Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعودکا کالم:نو مئی حادثہ نہیں، طویل تمثیل ہے
کالم

وجاہت مسعودکا کالم:نو مئی حادثہ نہیں، طویل تمثیل ہے

ایڈیٹرجون 28, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماہ مئی کی کیا تخصیص ہے؟ پون صدی پر پھیلی قومی تاریخ میں کون سا مہینہ ہے جس میں کوئی منحوس منظر نہ کھلا ہو؟ ان دنوں نو مئی کا منتر زبان زِد عام ہے تو مئی کی تقویم ندامت پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔ 3 مئی 1950کو وزیراعظم لیاقت علی خان دورہ امریکا پر روانہ ہوئے تھے۔ اس دورے نے پاکستان کو سرد جنگ میں مغربی بلاک سے وابستہ کر دیا۔ غیر جمہوری قوتیں اور دائیں بازو کی سیاست اس فیصلے کی حامی تھیں جب کہ جمہوریت پسند طبقہ امریکی دریوزہ گری کا مخالف تھا۔ 1989کے بعد تصویر بدل گئی۔ جو تھا ناخوب، وہی خوب ہوا۔ 10 مئی 1955 کو فیڈرل کورٹ نے جسٹس محمد منیر کی سربراہی میں دستور ساز اسمبلی توڑنے کی توثیق کر دی۔ ہماری عدلیہ اور طاقتور مقتدرہ کا گٹھ جوڑ یہیں سے شروع ہوتا ہے۔ 20 مئی 1956کو مغربی پاکستان اسمبلی میں گالی گلوچ کے شرم ناک مظاہرے میں اسکندر مرزا کی تخلیق ری پبلکن پارٹی کے امیدوار فضل الٰہی چوہدری سردار نشتر کے امیدوار کو ہرا کر اسپیکر بن گئے۔ یکم مئی 1960کوبڈھ بیر(پشاور) سے اڑان بھرنے والا امریکا کا U 2 جاسوسی طیارہ سوویت یونین کی حدود میں مار گرایا گیا۔ خروشچیف کی دھمکی کے بعد پاکستان کو سوویت یونین سے باقاعدہ معافی مانگنا پڑی۔ 31مئی 1970کو یحییٰ سرکار کی سرپرستی میں شوکتِ اسلام جلوس نکالے گئے۔ مئی 1971 میں مشرقی پاکستان فوجی کارروائی کے نتیجے میں جل رہا تھا لیکن مغربی پاکستان کے اخبارات میں مکمل خاموشی طاری تھی۔ یکم مئی 1973 کو بھٹو مخالف سازش کے الزام میں بارہ فوجی افسر گرفتار کیے گئے۔ 4 مئی 1977 کو ائر مارشل اصغر خان نے کھلا خط لکھ کر مسلح افواج کو فوجی مداخلت کی دعوت دی۔
13 مئی 1978کو فوجی عدالت کی طرف سے صحافیوں کو کوڑے لگائے گئے۔ 29 مئی 1988 ء کو ضیا الحق نے جونیجو حکومت توڑ دی۔ 26 اور 27 مئی 1990 کو پکا قلعہ حیدر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 70 شہری جاں بحق ہوئے۔ 21 مئی 1992 کو سندھ میں فوجی آپریشن شروع ہوا ۔ مئی 1993 میں قاضی حسین احمد نے اسلامک فرنٹ قائم کیا جس نے عام انتخابات میں تین نشستیں حاصل کیں ۔ 26 مئی 1993 کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کی حکومت بحال کی لیکن اس فیصلے پر عمل نہیں ہو سکا۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے چاغی میں ایٹمی دھماکے کیے۔ مئی 1999 میں کارگل کی مہم جوئی شروع ہوئی۔ مئی 2000 میں ایڈمرل (ر) منصور الحق نے آبدوز کرپشن کے الزام میں 25 کروڑ روپے پلی بارگین کی پیشکش کی۔ 12 مئی 2007 کو کراچی فسادات میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ 28مئی 2010کو لاہور میں احمدی عبادت گاہوں پر دہشت گردی میں 93افراد ہلاک ہوئے۔ 2 مئی 2011 کو اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں مارا گیا۔ 22 مئی 2011 کو پی این ایس مہران (کراچی) پر حملے میں بحریہ کی قیمتی تنصیبات تباہ ہوئیں نیز 13 جوان شہید ہوئے۔ 31 مئی 2011 کو صحافی سلیم شہزاد قتل کیے گئے۔ 13 مئی 2015 ء کو صفورہ چورنگی (کراچی) میں فائرنگ سے 45 افراد ہلاک ہوئے۔ 12 مئی 2017 ء کو مستونگ (بلوچستان) میں خودکش حملے میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔ 8 مئی 2019 کو داتا دربار لاہور پر حملے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ 11 مئی 2019 کو گوادر میں فائرنگ سے آٹھ افراد مارے گئے۔ 26 مئی 2019 کو خڑکمر (شمالی وزیرستان) میں سرکاری اہلکاروں کی فائرنگ سے 13 افرادجاں بحق ہوئے۔ 21 مئی 2021 کو چمن دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ 25 مئی 2022 کو عمران خان اسلام آباد کی طرف بڑھتے ہوئے عدالتی احکامات کے باوجود ریڈ زون میں داخل ہو گئے۔ اس موقع پر سیاسی اور عدالتی ردعمل سے شہ پا کر نو مئی 2023 کی منصوبہ بندی کی گئی۔ مئی 2001 میں اسامہ بن لادن کی موت کے بعد کئی روز خاموشی طاری رہی تھی۔ 9 مئی 2023 کے واقعات کو بھی ابتدائی طور پر مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی قرار دیا گیا۔ 16 مئی کو آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اعلان ہوا۔ صحافی مخلوق روزِ اول سے جانتی تھی کہ سیاسی عناصر کی آڑ میں دراصل فوجی بغاوت کی ناکام کوشش ہوئی ہے۔ 22 مئی کو قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے نے اس رائے کی توثیق کر دی۔ 24 مئی سے پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلانات کی تمثیل شروع ہوئی۔ 26 مئی کو یوم تکریم شہدا منایا گیا۔ یہ امر واضح تھا کہ اس دوران داخلی طور پر شورش کے باقی ماندہ آثار پر گرفت کی جا رہی تھی۔ درویش نے 9 مئی کے فوراً بعد ایک ’پریس کانفرنس‘ کا امکان ظاہر کیا تھا۔ بالآخر 26 جون کو پریس کانفرنس سے معلوم ہو گیا کہ عسکری صفوں میں سرکش عناصر پر قابو پا لیا گیا ہے۔ نیز عدلیہ کو واضح اشارے دیے جا چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ میں کچھ مضحکہ خیز ی سے قطع نظر یہ کارروائی تدبر سے عمل میں لائی گئی ہے۔ اب بھی کچھ سوال تشنہ جواب ہیں۔ کیا آئندہ پی ٹی آئی کی تخلیق جیسے تجربات سے اجتناب کیا جائے گا۔ کیا سیاست میں مداخلت سے گریز کا عزم برقرار ہے۔ کیا معیشت کے وجودی بحران کو محض زبانی لیپا پوتی سے حل کر لیا جائے گا۔ سیاست کا آئندہ سفر شاہراہ دستور پر طے ہو گا یا سیاسی فیصلہ سازی میں دستکاری کی مشق جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ شفاف سیاسی عمل کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔سیاسی استحکام محض چند شرپسندوں کو سزائیں دینے کا عمل نہیں بلکہ طویل دورانیے پر پھیلے سیاسی اسکرپٹ میں بنیادی تبدیلیوں کا متقاضی ہے۔ 9 مئی محض ایک واقعہ نہیں، عشروں پر پھیلی ذہنی کجروی کا شاخسانہ ہے۔ ایسا بنیادی بحران بند کمروں میں منعقد ہونے والی نشستوں سے نہیں بلکہ قومی سطح پر Course Correction کا تقاضا کرتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآئی ایم ایف سے 2.6 ارب ڈالر کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں، اسحٰق ڈار
Next Article مظہر عباس کا کالم:سیاسی قیدی نمبر…
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.