Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مارچ 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات
  • ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم
  • اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوہاٹ پر ڈرون حملوں کی کوشش : فلائٹ آپریشن معطل
  • حکومت آج پھر پیٹرول مہنگا کرے گی
  • کیا امریکہ جنگ بند کر سکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سعودی عرب کو فلسطین پر اسرائیل کے حق کی فکر ۔۔ سید مجاہد علی
تجزیے

سعودی عرب کو فلسطین پر اسرائیل کے حق کی فکر ۔۔ سید مجاہد علی

ایڈیٹراپریل 3, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
saudi crwn prince mohammad bin salman girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سعودی عرب کے ولی عہد اور قومی معاملات میں ’اسٹرانگ مین‘ کی حیثیت رکھنے والے شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کے بطور قوم آباد رہنے کے حق کو تسلیم کرنے کی بات کرکے ایک گنجلک اور مشکل بحث کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ امریکہ کے تین ہفتے کے دورہ کے دورا ن ایک جریدے ’اٹلانٹک‘ کے ایڈیٹر جیفری گولڈ برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’ میرے خیال میں دنیا میں کہیں بھی لوگوں کو پرامن قوم کے طور پر زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔ ہمیں بیت المقدس میں مسجد اقصی کے حوالے سے مذہبی تشویش ہے اور ہم فلسطینی عوام کے حقوق کے بارے میں متفکر ہیں۔ اس اصول سے قطع نظر ہمیں کسی قوم کے خلاف کوئی اعتراض نہیں ہے‘۔ سعودی ولی عہد کے اس بیان کو اسرائیل کے بارے میں سعودی عرب کے بدلتے ہوئے رویے کی تصدیق کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ مبصر اس بیان سے یہ نتیجہ اخذ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ سعودی عرب نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے جو مسلمہ سعودی پالیسی کے برعکس بیان ہے۔ شہزادہ محمد چونکہ شاہ سلمان کے بعد سعودی عرب کے بادشاہ بنیں گے اور خادم حرمین شریفین بھی ہوں گے ، اس لئے اس بیان کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے۔
سعودی عرب ابھی تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور 2002 سے سعودی حکام نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ کو ختم کروانے کے لئے دو ریاستی اصول کو منوانے کے لئے کام کیا ہے۔ لیکن بنجیمن نیتن یاہو کی حکومت خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتی ہے اور تسلسل سے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیاں بسانے کا کام کیا جارہا ہے۔ اس طرح ہر آنے والے دن کے ساتھ فلسطینیوں سے ان کے علاقے چھینے جارہے ہیں اور انہیں بنیاد حقوق سے محروم کرنے کے لئے جبر اور استحصال کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ متعدد قراردادوں کے ذریعے یہودی بستیاں بسانے کے اقدام کو غیر قانونی اور فلسطینی لوگوں کے بنیادی حقوق اور عالمی ادارے کی قراردادوں کے علاوہ بنیادی انسانی اصولوں سے متصادم قرار دیتی ہے۔ دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی غزہ کے علاقے میں محصور زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیوں کہ اسرائیل نے اس علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کر رکھا ہے ۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس علاقے میں حماس کی مقبولیت کی وجہ سے اسے اپنی سیکورٹی کےلئے یہ اقدام کرنا پڑتا ہے حالانکہ کسی ایک تنظیم یا گروہ کی پالیسی کی سزا اس علاقے میں آباد سب لوگوں کو دینا بنیادی انسانی اصولوں کے خلاف ہے۔
اسرائیل برسوں سے فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمت کی کسی بڑی کوشش کا حصہ بننے سے بھی گریز کرتا رہا ہے۔ گزتہ دو امریکی صدور کے سولہ سالہ دور میں فلسطینیوں کے لئے سہولت حاصل کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیل یہودی بستیوں کی آبادکاری کی پالیسی تبدیل کرنے اور دو ریاستی بنیاد پر مسئلہ طے کرنے کے بارے میں امریکہ کا مشورہ ماننے سے بھی انکار کرتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکہ مضبوط یہودی لابی کی وجہ سے اسرائیل پر کسی قسم کا دباؤ ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔ واشنگٹن کی طرف سے ہمیشہ اسرائیل کی حفاظت کو عذر بنا کر اسرائیلی حکومت کی ہر بے اعتدالی کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ حالانکہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطینیوں کا جینا حرام کررکھا ہے اور انہیں بنیادی شہری حقوق دینے سے انکار کرتا ہے بلکہ وہ ہمسایہ عرب ملکوں کے لئے بھی مسلسل خطرہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ گزشتہ 50 برس کے دوران اسرائیل عسکری لحاظ سے اس قدر طاقت ور ہوچکا ہے کہ کوئی عرب ملک اس کے لئے فوجی خطرہ بننے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اس کے باوجود اسرائیل کی سیکورٹی کا نعرہ لگا کر فلسطینی عوام کو مسلسل محروم کیا جارہا ہے۔ بیشتر ہمسایہ عرب ممالک میں امریکہ نواز حکومتیں قائم ہیں اور وہ اپنی کمزوری اور امریکہ سے وابستگی کی بنا پر اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔ ان میں کسی حکومت میں اتنا دم خم نہیں ہے کہ وہ کمزور لفظوں میں اسرائیل کے اقدامات پر ’ناراضگی‘ کا اظہار کرنے کے علاوہ کوئی ٹھوس قدم اٹھا سکیں۔
ایران نے اپنے علاقائی مفادات کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں اپنی طاقت تسلیم کروانے کے لئے فلسطینیوں کے حق کے لئے ضرور آواز اٹھائی ہے لیکن امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے ایران کو مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا گڑھ قرار دینے کی وجہ سے اس کا اثر و رسوخ محدود ہے اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کو دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ ان حالات میں سعودی عرب ایک ایسا طاقت ور ملک ہے جو سیاسی، سفارتی اور معاشی لحاظ سے مستحکم ہے اور حرمین شریفین کی وجہ سے اسے بیشتر اسلامی ملکوں میں رہنما کی حیثیت بھی حاصل رہی ہے۔ تاہم یکے بعد دیگرے سعودی بادشاہ فلسطین کے مسئلہ کو حل کروانے کے لئے مؤثر اقدام کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ صدر ٹرمپ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے بعد امریکہ کے سب سے قابل اعتماد حلیف کی حیثیت حاصل ہوچکی ہے۔ ٹرمپ سابق صدر باراک اوباما کے برعکس ایران کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی کو مسترد کرتا ہے۔ یہی رویہ سعودی عرب اور اسرائیل کا بھی ہے۔ یہ خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود اسرائیل اور سعودی عرب میں تعاون کے لئے پیش رفت ہوئی ہے ۔ اس کا مظاہرہ صدر ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنےکے بعد مسلمان ملکوں کے سخت رد عمل کے مقابلے میں سعودی قیادت کے متوازن اور معتدل طرز عمل سے بھی ہؤا تھا۔ اس فیصلہ پر احتجاج کرنے کے لئے جب ترکی کے صدرطیب اردوآن نے اسلامی سربراہ کانفرنس بلوائی تو سعودی شاہ نے خود یا اپنے کسی معتمد کو اس کانفرنس میں بھیجنے کی بجائے کم تر سطح کے سرکاری اہلکاروں پر نمائیندگی کی تھی تاکہ یہ نہ کہا جاسکے کہ سعودی عرب نے عالم اسلام کے امریکی فیصلہ کے خلاف احتجاج کا ساتھ نہیں دیا۔ لیکن عملی طور پر وہ اس احتجاج کا حصہ نہیں رہا۔
سعودی عرب اپنی حیثیت اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بنیاد پر فلسطین کا مسئلہ بہتر طریقے سے حل کروانے کی پوزیشن میں رہا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران اسرائیل کے ساتھ سیاسی، سفارتی اور معاشی مفادات میں اضافہ کی بنیاد پر وہ اسرائیل کو بھی کسی قابل قبول حل پر آمادہ کرنے کی پوزیشن میں رہا ہے۔ اگر سعودی قیادت تہہ دل سے اس مسئلہ پر کام کرتی تو اس بات کا امکان تھا کہ اسرائیل کو اپنی سلامتی کی ضمانت ملنے پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر مجبور کیا جاسکتا۔ لیکن سعودی عرب نے اس قسم کی کوئی ٹھوس کوشش نہیں کی۔ اس کی وجہ فسطینی قیادت کے بارےمیں سعودی عرب کے تحفظات ہیں۔ سعودی رہنما سمجھتے ہیں کہ فلسطینی لیڈر خود مختاری ملنے کے بعد ان کے مفادات کی حفاظت کرنے کی بجائے اخوان یا ایران کے اثر کو زیادہ قبول کریں گے۔ اسی الجھن کی وجہ سے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے لئے سعودی عرب نے چشم پوشی کو ہی بہتر پالیسی سمجھا ہے۔ اب وہ ایران کو کمزور کرنے کے لئے امریکہ کے علاوہ اسرائیل کے ساتھ بھی ہر قسم کا تعاون کرنے پر آمادہ نظر آتا ہے۔ شہزادہ محمد کا بیان اسی سعودی پالیسی کا اشارہ ہے۔
فلسطین کی سرزمین کے بارے میں فیصلہ کا حق صرف فلسطینی عوام کو ہے۔ سعودی ولی عہد اسرائل سے کوئی رعایت حاصل کئے بغیر یک طرفہ طور پر اسرائیل کے حقوق کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ زیر نظر بیان میں بظاہر شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینیوں کے حق کی بات کی ہے لیکن وہ اس حق کے لئے اس جذبہ سے بھی بات نہیں کرسکے جس کے ساتھ اسی انٹرویو میں انہوں نے سعودی عرب میں مطلق العنان بادشاہت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اسرائیل محفوظ ہے اور کوئی ملک یا محروم فلسطینی لوگ اسے نقصان پہنچانے کے قابل نہیں ہیں۔ اس کے برعکس فلسطینی نسل در نسل پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔ یا اپنے ہی گھروں میں مجبور شہریوں کی زندگی گزارتے ہیں۔ بیت المقدس پر ان کے حق کو تسلیم کرنے سے انکار کیا جارہا ہے اور اب امریکہ نے دنیا بھر کی مخالفت کے باوجود بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب اس فیصلہ کو رکوانے یا اس کے بدلے فلسطینیوں کو کوئی رعایت لے کر دینے میں ناکام رہا ہے۔
سعودی عرب کو فلسطینی عوام کا نمائیندہ سمجھا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کے بادشاہ خادم حرمین شریفین کے طور اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ ستر برس میں فلسطینی بے وطنی کا عذاب جھیل رہے ہیں اور اپنے ہی علاقوں میں زندہ رہنے کے حق کی جد و جہد میں انہوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ سعودی ولی عہد ایران دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لئے فلسطینیوں کے اس بنیادی حق کی بات کرنے کی بجائے اسرائیل کے وجود اور یہودیو ں کے فلسطین پر حق کو تسلیم کرکے فلسطینیوں کا مقدمہ کمزور کرنے کا سبب بنے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسی پیک ، چینی بھائی اور ایم کیو ایم والے ”بھائی “ ۔۔ شاہد راحیل خان
Next Article موت کو مارنے والا بھٹو ۔۔ ایم آر ملک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

مارچ 14, 2026

پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 14, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز مارچ 15, 2026
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق مارچ 14, 2026
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم مارچ 14, 2026
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی مارچ 14, 2026
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات مارچ 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.