ملتان ( اے پی پی ) گردو پیش پبلی کیشنز کے زیر اہتمام کبیروالا کے محنت کش شاعر طارق جاوید کا دوسرا شعری مجموعہ” منکشف“ شائع ہو گیا ہے۔
اس سے پہلے ان کی ایک کتاب ”اسم“ کے نام سے شائع ہو چکی ہے ۔ نام ور ناقدین اور شعراء ڈاکٹر خورشید رضوی ، نذیر قیصر ، سلیم کوثر اور قمر رضا شہزاد نے امید ظاہر کی ہے کہ ادبی افق پر طارق جاوید کی اڑان اسی طرح جاری رہے گی کہ اردو شاعری کا مسقبل ایسے ہی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ۔
معروف شاعر اور صحافی رضی الدین رضی نے اپنے پیش لفظ میں لکھا ہے کہ طارق جاوید نے نامساعد حالات کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا ۔ مضافات میں رہنے والے ایسے ہی شاعر ادب میں آج کے مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں۔ ۔ 144 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں طارق جاوید کی غزلیں اورنظمیںشامل ہیں ۔
فیس بک کمینٹ