Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»وسعت اللہ خان کا کالم : عدالت حق تو دلوا سکتی ہے مگر اقتدار نہیں
تازہ ترین

وسعت اللہ خان کا کالم : عدالت حق تو دلوا سکتی ہے مگر اقتدار نہیں

ایڈیٹرجولائی 14, 202413 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

باقی دنیا میں جمہوریت نمبرز گیم سمجھی جاتی ہے۔ یعنی جس نے سب سے زیادہ نشستیں جیتیں اسے حکومت سازی اور اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کا حق حاصل ہے۔ مگر ہمارے ہاں جس نے نمبرز گیم کے سراب سے دھوکہ کھایا وہ بے موت مارا گیا۔
ثبوت یہ ہے کہ آج تک پاکستان میں کوئی حکومت جیتی ہوئی نشتسوں کی تعداد پر یقین کرنے کے باوجود اپنی مدت پوری نہیں کر پائی۔
زور وہ اور ہے پاتا ہے بدن جس سے نمو
لاکھ کودے کوئی ٹانگوں میں دبا کر موصل
( سلیم احمد )
مجیب الرحمان نے متحدہ پاکستان کے پہلے اور آخری بالغ رائے دہی والے انتخابات میں قطعی اکثریت حاصل کر کے کیا کما لیا؟ بھٹو نے ’ایک آدمی ایک ووٹ‘ کی بنیاد پر کتنے برس حکومت کر لی؟
محمد خان جونیجو کی سادہ اکثریتی حکومت جرنیلوں کو سوزوکی میں بٹھانے کا اعلان کرنے کے بعد کتنے دن پورے کر سکی؟
ان موذی نمبروں نے بے نظیر بھٹو کا دونوں بار کتنا ساتھ دیا۔ حالانکہ انھیں بار بار بلاواسطہ طور پر خبردار کیا گیا کہ آپ اپنے حامی ارکانِ پارلیمان شمار کرنے کے بجائے یہ گنتی کریں کہ کتنے حساس ادارے آپ کا ساتھ دے سکتے ہیں؟
’سنی اتحاد کونسل کو جانتا کون ہے؟‘ : مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، عدالت میں کیا ہوا
پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی اہل: کیا عمران خان کی جماعت سب سے بڑی پارلیمانی قوت بن سکتی ہے؟
اسی طرح نواز شریف نے جب دوسری باری میں دو تہائی اکثریت لے لی تو ان کی چال ہی بدل گئی اور پھر اسی اکثریت کے رسے سے ان کی مشکیں کس دی گئیں۔
کہیں تیسری بار نمبرز کا دھوکہ کھانے کے بعد انھیں سمجھ میں آیا کہ ووٹ کو بس اتنی عزت دو جتنی عام آدمی کو اس ملک میں حاصل ہے۔ اعتبار کرنا ہی ہے تو ووٹ گننے والوں کا کرو۔
جب نواز شریف کی پارٹی کو یہ فارمولا سمجھا دیا گیا تو دیکھئے کیا ہوا۔ ایوان میں ارکان کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہونے کے باوجود تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر کو ساتھ لگا کر ان کی جماعت کو اقتدار تک پہنچا دیا گیا۔
سبق کیا ملا؟ سبق یہ ملا کہ ہمارے ساتھ بنا کے رکھو گے، ہر فرمائش پوری کرو گے اور اچھے بچوں کی طرح چلو گے تو فارم پینتالیس فارم سینتالیس میں ضم ہو جائے گا۔
ہماری بلی ہمیں ہی میاؤں کی راہ اختیار کرو گے تو ایوان میں سب سے زیادہ نشستیں ہونے کے باوجود ایک مقدمے سے دوسرے مقدمے تک جوتیاں چٹخاتے پھرو گے۔
یہ راز ایک زمانے تک اس ملک کی سب سے مقبول جماعت پیپلز پارٹی کو سمجھنے میں چالیس برس لگے۔ نوے کی دہائی کی سب سے مقبول جماعت مسلم لیگ نون کو یہی سادہ سی بات سمجھنے میں تین الیکشن لگے اور اب نسبتاً گرم خون والی پی ٹی آئی کو بھی یہی سمجھانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے کہ جس عدالت کا دروازہ چاہے کھٹکا لو، جتنی نشستوں کے نتائج چیلنج کرنے ہیں کر لو۔ جتنی ضمانتیں لینی ہیں لے لو۔ بیرونِ ملک جتنی لابنگ کرنی ہے کر ڈالو۔ پر جب تھک جاؤ اور سارے ارمان پورے ہو جائیں تب آ جانا۔ کچھ نہ کچھ ایڈجسٹمنٹ کر لیں گے۔
اب اگر سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر من و عن عمل ہو جاتا ہے تو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد بانوے سے بڑھ کے ایک سو چودہ تک پہنچ جائے گی۔ یوں وہ مزید اکثریتی جماعت بن جائے گی۔ مگر حکومت سازی کے لئے اسے جو سادہ اکثریت درکار ہے اس تک پہنچنے کے لئے اٹھاون اضافی ارکان کی حمایت چاہیے۔
ایک راستہ تو یہ ہے کہ عدلیہ کی زنجیر ہلا کر فارم پینتالیس اور سینتالیس کا موازنہ کروا کے کچھ اور نشستیں چھڑوا لی جائیں۔ مگر یہ کام اتنا ہی آسان ہوتا تو آٹھ فروری کے انتخابات کا انتظام کرنے والوں کو اتنی محنت اور خرچہ کیوں کرنا پڑتا۔ لہذا اس آپشن پر دست بدست قانونی و ماورائے قانون جنگ کے بغیر عمل نہیں ہو سکتا۔
دوسری راہ یہ ہے کہ اقتدار بانٹنے والوں سے کچھ مک مکا ہو جائے اور اس مک مکا کے نتیجے میں پہلے کی طرح اب بھی لیز پر چند جماعتوں کی بیساکھی فراہم کر دی جائے۔ مگر یہ راستہ بدزنی کی موجودہ فضا میں غصے اور انتقام کی جھاڑیوں سے اٹا پڑا ہے۔ جب تک ’تم رہو گے یا ہم‘ کا موڈ دونوں طرف طاری ہے۔ ایسی کوئی بھی سودے بازی ناممکن ہے۔
اسٹیبلشمنٹ کو اپنی طاقت اور کمزوریوں کا تو اندازہ ہے مگر خان کے موڈ کا کچھ ادراک نہیں۔ بلکہ شاید خان کو بھی نہیں۔اسٹیبلشمنٹ بطور بادشاہ گر اپنی اب تک کی کامیابیوں کے ریکارڈ کے سرور میں مبتلا ہے اور خان کو مستقبل کے سہانے سپنوں نے اب تک کھڑا رکھا ہوا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ عدالتیں بھلے کسی بھی دستوری غلطی کو سیدھا کر لیں۔ ان کے فیصلوں کے باوجود مستقبلِ قریب میں سیاسی استحکام آنے کا کوئی امکان نہیں۔ کسی سیاسی و غیر سیاسی قوت کے پاس اس دلدل سے نکلنے کا کوئی بلیو پرنٹ نہیں۔ اب تو دور دور تک کوئی نواب زادہ نصراللہ خان بھی نہیں۔اس ملک پر کب کب بحران نہیں آیا۔ مگر پہلی بار سیاسی و معاشی عدم استحکام، لاقانونیت اور دہشت گردی کے کوڑے ایک ساتھ برس رہے ہیں۔ایسے میں کوئی بھی جیتے پاکستان ایک بڑے مارجن سے ہار رہا ہے۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

imran khan سپریم کورٹ عدالت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم : "THINGS FALL APART”
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : آخری آپریشن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

تجربہ گاہ اور پیڑ کی بربادی: وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 13, 2025

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

دسمبر 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.