Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»افلاک کی روشنیاں اور اقتدار کی شوخیاں۔۔وجاہت مسعود
کالم

افلاک کی روشنیاں اور اقتدار کی شوخیاں۔۔وجاہت مسعود

ایڈیٹرنومبر 19, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ لاہور کو شہر کہتے ہیں۔ ارے نہیں، جنہوں نے لاہور کو دیکھا اور برتا ہے، وہ اسے کنج گلزار سمجھتے ہیں، کوچہ دلدار جانتے ہیں۔ آرزوئے دل فگاراں اور چشم نگار کا سنگم پکارتے ہیں۔ اس شہر کے بیچوں بیچ مال روڈ کی لکیر کھنچی ہے، آب رواں کی سی سہل گام ٹھنڈک لئے، مانوس عمارتوں، اجنبی چہروں اور دلوں کے محرم پیچ و خم کا ایک سبک خرام منظر، کہنے کو محض ایک شاہراہ، سچ پوچھو تو دامنِ یوسف کی تصویر ہے، ہماری تاریخ پر دست ِ ستم کیش نے جہاں ہاتھ ڈالا، مال روڈ پر کہیں نہ کہیں اپنا نشان چھوڑ گیا ہے۔ ٹاﺅن ہال کی طرف سے چلئے تو بائیں ہاتھ وہ باغ پڑتا ہے جہاں کبھی لالہ لاجپت رائے کا مجسمہ ایستادہ تھا۔ یادداشت اور فراموشی کی اس دو رویہ روش پر چلتے جائیں تو آخر آخر میاں میر کے مزار تک جا پہنچتے ہیں جہاں سے چھاﺅنی شروع ہوتی ہے۔ بس انہیں دو نشانات کو ہمارے 72سالہ سفر کا کیف و کم جانیے۔ اس ہفتے اسی مال روڈ کے ایک حصے میں فیض فیسٹیول کے عنوان سے حرفِ انکار کا میلہ سجا۔ دور دور سے آئے چھتنار پیڑوں کے سائے تلے زندہ خوابوں میں دمکتے جوان چہروں کی اٹھلاتی کیاری۔ سڑک کے دوسری جانب لارنس باغ کی روشوں پر خزاں اتر رہی تھی۔ ہم سادہ ہی ایسے تھے… بہار اور خزاں کے گرہ گیر پیچ و خم میں عمر گزار لی اور سمجھ ہی نہیں پائے کہ فیض کی کچھ صورتیں امتحان سے گزر کر دوام کو جا لیتی ہیں، فیض کے کچھ امکان میعادی ہوتے ہیں، چند روز دھوم اڑائی اور پھر، جل بھی چکے پروانے، ہو بھی چکی رسوائی۔ فیضِ عام اور جستجوئے ناکام کی خبریں ان دنوں ہوا میں آوارہ پتوں کی مانند بے طرح اڑ رہی ہیں۔ یہ تو طے ہے کہ وقت کی رفتار بدل چکی۔ تبدیلی کے پروانے رقم ہو چکے۔ عقوبت کی تفصیل پردے میں ہے۔ کچھ روز میں معلوم ہو جائے کا کہ آج کی فہرست میں رقم کیا ہے۔ لیجئے تشبیب تمام ہوئی، اب گریز کا مقام آیا۔
نواز شریف کی آزمائش ختم ہوئی۔ یہ سطریں آپ کی نظر سے گزریں گی تو ممکنہ طور پر میاں صاحب کی ایئر ایمبولنس برطانیہ کے ساحلوں کی طرف محو پرواز ہو گی۔ آصف علی زرداری کے امتحان میں لحن ہجر کے کچھ درس ابھی باقی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا اپنے کہے اور اَن کہے اہداف پا چکا، کچھ دعائیہ اشعار باقی ہیں، قادر الکلامی کی رو میں قافیہ پیمائی کئے جا رہے ہیں۔ کرپشن مرقومہ کی فردِ جرم رنجک چاٹ گئی۔ کرپشن حقیقی کا ذکر ہی مثل مقدمہ سے غائب ہے۔ کہیں نہیں ہے، کہیں بھی نہیں لہو کا سراغ… دیکھنے والی آنکھ کے لئے ایک تصویر ہی کافی تھی، وقت رخصت وہ چپ رہے عابد… اور کسی نے ماندگی کے وقفے کو اتفاقیہ رخصت قرار دینا مناسب سمجھا۔ رنگ گل و بوئے گل ہوتے ہیں ہوا دونوں…
یہ تو رہا طبقات عالیہ کا احوال، ہمیں تو اپنی خاک پاک پر افتادہ مخلوق کے کف دست پر لکھی تحریر سے غرض ہے۔ اس منطقے سے آنے والی خبریں بدستور مخدوش ہیں۔ صحافی کو بدشگونی کا چاﺅ نہیں، ہو غم ہی جان گداز تو غم خوار کیا کریں۔ کرپشن (حقیقی) کو محفوظ راستہ دینے کے اس ہنگامے میں دس برس پر محیط حزنیہ تمثیل کے چند اشارے دیکھئے۔ محترم اعجاز شاہ تسلیم کرتے ہیں کہ انہیں انتخاب 2008ءکا منظور شدہ نتیجہ پہلے سے معلوم تھا۔ محترم پرویز الہٰی بتاتے ہیں کہ 2010ءمیں ان کے آشیانے پر کس کی چشم ناز سے بجلیاں گرتی تھیں۔ 2011ئ کے میمو گیٹ اسکینڈل کا معاملہ آصف علی زرداری نے 4اپریل 2014ءکو لاڑکانہ میں صحافیوں کی موجودگی میں خود بیان کیا جس کی کبھی تردید نہیں ہوئی۔ 2014ءمیں بٹنے والی چپاتی کی تفصیل ہم نے جاوید ہاشمی کی زبانی سنی۔ پاناما کے نام پر اڑائی گئی گرد کی حقیقت یہ رہی کہ مقدمے کے فیصلے کا عدالت سے کی گئی استدعا سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ ڈان لیکس کے تخلیق کار دیس چھوڑ گئے اور اس چاند ماری کے مجروح بدستور عدل کی دہلیز پر صورت سوال کھڑے ہیں۔ جولائی 2018ء میں چھیڑے گئے راگ کے سروں نے بندش میں بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ اس پر طنبورہ من چہ می سرائم کی شکایت بے جا ہے، یہ تو وزیرے چنیں، شہر یارے چناں کا قصہ تھا۔ ہماری معیشت کا ڈبہ گول ہو گیا، دیس کی ساکھ بگڑی، غنیم نے ہماری داخلی کمزوری بھانپ کر قضیہ کشمیر کی فصیل ہی اڑا دی، ہم بلبلا کے رہ گئے۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ راہوار تھک گئے ہیں، اس واقعے میں کہانی بدل رہی ہے۔ سچ مگر یہ ہے کہ منجدھار بھی وہی ہے اور پتوار بھی آزمودہ ہیں۔ محض صف بندی کی ترتیبِ نو کا سامان ہے۔ اور یہ تخمینہ کون لگائے گا کہ بارہ برس کے بن باس کا معاشی خسارہ کیا رہا؟ اقدار کی محل سرا میں ٹوٹ پھوٹ کا زرِ تاوان کیا ہوگا؟ یہ کون سی دانش ہے کہ شام ہو تو لیاقت علی کے لہو میں ڈوبی ہوئی، صبح ہو تو ہم ذوالفقار علی بھٹو کا تابوت اٹھائے نکلیں، ایک دریا کے پار اتریں تو بے نظیر بھٹو کا جسد خاکی گھاٹ پر رکھا ہو، ایک طوفان کی گرد بیٹھے تو 40برس کی سرمایہ کاری بستر علالت پر پائی جائے، ہمارا مقسوم کیا یہی ہے کہ ہمارے افلاک کی روشنیوں کو اقتدار کی شوخیاں خوار کریں۔ یہ خوش فہمی ہوگی کہ کھیل ختم ہو چکا۔ ابھی کشتیاں گھاٹ پر باندھنے کا مقام نہیں ائیا۔ ابھی کمر کھولنے کا پڑاﺅ نہیں ائیا، رواں ہفتہ فیض صاحب کے نام سے منسوب رہا، فیض صاحب نے ہماری تقویم لکھ رکھی ہے:
یہ عجب قیامتیں ہیں تری رہ گزر میں گزراں
نہ ہوا کہ مر مٹیں ہم، نہ ہوا کہ جی اٹھیں ہم
لو سنی گئی ہماری، یوں پھرے ہیں دن کہ پھر سے
وہی گوشہ قفس ہے، وہی فصل گل کا ماتم
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطلسمِ ہوش ربا۔۔سہیل وڑائچ
Next Article رنگوں کی بہار اور جیکا رانڈا۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.