Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کیا فوج اور پشتین ایک پیج پر نہیں؟: بات سے بات / وسعت اللہ خان
کالم

کیا فوج اور پشتین ایک پیج پر نہیں؟: بات سے بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹرمئی 14, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فوج بھی قبائلی علاقوں میں امن چاہتی ہے اور پشتون تحفظ موومنٹ بھی امن چاہتی ہے۔ فوج بھی آپریشن کے بعد روزمرہ کی ذمہ داریاں سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کے حوالے کرنے کے حق میں ہے اور پشتون موومنٹ کا بھی یہی مطالبہ ہے۔فوج بھی آئین کے دائرے میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہتی ہے اور منظور پشتین بھی وہی حقوق چاہتے ہیں جو آئین میں ہیں۔فوج بھی عدلیہ کی بالادستی کی بابت آئی ایس پی آر کے ذریعے اپنا عہد بارہا دہراتی ہے اور پشتون موومنٹ کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ جن جن لوگوں پر الزامات ہیں یا دہشت گردی سمیت جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے انھیں باقاعدہ گرفتار کر کے باقاعدہ فردِ جرم عائد کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور کوئی بھی ادارہ خود وکیل اور ماورائے قانون منصف نہ بنے کہ جس کی آئین میں بھی گنجائش نہیں۔اور جب سول سے لے کر انسدادِ دہشت گردی کے ٹریبونلز اور شرعی و فوجی عدالتوں تک ہر طرح کے ادارے فعال ہیں تو دن دہاڑے وارنٹ دکھا کر گرفتار کرنے کے بجائے رات کے اندھیرے میں اٹھانے اور مکرنے کی کیا ضرورت ہے؟
فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اندرون و بیرونِ ملک بارہا کہہ چکے ہیں کہ ہم دراصل پچھلے چالیس سال کی غلطیوں کی قمیت چکا رہے ہیں اور منظور پشتین وغیرہ بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ چالیس سال سے جاری پالیسیوں کو بدلا جائے جنھوں نے تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔فوج بھی ملک کے اندر مسلح گروہوں کو ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کسی قیمت پر اجازت دینے کو تیار نہیں اور پشتون موومنٹ بھی غیر مسلح اور آئین و قانون کے دائرے میں جدوجہد کے اصولوں پر اب تک کاربند ہے۔فوج بھی پاکستان جیسے کثیر نسلی ملک میں وفاقیت، پارلیمانی نظام اور بین الصوبائی، نسلی و گروہی مفاہمت کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتی ہے اور پشتون موومنٹ بھی یہی کہہ رہی ہے کہ دل کا غبار اور روح میں پیوست کانٹے نکالنے کے لیے جنوبی افریقہ کی طرز پر سچائی کمیشن قائم کر کے کیوں نہ غلطیوں کا اعتراف کیا جائے تاکہ جن کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ بھی کھلے دل سے معاف کر کے آگے بڑھ سکیں۔جب فوج اور پشتون تحفظ موومنٹ دونوں ہی ہم موقف ہیں تو ایسا کیوں ہے کہ پہلے اس کے حامیوں کی پکڑ دھکڑ ہوتی ہے۔ پھر کوئی عجلت میں ترتیب دیا گیا محبِ وطن مقامی گروپ قومی جھنڈے اٹھا کر چھوٹا سا مظاہرہ کرتا ہے اور پھر پشتون موومنٹ کو جلسہ کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔مگر میڈیا کوریج کی تب بھی اجازت نہیں ہوتی اور کوریج ہوتی بھی ہے تو ایسی گویا یہ کوئی ملک دشمن تنظیم ہے جس کا کام بیرونی ایجنسیوں سے پیسے لے کر اداروں کے خلاف عام لوگوں میں نفرت پھیلانا ہے ( کیا ہی اچھا ہو کہ اس میڈیا ٹرائیل کو عدالتی ٹرائیل بنا دیا جائے)۔مسلح طالبان تک کو میڈیا پر اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت تھی مگر غیر مسلح پشتون تحفظ موومنٹ کو یہ لگژری حاصل نہیں۔ پیمرا تک کہہ رہا ہے کہ اس نے ملک گیر میڈیا کو پی ٹی ایم کی سرگرمیوں کی کوریج سے نہیں روکا اور جنھوں نے روکا ہے وہ بھی کھل کے نہیں کہہ رہے کہ ہاں ہم نے روکا ہے۔مگر یہ کیسے ملک دشمن اور غدار بچے ہیں کہ ان سے مذاکرات کرنے والے جرگے سے لے کر کور کمانڈر پشاور، بلاول بھٹو، عمران خان، ہیومن رائٹس کمیشن اور سول سوسائٹی کی تنظیموں تک سب کہہ رہے ہیں کہ مطالبات تو ٹھیک ہیں۔اس ملک میں غفار خان، ولی خان، جی ایم سید، خیر بخش مری، غوث بخش بزنجو، عطا اللہ مینگل، فاطمہ جناح، حسین شہید سہروردی، جام ساقی، بے نظیر بھٹو، کیمونسٹ پارٹی، عوامی لیگ، نیپ سمیت کئی غدار اور سیکورٹی رسک قرار پائے مگر تاریخ نے صنعتِ غدار سازی کا کبھی ساتھ نہیں دیا۔ دو ہزار اٹھارہ میں اس فلم کا چلنا اور مشکل ہے۔ایک دور تھا جب دلیل کو بھی دبانا ممکن تھا۔ آج دلیل کو دلیل کے ہتھیار سے نہ مارا جائے تو بار بار قبر سے نکل کر بھوت کی طرح ڈراتی ہے۔ وفاق شئیر ہولڈنگ کمپنی کی طرح تو چل سکتا ہے، کاؤنٹر پر بیٹھے سیٹھ اور اکتائے ہوئے ویٹروں پر مشتمل ریسٹورنٹ کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔اگر نوگو ایریاز اور نو گو معاملات میں اب سے چار برس پہلے بھی میڈیا کو گائیڈڈ ہیلی کاپٹرانہ جرنلزم کے بجائے سڑک کے راستے رسائی مل جاتی اور کھلی عدالت کا دائرہ بھی بڑھا دیا جاتا تو آج کوئی منظور پشتین کسی قبائلی چائے خانے میں بیٹھا گپ لگا رہا ہوتا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف کے گمراہ کن بیان پر کل قومی سلامتی کمیٹی غور کرے گی : آئی ایس پی آر
Next Article بھارت کا دھوکہ: قلم کمان / حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.