Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»سہیل وڑائچ کا کالم : تاجر جیت گئے مگر ہارا کون ؟
سہیل وڑائچ

سہیل وڑائچ کا کالم : تاجر جیت گئے مگر ہارا کون ؟

ایڈیٹراگست 9, 202511 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تاجروں اور صنعت کاروں کی اکثریت 1977ء کی قومی اتحاد کی تحریک سے لیکر 2024ء کے الیکشن تک کسی نہ کسی طرح مسلم لیگ ن اور اس کے دائیں بازو کے اتحادیوں سے جڑی رہی ہے۔ کئی الیکشن آئے، دو ڈکٹیٹر بھی برسراقتدار آئے مگر تاجروں اور نواز شریف کا تعلق نہ توڑ سکے۔ پیپلزپارٹی کو تو کبھی تاجروں اور صنعتکاروں کی بڑی سپورٹ نہ مل سکی۔ تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں کی بنیاد چونکہ شہری مڈل کلاس پر استوار ہوئی چنانچہ تاجروں اور صنعت کاروں کے کسی گروہ کے ن لیگ سے ٹوٹ کر تحریک انصاف کے ساتھ ملنے کا امکان تھا ،یہ بھی ممکن ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں سے کچھ ووٹر اور کچھ مالی سپورٹر ضرور تحریک انصاف کے ساتھ ملے ہوں مگر نہ کوئی بڑا نام اور نہ کوئی بڑاگروپ ن سے ٹوٹ کر تحریک انصاف میں گیا اور نہ ہی تاجروں اور صنعت کاروں کی کوئی بڑی لابی تحریک انصاف میں پیدا ہو سکی۔
سر دست مسلم لیگ ن عرصہ دراز سے تاجروں اور صنعت کاروں سے نہ صرف کٹی ہوئی ہےبلکہ ان کی اندرونی سیاست سے بھی مکمل طور پر لا تعلق ہو چکی ہے۔سو اب پوزیشن یہ ہے کہ میاں مصباح الرحمٰن اور ذکاء اشرف کے علاوہ کوئی بڑا صنعت کار علانیہ طور پر پیپلز پارٹی پنجاب کے ساتھ نہیں کھڑا۔ تحریک انصاف کا بھی کوئی نامور صنعتکار یا تاجر چیمبر کی سیاست میں سرگرم نہیں اور نہ نون کی براہ راست تاجروں کی سیاست میں کوئی مداخلت ہے۔ گویا اب ہر تاجر اور صنعت کار سیاسی گروہ بندیوں میں ذاتی طور پرتو ضرور بندھا ہوا ہے مگر اجتماعی طور پر کسی بھی سیاسی جماعت کی چیمبر کی سیاست میں دخل اندازی نظر نہیں آتی۔ حالانکہ لاہور چیمبر کی صدارت پر ایک بار شہباز شریف خود اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار متمکن رہے ہیں ،کسی زمانے میں تو ن کی سیاست اور اثر و رسوخ کا گڑھ ہی لاہور چیمبر آف کامرس ہوا کرتا تھا مگر اب ایسا کچھ نہیں۔
الیکشن 2024ء میں پنجابی صنعت کاروں کے ایک گروہ نے ن لیگ کو ایک ارب روپے کا فنڈ دیا تھا مگر ن لیگ میں ان کو رسوخ اور پذیرائی نہ مل سکی۔ گزشتہ چند سال سے صنعت کاروں اور تاجروں کے دو متبادل گروہوں نے جنم لیا ہے ایک کی سربراہی ایس ایم تنویر کے پاس ہے انکے والد ایس ایم منیر تاجروں کی سیاست کے پرانے کردار تھےوہ خود ن، پیپلزپارٹی اور فوج تینوں کو تاجروں کے مفاد کیلئےبات چیت پر آمادہ کر لیا کرتے تھے۔ ایس ایم تنویر محسن نقوی کی نگران کابینہ میں صوبائی وزیر تھے، اپٹما کے سرپرست گوہر اعجاز انکے سمدھی ہیں یہ ایک طاقتور بزنس لابی ہے، سوائے لاہور چیمبر کے باقی ملک کے منتخب چیمبرز کی اکثریت انہی کے گروپ سے تعلق رکھتی ہے انکے مخالف گروپ نے انہیں لاہور چیمبر میں ہرا دیا ہے لیکن مجموعی طور پر قیادت انہی کے پاس ہے یہ گروپ اس وقت ن کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کا حامل ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ان کاگاہے گاہےنہیں بلکہ مسلسل رابطہ ہے۔
حالیہ دنوں میں شہباز حکومت نے ایف بی آر کے اختیارات میں اضافہ کر دیا ٹیکس میں کوتاہی کرنے والوں کو نوٹس اور گرفتاری تک کا قانون پاس ہوگیا ایسے میں 18چیمبرز آف کامرس کے منتخب نمائندوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور سابق وزیر تجارت گوہر اعجاز کی ہمراہی میں فیلڈمارشل عاصم منیر سے ملاقات کی اور وہاں یہ موقف پیش کیا کہ ایف بی آر نے اس ملک کے تاجروں اور صنعت کاروں کو سرعام چور کہہ کر نہ صرف ان کی تذلیل کی ہے بلکہ اب وہ گرفتاریاں کرکے ملک کا اقتصادی بھٹہ بٹھانا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف ایف بی آرکے سربراہ راشد لنگڑیال اور انکے ساتھی بیوروکریٹس کا خیال یہ تھا کہ گرفتاریاں ہونگی تو سب ٹیکس دینگے تاجر اور صنعتکار جب تک پورا ٹیکس نہیں دیتے یہ ملک نہیں چل سکتا۔ ایف بی آر کے اس فیصلے کو وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی کچن کابینہ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ تاجروں نے جنرل عاصم منیر کو یقین دلایا کہ ہم ڈبل ٹیکس دینےپر تیار ہیں مگر پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے ذریعے تذلیل کیلئے تیار نہیں۔
بالآخر ایف بی آر اور تاجروں کی جنگ میں تاجر جیت گئےاور ایف بی آر ہار گئی۔ وفاقی حکومت کو پیچھےہٹنا اور قانون کو بدلنا پڑا، اب تاجروں کا نمائندہ گروپ کسی کی گرفتاری کرنے یا نہ کرنے کا اختیار رکھے گا ۔ایف بی آر کے افسروں کو من مانی کی اجازت نہیں ہوگی ایف بی آر کے چیئرمین راشد لنگڑیال فی الحال چھٹی پر ہیں آپریشن کے بعد صحت یاب ہو کر واپس ڈیوٹی سنبھالیں گے تو علم ہوگا کہ ان کا ردّعمل کیا ہے۔
پاکستانی صنعت کاروں اور تاجروں نے اپنی مشترکہ حکمت عملی سے وفاقی حکومت کو پچھاڑ دیا ہے ۔پاکستانی تاجر ایرانی تاجروں یعنی بازاری سے اس طرح مختلف ہیں کہ یہ کھل کر نہ سیاست کرتے ہیں اورنہ سیاست میں آتےہیں البتہ جب ٹیکس کا معاملہ ہو اور تاجروں کا کوئی اجتماعی مسئلہ ہو تو یہ اپنے اتحاد سے شٹر ڈائون کر کے حکومتوں کو فیصلے تبدیل کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں اس دفعہ تو یہ نوبت بھی نہیں آئی فیلڈ مارشل سے ملاقات کے بعد تاجروں نے اپنا مسئلہ حل کرا لیا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تاجروں کی اس جیت سے آئندہ کے سیاسی منظر پر کیا فرق پڑے گا۔ روایتی طور پر پاکستانی تاجر اور صنعت کار دائیں بازو اور فوج کے اتحادی رہے ہیں تاجروں کی اجتماعی نفسیات بھی حکومتوں سے ٹکرانا نہیں بلکہ انکے ساتھ مل کر چلنا ہے۔ تاجروں اور صنعت کاروں کی اکثریت پچھلے 47برسوں یعنی 1977ء تا 2024ء ، نون کی سیاست کی حامی رہی ہے بلکہ جنرل مشرف کے دور میں جب نون اور فوج میں تضاد تھا تب بھی تاجروں کی اکثریت نے وفاداری نہیں بدلی تھی مگراب ایسا لگ رہا ہے کہ نون کی تاجروں اور صنعت کاروں سے مکمل بے اعتنائی اپنا اثر چھوڑ رہی ہے، ٹاپ لیڈر شپ کا تاجروں اور صنعت کاروں کی لیڈر شپ سے رابطہ ہی منقطع ہو چکا ہے، نون کی سیاست کا اثاثہ یہی تاجر اور صنعت کار رہے ہیں اگر ن اور ان میں عدم توجہی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو کچےدھاگے سے جڑا یہ نام نہاد رشتہ بھی کسی دن ٹوٹ جائے گا، یہ رشتہ کئی دہائیوں کے تجربات سے گزر کر اب کچھ نیا اثر دکھانے والا ہے۔ تاجروں کی جیت مقتدرہ کی وجہ سے ہو ئی ہے سیاست کی وجہ سے نہیں بلکہ سیاست سے تو انہیں شکایت تھی اور اس شکایت کا مداوا مقتدرہ نے کرکے ایک موثر گروہ کواپنے حصار میں لے لیا ہے۔

( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تاجر کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطاء الحق قاسمی کا کالم : جاوید اختر کے بعد شبانہ جی!
Next Article نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام کی حالتِ زار : پروفیسر صابر جروار کی تحریر ( چوتھی قسط )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم

مئی 30, 2026

عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.