Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»صہیب اقبال»صہیب اقبال کا کالم : پنجاب پیپلز پارٹی کا خواب : تعبیر کب ملے گی ؟
صہیب اقبال

صہیب اقبال کا کالم : پنجاب پیپلز پارٹی کا خواب : تعبیر کب ملے گی ؟

ایڈیٹرفروری 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان پیپلز پارٹی دوبارہ پنجاب میں اپنی جگہ بنانے کے لیے متحرک دکھائی دیتی ہے کیونکہ گزشتہ الیکشنوں کے دوران پیپلز پارٹی کو یہاں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی تاہم اب پاکستان پیپلز پارٹی نے دوبارہ پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کردیا ہے خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی جو پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں جبکہ اس وقت سینیٹ میں بطور اپوزیشن ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں وہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے میں سرگرم ہیں ۔
اس ضمن میں آج سے چند ماہ قبل چئیرمن بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کا طویل دورہ کیا اس دوران وہ مختلف اضلاع میں گئے سول سوسائٹی ، وکلا ، تاجر برادری اور عوام سے ملاقاتیں کیں پرانے کارکنوں کو ساتھ لیا اس دوران مختلف سیاسی رہنما بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بنے ۔
چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے پنجاب میں جماعت کو منظم کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی جس کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے حلقہ 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 32 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے دوسری طرف خانیوال کے ضمنی انتخاب میں بھی 15 ہزار ووٹ حاصل کیے جس میں گیلانی خاندان نے بھرپور کردار ادا کیا جس سے دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑے صوبے میں خود کو فعال کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
پنجاب میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی اور خراب گورننس نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے حالات سازگار بنا دیے ہیں کیونکہ اب سیاسی کھلاڑی اور جیتنے والے روایتی امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔ دوسری جانب اگر 2018 کے انتخابات کو دیکھیں تو خاص طور پر جنوبی پنجاب کے اندر بہت سے حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کا امیدوار چند ووٹوں سے ہی مدمقابل سے جیتا تھا ۔ اگر ان حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی زیادہ توجہ دے تو انتخابی نتائج کافی حد تک بدل سکتے ہیں ۔ دوسرا جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے عملی اور آئینی اقدامات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے سنجیدہ کوششیں کی ہیں جس کا فائدہ بھی پی پی پی کو پہنچے گا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی جنوبی پنجاب کے دور ے پر پہنچنے والے ہیں جس سے جماعت اور ورکرز دونوں متحرک ہوں گے ۔
گزشتہ سالوں کی نسبت اب پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک دوبارہ بہتر ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس میں اہم کردار پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری اور وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی کا ہے جو ضمنی انتخابات اور سیاسی رہنماؤں سے رابطے میں متحرک دکھائی دے رہے ہیں تاہم اگر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اور خصوصی طور پر جنوبی پنجاب میں بھرپور توجہ دیتی ہے تو پنجاب میں دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے اور آئندہ انتخابات میں وفاق کے اندر حکومت آسانی سے بناسکے گی اس لیے پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب اور خصوصی طور پر جنوبی پنجاب پر زیادہ توجہ دینی ہے جہاں تقریباً قومی اسمبلی کی 50 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 100 سے زائد نشستیں ہیں جو آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
ماضی میں جب بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق میں حکومت بنائی ہے تو پنجاب سے نشستیں جیت کر ہی بنائی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس چیز کا ادراک ہے کہ پنجاب میں پوزیشن مضبوط کیے بغیر وفاق میں اقتدار حاصل کرنا ممکن نہیں ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پیپلز پارٹی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان شاکر اور رضی کی وجہ سے میرا میکہ ہے :محترمہ بشریٰ رحمٰن کی ملتان میں آخری تقریر
Next Article فہیم عامر کا خصوصی مضمون : نو ، فروری۔۔ طلباء یونین پر پابندی کا سیاہ دن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کینالز معاملے پر پیپلز پارٹی کے بیانات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، رانا ثنااللہ

اپریل 20, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : بلاول کا اعلان جنگ: کیا پیپلز پارٹی یہ جنگ جیت سکتی ہے؟

اپریل 20, 2025

پیپلز پارٹی نہریں نکالنےکی مخالف نہیں، نہروں پرتحفظات ہیں: یوسف رضا گیلانی

اپریل 1, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.