Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سید مجاہد علی»نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنا حکومت کی ضرورت ہے، نواز شریف کی مجبوری نہیں۔۔ سید مجاہد علی
سید مجاہد علی

نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنا حکومت کی ضرورت ہے، نواز شریف کی مجبوری نہیں۔۔ سید مجاہد علی

ایڈیٹراکتوبر 26, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz hospital
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں سات رکنی سرکاری وفد نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔ تاہم اپوزیشن بدستور وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے جبکہ حکومت کے وفد کا کہنا ہے کہ استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عمران خان خود بھی واضح کرچکے ہیں کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے۔ دونوں طرف کے وفود میں پارٹیوں کے سربراہان شامل نہیں ہیں۔ مذاکراتی ٹیموں کو حتمی فیصلہ کے لئے بالآخر اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ اس لئے فوری مفاہمت کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔
اس دوران لاہور ہائی کورٹ نے شدید علیل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت منظور کر لی ہے اور عمران خان کے حکم پر مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے لئے ان کی بیماری اور میڈیکل چیک اپ کو عذر بنایا گیا ہے یا حکومت نے خصوصی اختیار کے تحت انسانی بنیادوں پر انہیں اپنے بیمار والد کی دیکھ بھال کے لئے ہسپتال منتقل کیا ہے۔ یہ بات قابل فہم ہے کہ حکومت اس معاملے میں جان بوجھ کر صورت حال کو غیر واضح رکھنا چاہے گی تاکہ آنے والے دنوں میں سیاسی پوزیشن لینے میں آسانی رہے۔


نواز شریف لاہور ہائی کورٹ سے ریلیف ملنے پر اگرچہ نیب کی حراست سے ’آزاد‘ ہو گئے ہیں لیکن وہ بدستور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ قیدی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت منگل تک موخر کی ہے۔ اسے خالص قانونی اور عملی مشکلات کا فیصلہ بھی قرار دیا جا سکتا ہے لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ بینچ کے ججوں نے آج درخواست پر غور کے دوران یہ رائے دی تھی کہ ضمانت کا کوئی قانونی جواز تو موجود نہیں لیکن طبی معاملات میں ججوں کی بجائے ڈاکٹروں کی بات حتمی حکم کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسی کی روشنی میں فیصلہ کرنا پڑے گا۔ اس آبزرویشن کے بعد اور سروسز ہسپتال کے نمائیندہ ڈاکٹر کی اس صراحت کے بعد کہ مریض کی حالت ’خطرناک‘ ہے، اسلام ہائی کورٹ کے ججوں کو اس معاملہ کے تمام پہلوﺅں سے آگاہی کے لئے مزید چار روز درکار ہیں۔ شاید اسی لئے منگل تک سماعت ملتوی کی گئی ہے۔


اسی مریض کی میڈیکل صورت حال پر غور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے بینچ نے نہ صرف فوری ریلیف دیا ہے بلکہ بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے تاکہ نواز شریف اپنی مرضی سے جہاں چاہیں علاج کروا لیں۔ اس کے برعکس بظاہر ایک سنگین بیماری میں مبتلا شخص کے بارے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی سست روی یا تحمل کو صرف عدالتی طریقہ کار کی مجبوری سمجھنا آسان نہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کو جو ادویات شروع کروائی ہیں، ان کا اثر دو سے تین روز میں ظاہر ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹروں نے نواز شریف کو لاحق بیماری کو امیون تھرمو بوسیٹو پینک پرپورا (آئی ٹی پی) کا نام دیا ہے۔ اس بیماری میں انسانی جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہوجاتی ہے جس سے مدافعتی نظام کام کرنا بند کردیتا ہے اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون جاری ہو سکتا ہے۔ امکان ہے کہ منگل تک اگر دواﺅں نے ڈاکٹروں کی امید کے مطابق کام کرنا شروع کردیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ کو طبی بنیاد پر ضمانت دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
یہ مان لینا سادہ لوحی ہوگی کہ نواز شریف کی قانونی جنگ میں پیش رفت اور وزیر اعظم سمیت حکومتی نمائیندوں کی طرف سے نواز شریف کی بہترین دیکھ بھال کرنے اور اعلیٰ ترین علاج فراہم کرنے کی پیشکش کا واحد مقصد ایک انسان کی جان بچانے کی خواہش و کوشش تک محدود ہے۔ یا یہ تگ و دو صرف انسانی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے نواز شریف کے خلاف اس قدر نفرت کا ماحول پیدا کیا ہے اور ان کے خلاف الزامات کو اس قدر سنسنی خیز انداز میں عام کیا گیا ہے کہ اب مراعات دیتے ہوئے اس کی اپنی سیاست کو شدید دھچکا لگنے کا اندیشہ ہے۔


عمران خان بہادری کے تمام تر دعوﺅں کے باوجود یہ حوصلہ نہیں رکھتے کہ اپنے ووٹر سے کہہ سکیں کہ نواز شریف تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں، وہ ملک کے ایک مقبول لیڈر ہیں اور ان کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) تمام تر انتقامی کارروائیوں کے باوجود مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ اس لئے ان کے سابقہ عہدہ اور عوامی مقبولیت کا احترام کرنا بنیادی سیاسی اخلاقیات کا تقاضہ ہے۔ بدنصیبی سے پاکستانی ووٹر کو اس طریقہ پر سوچنے کے لئے تیار نہیں کیا گیا۔
یہی وجہ ہے کہ ایک طرف ہمدردی کے پیغامات دیے جا رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت کے نمائندے شریف خاندان پر نواز شریف کی بیماری کو سیاسی رنگ دینے اور اس کا فائدہ اٹھانے کا الزام لگا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایسی خبریں پلانٹ کروانے اور پھیلانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے کہ نواز شریف دراصل کئی ارب ڈالر دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ اور درپردہ لوٹ کا مال واپس کرنے کی بنیاد پر ’ڈیل‘ کی جا رہی ہے۔ اس قسم کی خبریں اس سے پہلے بھی پلانٹ کی جاتی رہی ہیں لیکن نواز شریف کی سنگین اور ابھی تک ناقابل علاج بیماری کی حالت میں ایسے ہتھکنڈے حکومت کی بدحواسی اور سیاسی فیس سیونگ کا بدترین نمونہ ہیں۔
نواز شریف کو نیب کی حراست میں ان کے نجی معالج کے اصرار اور انکشاف کے بعد کہ ان کی حالت خراب ہے، تین روز پہلے رات گئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ لاہور ہائی اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کے وکیلوں نے یہ مو?قف اختیار کیا ہے کہ ہر ملزم کی زندگی اور صحت قیمتی ہے لیکن نواز شریف کے معاملہ میں نیب عملی طور سے اس طریقہ کا مظاہرہ نہیں کر سکی۔ نواز شریف نیب کی حراست میں ایک پراسرار بیماری کا شکار ہوئے۔
لیکن انہیں ہسپتال لے جانے کے لئے ڈاکٹر عدنان نے دہائی دی۔ نواز شریف کو ہسپتال لے جانے کے باوجود نیب کے نمائندے یہ دعویٰ کرتے رہے کہ ڈاکٹر عدنان کی تشخیص کردہ خون پتلا کرنے والی دوا کی وجہ سے نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس ڈرامائی طور سے کم ہوئے تھے۔ بعد میں پنجاب حکومت کے نمائیندے بھی اس دلیل کو دہراتے رہے۔ حالانکہ نواز شریف دل کی بیماری کا شکار ہیں اور بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ ایسے مریض کو خون پتلا کرنے والی دوائیں مستقل طور سے استعمال کرنا ہوتی ہیں۔


نواز شریف کی موجودہ بیماری کا علاج کرنے کے لئے خصوصی طور سے کراچی سے بلائے گئے خون کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر طاہر سلطان شمسی نے البتہ اس امکان کو مسترد کیا ہے کہ نواز شریف کا عارضہ خون پتلا کرنے والی دواﺅں کی وجہ سے لاحق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ مرض یا تو بچوں میں ہوتا ہے یا کینسر کے مریض اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔ تاہم یہ اطمینان کرلیا گیا ہے کہ نواز شریف کو کینسر نہیں ہے۔ دوران علاج ان کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد میں عارضی طور سے اضافہ کیا جاتا ہے لیکن وہ پھر کم ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ابھی تک اس کی وجہ نہیں بتائی کہ مریض کے جسم میں ایسے کون سے عناصر ہیں جو پلیٹ لیٹس کو تباہ کر رہے ہیں۔
امید کی جا رہی ہے کہ دوائیں شروع کروانے کے بعد پلیٹ لیٹس کی تعداد کو ایک خاص سطح پر مستحکم کیا جا سکے گا۔ البتہ انصاف کا تقاضہ پورا کرنے اور شبہات کے خاتمہ کے لئے اس بات کی حتمی تحقیق ہونی چاہیے کہ نیب کی حراست میں نواز شریف کو یہ عارضہ کیسے لاحق ہو?ا اور اس کا علاج کروانے کی ضرورت کیوں محسوس نہیں کی گئی۔ یہ سوال اس پس منظر میں بھی اہم ہوجاتا ہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے لیکن نیب نے تفتیش کے لئے انہیں اپنی حراست میں لینا اور اپنے ہیڈ کوارٹر منتقل کرنا ضروری سمجھا۔
اگر نواز شریف کے قد کاٹھ کے مقبول لیڈر کے ساتھ ایسا سلوک رو ا رکھا جا سکتا ہے تو نیب کی انسان دوستی اور زیر تفتیش لوگوں سے مہذب رویوں کے دعوﺅں کو قابل اعتبار نہیں ہو سکتے۔ میڈیا میں جلوہ افروز ہونے کے شوقین نیب چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال اکثر یہ دعویٰ کرتے رہتے ہیں۔ اب انہیں خود نواز شریف کی بیماری میں نیب کے کردار کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ بتائیں کہ متعدد پیچیدہ بیماریوں کا شکار نواز شریف کے ساتھ کون سا برتاﺅ کیا گیا اور وہ کون سے عوامل تھے جن کی وجہ سے ایک پراسرار بیماری کے آخری اسٹیج پر ذاتی معالج کی وارننگ پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
موجودہ سیاسی تناظر میں عمران خان کے لئے نواز شریف کی زندگی شاید ان کے اہل خاندان سے بھی زیادہ قیمتی ہو چکی ہے۔ اگر خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوتا ہے تو ان کے ساتھ روا رکھے جانے والی بدسلوکی اور ان کے خلاف کی جانے والی بدزبانی کی روشنی میں عمران خان اور ان کی حکومت پر ہی اس کی ذمہ داری عائد ہوگی۔ نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کی خبروں میں حکومت کے کردار کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ اسی لئے جعلی خبروں کے ذریعے اب لوگوں کو یہ باور کروانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ’چور‘ سے لوٹ کا مال واپس لیا جا رہا ہے۔ اگرچہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج کا آپشن موجود ہے لیکن نواز شریف ابھی تک اس کی مزاحمت کر رہے ہیں۔


نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنا حکومت کی ضرورت ہے، نواز شریف کی مجبوری نہیں ہے۔ عمران خان جانتے ہیں کہ زیر حراست نواز شریف کو کوئی گزند پہنچی تو وہ عوام کے غم و غصہ کا جواب نہیں دے سکیں گے۔ ان کی دلی خواہش ہوگی کہ کسی طرح وہ ملک سے باہر چلے جائیں تاکہ ایک تو براہ راست ذمہ داری سے گلوخلاصی ہو جائے، دوسرے اسے سیاسی طور پر استعمال کر کے نواز شریف کی سیاسی مقبولیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے۔ حکومت کو ایک طرف مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا خوف لاحق ہے تو دوسری طرف نواز شریف کی اچانک سنگین بیماری نے اس کے سیاسی آپشنز محدود کر دیے ہیں۔ اس کے باوجود حکومت گھمنڈ ترک کر کے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرات میں یہی رویہ سب سے بڑی رکاوٹ بنے گا۔ ملک کو بڑے انتشار سے بچانے کے لئے اپوزیشن کو وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ ترک کردینا چاہیے لیکن حکومت کو بھی واضح کرنا ہوگا کہ وہ اپوزیشن کو کون سی سیاسی مراعات دے گی۔ ان مذاکرات میں اگر پارلیمنٹ کو فعال اور فیصلوں کا حتمی ادارہ بنانے پر اتفاق کرلیا جائے تو کئی قدم پیچھے جاتے ہوئے ملک کو ایک قدم آگے لے جانا ممکن ہے۔
(بشکریہ:کاروان۔۔۔ناروے)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈیلفی کے شہید دیوتا اور کاٹھ کے گھڑ سوار۔۔ وجاہت مسعود
Next Article ہم غلام نہ تھے بس بیکار نکلے۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.