عسکری اور قیصر جاوید،ڈرائینگ اور پینٹنگ میں امجد نعیم اور زرمینہ اسلیم ،مسجمہ سازی میں رضوان حیدر ،وائلن میں استاد کفایت حسین جبکہ اکیڈمی کے دوسرے تما م شعبوں میں منجھے ہوئے شہرہ آفاق اساتذہ بچوں کو سائنسی بنیادوں پر آرٹ کی تعلیم دینے میں مصروف عمل ہیں۔الحمرا انتظامیہ نے نوجوانوں کی سہولت کے پیش نظر الحمرا اکیڈ می آف پرفارمنگ آرٹس میں داخلہ کا عمل نہایت آسان اور سادہ بنایا ہوا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس ادارہ سے فیض یاب ہو سکیں ۔الحمرا اکیڈ می پرفارم آرٹس میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو عملی طور پر بھی الحمرا میں پبلک کے سامنے ”الحمر الائیو“ میں پرفارم کروایا جاتا ہے جس سے نوجوانوں میں اعتماد پید ا ہوتا ہے۔واضح رہے لاہور آرٹس کونسل اپنے مال کمپلیکس کے ساتھ ساتھ کلچرل کمپکیلس پر بھی نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے آرٹ کے مختلف شعبوں میں اعلی مواقع فراہم کر رہی ہے۔



الحمرا نوجوان آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے باقاعدہ” آرٹسٹ ٹاک شو“ کا انعقاد کررہا ہے جس میں کسی معروف آرٹسٹ کو مدعو کیا جاتا ہے جو اپنے زندگی بھر کے تجربات و مشاہدات کو نوجوان آرٹسٹوں کے ساتھ شیئرکرتا ہے جو ان نوجوانوں کی مستقبل کو روشن کرنے کا باعث بنتے ہیں۔اس مقصد کے پیش نظر لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ،الحمرا آرٹ میوزیم ،قدافی سٹیڈیم میں ”آرٹسٹ ٹاک شو “ کا انعقاد ہوا۔معروف آرٹسٹ ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے آرٹسٹ ٹاک شو میں نوجوان مصوروں سے گفتگو کی۔
لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں عملی زندگی میں مثبت رویے اپنانے کی ترغیب دینے پر مبنی ڈرامہ ”گمراہ “ پیش کیا گیا۔ چیئرمین الحمرا توقیر ناصر نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان کے ہمراہ ڈرامہ دیکھا۔اس موقع پر چیئرمین الحمرا توقیر ناصر نے کہا کہ نوجوانوں میں ایکٹنگ،ڈائریکشن میں مہارت قابل ستائش ہے،ہر کردار نے اپنے ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائی ، جس جگہ پر جو پیغام دیکھنے والوں تک پہچانے کی کوشش کی گئی اس میں ڈرامہ اداکار کامیاب رہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کی فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں تربیت کے فرائض سر انجام دئیے جا رہے ہیں،ڈرامہ کا موضوع بے حد متاثر کن تھا،نوجوانوں کو حالات کا مقابلہ کرنے کا درس دیا گیا،پیسہ کمانا کامیابی نہیں، اصل کامیابی اپنی احسن اقدار پر عمل پیرا ہونا ہے۔

لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام موسیقی کے پروگرام”دی نائٹ آف فیوژن “میں معروف وائلن نواز استاد دلشاد حسین خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔نامور گلوکارعبد الرﺅف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ استاد دلشاد حسین خان کے ساتھ مل کر نئی طرز کی موسیقی پیش کی جیسے عوام نے بے حد پسند کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر اطہر علی خان نے استاد دلشاد خان کو انکی خدمات پر سوینیئر پیش کرتے ہوئے کہا کہاستاد دلشاد حسین خان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، موسیقی میں استاد دلشاد حسین خان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔انھوں نے کہا کہ الحمرا عوام کو فنون لطیفہ کے ہر شعبہ میں اپنی اعلی اقدار سے روشناس کروا رہا ہے،الحمرا کے پلیٹ فارم معیاری پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔موسیقی کے اس شام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
الحمرا میں جہاں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں وہاں آرٹ کے شعبے میں بچوں کی نشوونما پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ آج کے بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں آج ان بچوں کی تعلیم و تربیت ہمارے لئے بے حد ضروری ہے۔ابتدائی تعلیم دنیا کا سب سے اہم کام ہے،حقیقت یہ ہے شروع کے چند برس میں بچوں کی اچھی تربیت انکے روشن مستقبل کی ضامن ہے اور زندہ قوموں کا شیوہ بھی۔ اس حوالے سے الحمرا میں 17روزہ ”چلڈرن تھیٹر ورکشاپ “کا انعقاد کروایا گیا۔ورکشا پ میں درجنوں کی تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور ایکٹنگ کی تکنیک سیکھی

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آرٹس کونسل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقدرت کس چیز کا انتظار کر رہی ؟ ۔۔ عارف وقار
Next Article بیروزگار صحافی ، کروڑ پتی اینکرز اور نام نہاد عہدیدار ۔۔ چوہدری محمود احمد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر علمدار حسین بخاری کا خاکہ ۔۔ ذوالفقار علی بھٹی ( 2 ) اسلم انصاری ، انور جٹ اور ملتان آرٹس کونسل کا تذکرہ

نومبر 1, 2021

آرٹس کونسلوں کے نام چپکے سے تبدیل : لفظ ” پنجاب “ کا اضافہ کر دیا گیا

ستمبر 3, 2019

آج نام ور شاعر ، دانش ورفخرالدین بلے کی برسی ہے ۔۔ وفات : 28جنوری 2004ء

جنوری 28, 2018

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.