Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»’تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے‘: کینٹکی سمیت چھ امریکی ریاستوں میں تباہی، 94 ہلاک
اہم خبریں

’تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے‘: کینٹکی سمیت چھ امریکی ریاستوں میں تباہی، 94 ہلاک

ایڈیٹردسمبر 13, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tornado
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

واشنگٹن : امریکہ کی چھ ریاستوں میں آنے والے طوفان اور تیز ہواؤں کے بگولوں کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
جمعے کو آنے والے 30 بگولوں نے متعدد قصبات کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا اور امریکی صدر جو بائیڈن نے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کینٹکی میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔
ریاست کینٹکی میں کم از کم 80 افراد ان بگولوں کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے درجنوں ایک موم بتیاں بنانے والے کارخانے میں موجود تھے۔ کینٹکی میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کینٹکی کی لیفٹیننٹ گورنر جیکولین کولمین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’تعداد ابھی سامنے آ رہی ہے۔ ہماری ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں نقصان کا اندازہ لگا رہی ہیں اور جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ کون زندہ بچا ہے۔‘
کینٹکی سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن جیمز کومر کے مطابق ریاست کے سب سے متاثرہ علاقے مے فیلڈ میں تباہی مچانے والا بگولے سے بڑا بگولا آج تک نہیں دیکھا گیا۔
کانگریس کے رکن جیمز کومر کے مطابق ریاست کے سب سے متاثرہ علاقے مے فیلڈ میں تباہی مچانے والا بگولے سے بڑا بگولا آج تک نہیں دیکھا گیا
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کسی بھی طوفان سے ہونے والی بدترین تباہی ہے جو کہ میں نے دیکھی ہے۔ یہاں اتنی لمبائی کے بگولے پہلے بھی آتے رہے ہیں لیکن اتنا چوڑا بگولا ہم نے آج تک نہیں دیکھا۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ریاست کے مغربی حصے میں اس طوفان سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ شیرف میٹ سینڈرسن نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہاپکنز کاؤنٹی میں تیز ہواؤں نے ایک مال بردار ٹرین کو پٹری سے اتار دیا۔
مےفیلڈ میں بگولے کا نشانہ بننے والے موم بتی بنانے کے کارخانے سے 40 افراد کو نکالا گیا ہے تاہم 60 سے زیادہ اب بھی لاپتہ ہیں اور کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر کا کہنا ہے کہ اب کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سنیچر سے کوئی ملبے سے زندہ نہیں نکل سکا ہے۔
’اس کارخانے کی عمارت کے ملبے کے اوپر 15 فٹ ملبہ مزید موجود ہے جن میں خطرناک کیمیائی مادے بھی ہیں۔ اگر کوئی وہاں سے زندہ نکلا تو یہ ایک معجزہ ہی ہو گا۔‘
اینڈی بیشیئر کے مطابق ٹورنیڈو نے 227 میل کے علاقے میں تباہی مچائی ہے۔
امریکی صدر بائیڈن نے فیڈرل ایمرجنسی ڈیزاسٹر اعلامیے پر دستخط کر کے کینٹکی کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی کا راستہ کھول دیا ہے۔ امریکی صدر نے طوفانی بگولوں سے ہونے والی تباہی کو المیہ قرار دیا ہے۔
مے فیلڈ کے ایک رہائشی ٹونی میکر نے بگولوں کے علاقے کو نشانہ بنانے کا منظر دہراتے ہوئے بتایا ’اچانک سائرن بجے اور چند لمحوں بعد جیسے ہمارے کانوں کے پردے جیسے پھٹ گئے۔ ایسا لگا کہ ہمارا مکان اڑنے والا ہے۔ ایسا تھا جیسے کوئی بم پھٹا ہو۔ مجھے نہیں پتا کہ اس میں کوئی کیسے زندہ بچ سکتا ہے۔‘
ہاپکنز کاؤنٹی میں تیز ہواؤں نے ایک مال بردار ٹرین کو پٹری سے اتار دیا
حکام نے مے فیلڈ کو اس تباہی کا ’گراؤنڈ زیرو‘ قرار دیا ہے۔ اتوار کی صبح مے فیلڈ کا دورہ کرنے والی بی بی سی کی نامہ نگار نومیہ اقبال کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں داخل ہوں تو لگتا ہے کہ آپ کسی فلم کے سیٹ پر پہنچے ہیں جہاں تباہی کا منظر فلمایا جا رہا ہو۔
مکانات اپنے ہی ملبے تلے دفن ہیں۔ درخت جڑوں سے اکھڑے پڑے ہیں اور دس ہزار آبادی والے اس قصبے کا کچھ ہی حصہ باقی بچا ہے۔طوفانی بگولوں سے ریاست الینوائے میں ایمازون کے ایک ویئر ہاؤس میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں کہ کتنے کارکن لاپتہ ہیں تاہم 45 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
ان بگولوں سے ریاست ٹینیسی میں چار، آرکنساس میں دو جبکہ میزوری میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ریاست ٹینیسی میں ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ڈین فلینر نے کہا ہے کہ شمال مغربی علاقوں لیک کاؤنٹی میں دو اور اوبئن کاؤنٹی میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔
ریاست آرکنساس میں کریگ ہیڈ کاؤنٹی کے جج مارون ڈے کا کہنا ہے کہ ان طوفانوں کے بعد ایک نرسنگ ہوم میں 20 لوگ پھنس گئے تھے اور اس کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو بچا لیا گیا تھا مگر یہ عمارت اب مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
ان طوفانی بگولوں سے قبل امریکہ میں مارچ 1925 میں ریاست میزوری میں ایسا ایک طوفان آیا تھا جس نے 219 میل کے علاقے میں تباہی مچائی تھی اور اس واقعے میں 695 افراد ہلاک ہوئے تھے۔تاہم ایسے طوفانی بگولوں کا موسمِ بہار اور موسم گرما کے علاوہ آنا نہ ہونے کے برابر ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بگولے طوفان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانتظامیہ کی ضد : پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی کے باوجود اسلام آباد سے کراچی پرواز
Next Article اعزاز سید کا کالم:جنرل ستی، دیرآید درست آید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.