Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»میں نے اپنا ہی ہاتھ تھام لیا ۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

میں نے اپنا ہی ہاتھ تھام لیا ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجون 16, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر پہلے برس میں ہی یہ حال ہو گیا ہے کہ چھوڑوں گا نہیں ماروں گا چن چن کے، پانچ ہزار لٹکا دو تو سب ٹھیک ہو جائے گا، زرد صحافت کا علاج گالی گھونسہ اور تلوار۔ تو سوچیے کہ اگلے چار برس کس طرح یہ حکومت اور پرجا گزار پائے گی؟ اگر حکماِ عظام ہی شغلِ بے نظام اپنا لیں گے تو گلی محلوں کے تلنگے کہاں جائیں گے۔اب تو یہ تمیز کرنا بھی دشوار تر ہوتا جا رہا ہے کہ یہ کوئی سنجیدہ تھیٹر ہے، کامیڈی ہے، بلیک کامیڈی کہ ٹریجڈی۔یہ تک سجھائی نہیں دے رہا کہ کون سا محاورہ منطبق ہوگا؟ باؤلے گاؤں میں اونٹ آیا کہ بندر کے ہاتھ میں استرا، اوچھے کے ہاتھ میں تیتر باہر رکھوں کے بھیتر، سونے کی چھری ملی تو مارے خوشی کے اپنا پیٹ پھاڑ لیا یا پھر راہ میں کٹورا مل گیا تو پانی پی پی اپھارہ کر لیا۔ وہ شہرِ آشوب ہے کہ محاوراتی تاثیر بھی ہجرت کر چلی ہے۔المیہ یہ نہیں کہ کچھ پتہ نہیں، المیہ یہ ہے کہ کچھ پتہ نہیں کو بھی ظاہر یوں کیا جا رہا ہے گویا سب پتہ ہے، لاعلمی کوئی عیب یہ نہیں، عیب یہ ہے کہ لاعلمی کو بتدریج علم کا درجہ حاصل ہو رہا ہے۔
کسی کو برا لگے کہ بھلا مگر کڑوی حقیقت تو یہی ہے کہ حکمرانی ایسا اسپِ وحشی ہے جسے نکیل ڈالنے کے لیے بے وقوفانہ مہم جوئی نہیں سفاک عقل مندی درکار ہے۔ یکسو نگاہ کے بجائے چہار سو خبر رکھنے والی نظر کی ضرورت ہے، رسمی تعلیم بھلے معمولی سہی پر سوجھ بوجھ غیر معمولی ہونی چاہیے یا کم ازکم یہی معلوم ہو کہ جو میں نہیں جانتا اسے سلٹانے کے لیے جانکار نورتنوں کے سپرد کر دوں۔ لیکن اگر آئینہ ہی راجہ کا واحد صلاح کار ہو اور درباری صرف سہولت کار تو ایسے رجواڑے کے لیے ایک سورہِ فاتحہ۔
اگر خام قسم بندی بھی کی جائے تو جناح صاحب کا دور مختصر مگر قدرے اصولی و جمہوری کہا جا سکتا تھا۔ بعد از جناح بیورو کریسی کی بادشاہ گری رہی، پھر فوج کود پڑی اور ایوب خان کا دور آمرانہ مگر بنیادی صنعتی ترقی کا دور کہلایا، یحییٰ خان کا زمانہ انتظامی طوائف الملوکی سے عبارت تھا، بھٹو کا نیم جمہوری نیم آمرانہ دور کہلایا، ضیا الحق کا ظالمانہ گرفت والا دور تھا جس میں قوم کو دولے شاہ کا کنٹوپ پہنانے کی سرتوڑ کوشش ہوئی اور خاصی حد تک کامیاب بھی رہی۔ضیا کے بعد سے مشرف کے آنے تک کے درمیانی گیارہ برس کو نیم خود مختار و نیم کٹھ پتلیانہ زمانہ کہا جا سکتا ہے۔ مشرف کا دور آدھا تیتر آدھا بیٹر تھا۔ زرداری دور قانون سازی کے اعتبار سے بہتر مگر کرپشن کے اعتبار سے ابتر۔ نواز شریف کی تیسری مدت اقتصادی اعتبار سے غنیمت مگر طرزِ حکمرانی کے لحاظ سے بند کمروں میں فیصلہ سازی کا دور۔
مگر موجودہ دور کو کس خانے میں رکھا جائے؟ طوائف الملوکی یا ملوکی طوائفیت، دورِ ملنگی، جمہوری فسطائیت، عسکری جمہوریت یا پھر۔۔۔

سفر درپیش ہے اک بے مسافت

مسافت ہو تو کوئی فاصلہ نئیں (جون ایلیا)
آپ کہہ سکتے ہیں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ ابھی سے موجودہ دور کی نپائی کیوں ہونے لگی ہے۔ ابھی تو دو ہزار بیس، اکیس، بائیس آئے گا تب جا کر دو ہزار تئیس آئے گا۔ بات آپ کی بالکل درست ہے مگر مجھے کیوں لگ رہا ہے۔۔۔

میں نے اپنا ہی ہاتھ تھام لیا

اور کوئی قریب تھا ہی نہیں (لیاقت علی عاصم)
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات
Next Article بلاول پیر پگارا کا ہے ؟ ۔۔ محمود احمد چوہدری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.