اہم خبریںکھیل

نیشنل ٹی 20 کپ کوملتان سے راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔ٹورنامنٹ 23ستمبر سے شروع ہوگا

ملتان :ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر سامنے آئی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی 20 کپ کو ملتان سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سے کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بہتر سہولیات ہونے کی وجہ سے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کو ملتان سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔اب ٹورنامنٹ کا آغاز 25 ستمبر کے بجائے 23 ستمبر سے ہوگا جس میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے، ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker