Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»امریکا میں بدترین طوفان سے 50 افراد ہلاک : بڑے پیمانے پر تباہی
اہم خبریں

امریکا میں بدترین طوفان سے 50 افراد ہلاک : بڑے پیمانے پر تباہی

ایڈیٹردسمبر 11, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
america cyclone
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

واشنگٹن : امریکا کی نصف سے زائد ریاستیں طوفان سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کینٹکی میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر نے کہا ہے کہ گذشتہ رات طوفان اور تیز ہواؤں کے بگولوں میں 50 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔اینڈی بیشیر نے کہا ہے کہ اموات کی تعداد 100 تک بھی ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ ریاست کی تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے ہیں۔میفیئر ٹاؤن میں موم بتی بنانے والی ایک فیکٹری کے اندر درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
دیگر ریاستوں میں ان طوفانوں سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ ریاست الینوائے میں ایمازون کے ایک ویئر ہاؤس میں ایک ہلاکت کی اطلاع ہے۔اینڈی بیشیر نے کینٹکی میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب طوفان آیا تو میفیئر کی فیکٹری کے اندر 100 سے زیادہ افراد تھے۔ ’ہمیں ڈر ہے کہ ہم نے ان میں سے کم از کم درجنوں کو کھو دیا ہے۔‘پولیس نے کہا ہے کہ ریاست کے مغربی حصے میں اس طوفان سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ شیرف میٹ سینڈرسن نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہاپکنز کاؤنٹی میں تیز ہواؤں سے ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ طوفان کے دوران دو بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ ان بچوں کو ڈھونڈ لیا گیا تھا اور یہ معلوم ہوا کہ وہ اسی باتھ ٹب میں ہیں جسے تیز ہوا نے گھر سے باہر کھینج لیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ یہ دو بچے بارنسلے کے علاقے میں لاپتہ ہوئے تھے اور وہ اسی باتھ ٹب میں ایک دوسرے علاقے سے ملے جو گھر سے دور تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی الینوائے میں ایڈورڈزوِل نامی علاقے میں موجود ایمازون کمپنی کا ویئر ہاؤس بھی جمعے کی شب اس طوفان سے متاثر ہوا۔یہ غیر واضح ہے کہ اس ویئر ہاؤس کی چھت گرنے سے کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں مگر مقامی ایمرجنسی سروسز نے فیس بک پر اسے کافی نقصان دہ واقعہ کہا ہے۔الینوائے میں پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں کم از کم ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔سارہ بیئرمین کا کہنا ہے کہ ان کے پارٹنر اب تک لاپتہ ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے آج رات آٹھ بجے کے قریب ان سے بات کی تھی۔۔۔ وہ اپنی وین چھوڑنے کے لیے ویئر ہاؤس واپس جا رہے تھے۔ اس کے بعد سے میرا ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔‘
’میں نے یہاں آنے کا فیصلہ کیا تاکہ دیکھ سکوں کہ کیا ہو رہا ہے۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ عمارت اس قدر بُری حالت میں ہوگی۔ میں بہت پریشان ہوں۔ مجھے یہ پتا کرنا ہے کہ کیا ان کی حالت ٹھیک ہے۔‘
الینوائے کے گورنر نے ٹویٹ میں کہا کہ وہ ایڈورڈزول کے لوگوں کے لیے دعاگو ہیں۔ ’میں نے میئر سے رابطہ کیا ہے تاکہ ریاستی وسائل فراہم کیے جاسکیں۔‘ایمازون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال اور نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ریاست ٹینیسی میں ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ڈین فلینر نے کہا ہے کہ شمال مغربی علاقوں لیک کاؤنٹی میں دو اور اوبئن کاؤنٹی میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔ انھوں نے اب تک مزید معلومات فراہم نہیں کی ہے۔
ریاست آرکنساس میں کریگ ہیڈ کاؤنٹی کے جج مارون ڈے کا کہنا ہے کہ ان طوفانوں کے بعد ایک نرسنگ ہوم میں 20 لوگ پھنس گئے تھے اور اس کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو بچا لیا گیا تھا مگر یہ عمارت اب مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے ۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امریکا طوفان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسانحہ سیالکوٹ:گرفتار ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ
Next Article محمد یوسف خان کا اختصاریہ : نام کے مسلما ن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ

اپریل 19, 2026

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.