Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»تخلیق کار دھیلے کا، واہ واہ لاکھوں کی ۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

تخلیق کار دھیلے کا، واہ واہ لاکھوں کی ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرستمبر 28, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusatullah-khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کسی سماج کا ظرف ناپنا ہو تو اس کے اہلِ تخلیق و فن کار کا احوال اور ان سے ہونے والا انفرادی و اجتماعی سلوک و خیالات دیکھ لو۔جھٹ پتہ چل جائے گا کہ سماج کی رگوں میں کتنی زندگی باقی ہے یاکتنی مردنی گرفت کر رہی ہے۔ جیتا جاگتا کلیلیں بھرتا سماج اہلِ تخلیق و فن کو بھی قابلِ فخر و احترام قومی اثاثوں کی فہرست میں گردانتا ہے اور اس قومی اثاثے کو بڑھاتا چلا جاتا ہے۔مگر عالمِ سکرات کی کگار پے جھولتا سماج ؟ اس کے بارے میں کیا کہنا۔وہ تو خود قابلِ ترس و تیمار داری ہے۔



اگر پاکستانی سماج کا جغرافیائی پوسٹ مارٹم کیا جائے تو جنوبی پنجاب میں ایسے کئی جاگیردار خانوادے ہیں جن کی آمدنی کا درست اندازہ صرف ان کے منشیوں کو ہے۔ ان میں سے کچھ نہ صرف اپنی نسل در نسل روحانی ، علمی و تہذیبی میراث پر فخر کرتے ہیں بلکہ مزارات کے ساتھ ساتھ بیش بہا کتب خانوں کے بھی مجاور ہیں۔نثر اور شعر کی ان کی سمجھ حیرت انگیز ہے۔سیاست گھر کی باندی اور مقامی افسر شاہی ہمہ وقت داشتہ۔ان زمینی خداؤں کے لیے کسی کے کام آجانا چٹکی بجانے سے بھی آسان ہے۔ دائیں چھنگلیا کے اشارے پر ان کا کوئی بھی چاہنے والا یا تعلق دار کسی گدھے کو بھی سونے میں تول کے یہ سونا خیرات کرسکتا ہے۔



لیکن اسی جنوبی پنجاب میں جب راجن پور کے زوالیہ دبدبے دار سرداری سماج میں نذیر فیض مگی جیسے شاعر کو دیکھا۔زندگی بھر اس کی ٹوٹی کمانی والی عینک اور گھسی ہوئی چپل اس کے کلام پر واہ واہ برسانے والے کلف دار طاقت پرستوں کے کھوکھلے پن کو کچھ اور نمایاں کرتی رہی۔بقول نذیر فیض ’’خیال کرن نہ کرن ، عزت بہوں کریندن ‘‘ (خیال کریں نہ کریں، عزت بہت کرتے ہیں)۔ نذیر فیض اکیاون برس بے فیض دھرتی پر شاعری کرتا رہا ۔زندگی میں ایک مجموعہ شائع نہ کر پایا۔اکتوبر دو ہزار سولہ میں مر گیا۔



اور اسی جنوبی پنجاب میں دریا پار جدید سرائیکی شاعری کے ایک ہراول نام شاکر شجاع آبادی کا بھی وجود ہے۔پندرہ برس سے فالج کا شکار اور بارہ برس سے پرائیڈ آف پرفارمنس کے سرٹیفکیٹ کا بوجھ سینے پر دھرے ہوئے ہے۔اس کے سیکڑوں اشعار زبان زدِ عام ہیں۔ پچھلی حکومت نے ماہانہ وظیفے اور گھر کا اعلان کیا۔چند ماہ چند ہزار روپے آتے بھی رہے۔اسپتالی علاج بھی میسر آتا رہا۔ اس کے کلام پر ہر کوئی واہ واہ کرتا ہے مگر حال آہ آہ ہی ہے۔



صد شکر کہ حضرت خواجہ غلام فرید کو داؤد پوترے عباسی نوابین بطور مرید میسر ہو گئے۔آج ہوتے تو نذیر فیض مگی مرحوم یا شاکر شجاع آبادی کا طرزِ حیات گلے میں ڈالے خودی کے گیت خود ہی کو سنا رہے ہوتے اور بدلے میں بس ’’ واہ سائیں واہ ’’ اٹھا رہے ہوتے۔سندھ لطیف و سچل کا وارث ، ٹھٹھہ کی تہذیبی شان و شوکت کا قصہ خواں ، جہاں یہی بحث نہیں تھمتی کہ دریائے سندھ میں زیادہ پانی ہے کہ دریائے روحانیت زیادہ بڑا ہے۔آج ہر کوئی چیخ رہا ہے کہ سندھ کی روادارانہ اجرک کو متعصب ملا تار تار کر رہا ہے۔پر چیخنے سے توقیر ملتی تو چیل پرندوں میں سب سے باعزت و بااثر ہوتی۔



اور ہاں !!! اس کراچی میں چھیننے والے سلامت، چھننے والے بہت۔کسی کو کسی پر اعتراض نہیں۔مگراس پوری منڈلی میں ایک بھی تو سلطانہ ڈاکو نہیں۔زندگی لینے والے بہت، زندگی دینے والا کوئی نہیں۔تو پھر کیوں نہ یہاں کا جمالِ احسانی قرض کے اسپتالی بستر پے پڑا پڑا نعت کا یہ شعر گنگناتا مرجائے،

ویسے تو ہر زمانے کو حاجت ہے آپ کی
پر ان دنوں زیادہ ضرورت ہے آپ کی



عبید اللہ علیم اپنے ہم عصروں اور نئے تخلیق کاروں کو تسلی دیتا دیتا خود بھی مرگیا کہ ’’ پیارے صاحب کسی شریف عورت کو کسی طوائف کے تمول سے پریشان نہیں ہونا چاہیے ‘‘۔۔مگر ایک سفید پوش علیم کو یہ کہنے کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی ؟ وہ جانتا تھا کہ ایک دلال سماج میں اہلِ ہنر کے پاس خود کو تسلی دینے والا تکیہ لازمی ہے کہ جس پر سر ٹیک کے تنہائی میں ہلکا ہوا جا سکے۔رہی بات پڑھے لکھے وسطی و لاہوری پنجاب کی تو وہاں آج بھی میراث سر آنکھوں پر اور میراثی اپنے ہی پیروں پر۔اہلِ قلم وہی بامراد کہ جس کی قلم کسی طاقتور پیڑ میں لگی ہو۔اور خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کا کیا کہوں کہ جو عرصہ ہوا اہلِ تخلیق و فن کے لیے ذہنی ہی نہیں ، وجودی کربلا بن چکے ہیں۔مگر بہادر ہیں دراصل وہ لوگ جنھوں نے نوسربازی کی بیعت، جہل کی منشی گیری، رعونت کی پاپوش برداری، اختیار کی مالش اور بے علمی کی خوشامد اختیار کرنے پر آمادگی کے بجائے تخلیق کاری کے کرب کے وقتی خسارے کو ہی منافع جانا اور اپنے ہی آگے ہاتھ پھیلا کے زندگی گذار ڈالی۔ایک آڑھتی سماج میں یوں سہولت سے گذر جانا بھلا کوئی معمولی کام ہے ؟



ہاں یہاں آپ جونک بن کے ہی آسودگی کاٹ سکتے ہیں۔مگر جونک بننا بھی تو ہر ایک کے بس میں نہیں۔ایک خاص طرح کی بے حسی درکار ہے ، گلاس میں گلاس اور آبخورے میں آبخورہ جیسا ڈھل جانے کی مایع جاتی صفت چاہیے اور ہر طرح کا فاسد و غیر فاسد خون چوسنے اور اسے حلال سمجھنے کا بوتا ہو تب ہی آپ ایک کامیاب کاروباری سماجی جونک بن سکتے ہیں۔اور جب ایک بار آپ آدمیت کے زینے سے اتر کے جونکوں کی دنیا میں داخل ہوگئے تو پھر کسی بھی طرح کے خون کی کیا کمی ؟ جس طرح تخلیق کار جزوقتی نہیں ہو سکتا اسی طرح جونک بننے کا عمل بھی کل وقتی ہے۔یا تو آپ جونک ہیں یا پھر نہیں۔تخلیق کاروں اور اصحابِ ہنر کے تذکرے سے فوراً یہ بات ذہنِ عمومی میں آتی ہے گویا ہم شاعری، نثر، فنونِ لطیفہ وغیرہ کے وابستگان کی بات کررہے ہیں۔ مگر یہ دائرہ اتنا چھوٹا نہیں ۔ہر وہ کھلاڑی جو اپنے انداز سے کھیل کے میدان میں اپنا اظہار کرنا چاہتا ہے۔ہر وہ سائنسدان جس کے پاس ایک کایا کلپ آئیڈیا ہے ، ہر وہ میڈیا پرسن جو بھیڑ چال سے نکل کے کچھ نیا کرنا چاہتا ہے ، ہر وہ بیورو کریٹ جو اپنے کام میں انسانیت اور بنیادی اخلاقیات کی آمیزش کرکے اسے انسان دوست بنانا چاہتا ہے، ہر وہ جنرل جو روایتی وار گیم کے مضمحل دماغ میں تازہ خون دوڑانے کے لیے بیتاب ہے ، ہر وہ عالم جو عقیدے کو پرپیچ در پیچ دستار سے آزاد کر کے سر کو ہوا لگوانے کا خطرہ مول لے رہا ہے ، ہر وہ زن و مرد و طفل جو ننگ کو ستر کہنے سے انکاری ہے۔یہ سب کے سب اہلِ تخلیق و ہنر ہیں اور ان سب کو ایک جونک پرور آڑھتیانہ سماج میں خسارے کی سرمایہ کاری درپیش ہے کہ جس میں اپنا وجود برقرار رکھنے کی صعوبتیں ہی ان کا انعام اور علتِ کج کلاہی ہی ان کا سکون ہے۔



آج یہ آڑھتی سماج اپنی ہی کھوکھلاہٹ کی دلدل میں خود کو آہستہ آہستہ دھنستے دیکھ تو رہا ہے مگر خود کو بچانے کے لیے کچھ زیادہ نہیں کر پارہا۔بچانے کے لیے ہاتھ ضروری ہیں۔اور سماج کے ہر شعبے کے اہلِ تخلیق و فن کی حوصلہ افزائی و توقیر و اعتراف اور تخلیقی آزادی ہی وہ ہاتھ بخشتے ہیں جنھیں ادھر ادھر چلا کے سماج خود کو بچاتا ہے۔مگر بقول ایک خساروی شاعر احمد نوید ،

بے بسی دیکھ میرے ہاتھ بھی اب ٹوٹ گئے
پاؤں پہلے ہی میسر نہ تھے چلنے کے لیے
(‌بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خواجہ غلام فرید شاکر شجاع آبادی نذیر فیض مگی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article تنازعہ کشمیراور شاہ محمود قریشی کی ناکام خارجہ پالیسی ۔۔ حیدرجاوید سید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.