Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, فروری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • جمشید رضوانی کا کیا بنے گا : ناصر محمود شیخ کا کالم
  • پریس کلب کو فعال اور باوقار بنائیں گے،سب کی رسائی ہو گی : اشفاق احمد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کاکالم:زندگی سہل کرنی ہے تو جاپانی بندر بن جاؤ
کالم

وسعت اللہ خان کاکالم:زندگی سہل کرنی ہے تو جاپانی بندر بن جاؤ

ایڈیٹرنومبر 8, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusatullah-khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اب تو لگتا ہے کہ اس ملک میں عام شہری ہونا ہی جرم ہے اور اس سے بھی بڑا جرم کسی برائی یا زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔اگر آپ نرے عام شہری نہیں ہیں اور نرے شریف بھی نہیں ہیں اور ’’ نہ دیکھو ، نہ سنو ، نہ کہو ’’ والے تین روایتی جاپانی بندروں کے مقلد ہیں تو پھر زندگی گذارنا خاصا آسان ہے۔
ہم اپنے ہر کالم ، مضمون یا تبصرے میں ہمیشہ زور آوروں یا معروفوں کا ہی ذکر کرتے ہیں۔لیکن کبھی کبھار منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے معمولی اوقات والے کا ذکر کرنا بھی قلم کی زکوٰۃ نکالنے کے برابر ہے۔
چنانچہ بڑے شہروں کی فرائض سے غافل اور حقوق سے آگاہ باشعور چیختی چلاتی دنیا سے ذرا دیر کے لیے جنوبی پنجاب کی ایک تحصیل خیرپور ٹامبے والی کا رخ کرتے ہیں۔یہ وہی خیرپور ٹامبے والی ہے جس کے نیم صحرائی علاقے میں جنرل ضیا الحق نے زندگی کی آخری فوجی مشق دیکھی اور پھر مشقِ اجل بن گئے،مگر اس وقت ضیا الحق یا ان کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ مقصود نہیں بلکہ قصبے کے ایک دائمی رہائشی کی کہانی پیشِ نگاہ ہے۔
یہاں ایک صاحب رہتے ہیں محمد اقبال بیبرس۔ میری ان سے بس ایک ہی بالمشافہ ملاقات ہو پائی اور وہ بھی چوبیس برس پہلے۔تب میں بی بی سی کے گشتی نامہ نگار کے طور پر قصبہ قصبہ گھومتا گھماتا خیرپور ٹامبے والی میں نکل آیا۔ اوسط درجے کا غریب سا قصبہ۔تب اس کی آبادی لگ بھگ پچاس ہزار تھی۔
تقریباً ہر گلی کی اپنی مسجد۔اب کاپتہ نہیں مگر تب گمان ہے کہ آبادی کے تناسب سے اس قصبے میں ملک کے کسی بھی قصبے سے زیادہ مسجدیں تھیں۔ اس زمانے میں جہادِ کشمیر میں حصہ لینے کے لیے جنوبی پنجاب کے جن قصبات سے جوشیلے نوعمر لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب بھیجے جاتے تھے ان میں اس قصبے کے نوخیز خون کی مقدار کا تناسب اچھا خاصا تھا۔اس اندازے کی مزید تصدیق تب ہوئی جب دو ہزار نو میں مجھے سری نگر کے شہدا قبرستان میں قبروں کے کتبے پڑھنے کا اتفاق ہوا۔
جب میں انیس سو اٹھانوے کے ایک دن اس قصبے میں پہنچا توایک گھر کے باہر شامیانہ لگا ہوا تھا۔ معلوم ہوا کہ سرحد پار سے صاحبِ مکاں کے جواں سال بیٹے کی شہادت کی خبر آئی ہے۔چنانچہ آس پاس کے لوگ باپ کو مبارک باد دینے اور مٹھائی پیش کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔
جب میں یہ حریت ناک منظر دیکھ کر ایک مڈل اسکول تک پہنچا تو اس کے احاطے کے باہر ٹہلتا ایک کسرتی قد والا اجنبی مجھ اجنبی سے بہت تپاک سے ملا۔ لباس سے تاڑ گیا کہ یہ مورکھ کسی بڑے شہر سے آیا ہے مقامی جناور معلوم نہیں ہوتا۔اس اجنبی نے مجھے گھر لے جا کر کھانا کھلایا۔قصبے کے بارے میں ہر طرح کی جامع تفصیلات فراہم کیں۔اگلے دن مقامی معززین اور سب سے بڑے مدرسے کے مہتمم سے بھی ملوایا۔ غرض ہر صحافتی فرمائش پوری کی۔اور پھر میں وہاں سے رخصت ہو گیا۔یہی اقبال بیبرس تھا۔
پچھلے ماہ کی اکیس بائیس تاریخ کو ایک خبر نگاہ سے گذری کہ خیرپور ٹامبے والی کے بھنڈی شریف ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر اقبال احمد کو فرقہ واریت اور منافرت پھیلانے کے جرم میں مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا۔انھیں گشت پر مامور مقامی تھانے کے اہل کاروں نے نصف شب کے لگ بھگ اشتعال انگیز پوسٹر شہر کے چوک میں لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔تلاشی کے دوران دس پوسٹر اور چپکانے والی گوند برآمد ہوئی۔
ایک سب انسپکٹر کی مدعیت میں پینل کوڈ کی دفعہ دو سو پچانوے اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اگلی صبح انھیں ہتھکڑیاں لگا کے جج کے سامنے پیش کیا گیا اور ہیڈ ماسٹر اقبال بیبرس صاحب کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل بہاولپور بھیج دیا گیا۔مگر اسی شام ان کی ضمانت بھی ہو گئی اور وہ گھر لوٹ آئے اور اب مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
انھیں اتنی جلد رہائی کیسے مل گئی ؟ اس لیے مل گئی کہ سیکڑوں شہریوں نے ان کی گرفتاری کی خبر سن کے تھانے کا گھیراؤ کر لیا۔چنانچہ اہل کاروں نے نقصِ امن کے خدشے کے پیشِ نظر تھانے کو ہی تالا لگا دیا اور ملزم کو جلد از جلد بہاول پور منتقل کر دیا۔مقامی بار ایسوسی ایشن نے ان کی گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج عدالتی بائیکاٹ کر دیا کیونکہ خیرپور ٹامبے والی کا تقریباً ہر وکیل اقبال بیبترس کا شاگرد نکلا۔کئی مساجد میں نمازِ جمعہ سے پہلے کی تقاریر میں گرفتاری کی مذمت میں قراردادیں پیش ہوئیں۔
میں نے کچھ عرصے بعد اقبال بیبرس سے رابطہ کر کے پوچھا کہ سچ سچ بتائیے آپ فرقہ واریت کب سے پھیلا رہے ہیں آپ تو ایسے نہ تھے۔انھوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ کام میں تب سے کر رہا ہوں جب سے قصبے کی شیعہ سنی امن کمیٹی کا ممبر بنا ہوں۔
جب سے فلاحی تنظیم الخدمت کا مقامی سرپرست بنا ہوں۔جب سے اپنے مڈل اسکول کو سیکنڈری اسکول کا درجہ دلوایا ہے اور اس میں شہریوں کے عطیات سے رنگ و روغن کروایا ہے، نیا تعلیمی فرنیچر ڈلوایا ہے اور بچوں کے لیے نئی سائنس لیب اور کمپیوٹر کی سہولتیں قائم کروائی ہیں اور ایک چھوٹا سا چڑیا گھر بنوایا تاکہ میرے بچے پرندوں سے محبت کرنا سیکھیں۔تب سے مور اسکول میں بلا خوف و خطر ٹہلتے ہیں۔
اسکول میں وہ بچے بھی ہیں جنھیں کمزور مالی استطاعت کے سبب مفت یونیفارم اور کتابیں بھی خاموشی سے مہیا کی جاتی ہیں، اور جب سے اسکول کے اندر اور باہر اور قصبے کی سڑکوں پر شجرکاری کا جہاد کر رہا ہوں تب سے فرقہ واریت پھیلا رہا ہوں۔
وہ تو اللہ بھلا کرے مقامی پولیس کا کہ جس نے قبضہ مافیا ، منشیات فروشوں اور چٹی دلالوں سے زیادہ ہم جیسے ’’سماج دشمن فرقہ پرستوں ‘‘ پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ تب ہی تو انیس اکتوبر کی نصف شب دو پولیس گاڑیاں میرے گھر آئیں اور ایس پی صاحب سے ملاقات کے بہانے لے گئیں۔
تھانے جا کے مجھے معلوم ہوا کہ میں تو دراصل شہر کے بازاروں میں زہریلے پوسٹر لگاتے ہوئے پکڑا گیا ہوں۔انھوں نے مجھے وہ پوسٹر بھی دکھائے جو مجھ سے برآمد ہوئے تھے۔ شکر ہے منشیات اور اسلحہ برآمد نہیں کیا ورنہ تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہتا۔
میں نے اقبال بیبرس سے کہا کہ میں نے بہت تحمل سے آپ کی یہ دلچسپ کہانی سنی۔اب ذرا اصل سبب بھی بتا دیں۔
کہنے لگے کہ بھائی اصل سبب بہت ہی بورنگ ہے۔اس کی آپ کے چینل پر ریٹنگ بھی نہیں آئے گی۔لہٰذا آپ بھی یہی کہانی چلائیے جو میرے خلاف کٹنے والی ایف آئی آر کی بنیاد ہے۔
بہرحال اصل کہانی یہ ہے کہ میرے ہی اسکول کے ایک ٹیچر کے پانچ مرلے کے پلاٹ کو اس سال کے شروع میں ایک بااثر وکیل صاحب نے دیوار توڑ کر اپنی اراضی میں ضم کر لیا کہ جس پر ایک عبادت گاہ زیرِ تعمیر ہے تاکہ واگذاری کی نوبت آئے تو معاملے کو مذہبی رنگ دیا جا سکے۔میں اپنے ٹیچر کی داد رسی کے لیے اس کے ہمراہ ڈی سی بہاول پور کے دفتر گیا۔انھوں نے معاملے کی تحقیق کا حکم دیا۔پٹواری نے بھی تصدیق کر دی کہ پلاٹ پر قبضہ ہوا ہے۔
اس کے بعد قابض صاحب نے مقامی تحصیل دار کے ذریعے معاملہ نپٹانے کی کوشش کی اور پلاٹ کے اصل مالک کو اصل قیمت دینے کی پیش کش کی جو کہ موجودہ مارکیٹ ریٹ سے بہت کم تھی۔پلاٹ کے مالک نے انکار کر دیا۔اس دوران ڈی سی بہاول پور کا تبادلہ ہوگیا۔ہم پھر نئے ڈی سی صاحب کے پاس گئے۔ انھوں نے دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا۔
چونکہ میں اپنے ٹیچر کو انصاف دلانے کی کوششوں میں پیش پیش تھا۔لہٰذا قابض صاحب نے اپنے اثر و رسوخ سے کام لیتے ہوئے میری طبیعت بحال کرنے کے لیے مقامی پولیس سے رجوع کیا۔یوں میں راتوں رات ایک معزز استاد سے ایک فرقہ پرست ایجنٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔ چونکہ ہر ثبوت اب تک الٹا پڑ رہا ہے لہٰذا جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا۔
بظاہر یہ کہانی کتنی بورنگ اور عام سی ہے۔مگر عام آدمی کے مسائل اتنے ہی بے رنگ اور بور ہوتے ہیں۔آپ اس ملک میں سماج سیوا اور اصول پسندی کی بنیاد پر کچھ بھی کر گذریں۔لیکن اگر آپ کے پاس صحیح وقت میں صیحح کنکشن نہیں ہیں اور آپ محض اپنی ذات کی اچھائی پر ہی بھروسہ کیے بیٹھے ہیں تو اقبال بیبترس نامی اس عام سے کردار کی زندگی سے ہی کچھ سبق حاصل کر لیں۔
خلاصہ یہ ہے کہ جو جو بھی جو کچھ آزو بازو کر رہا ہے اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں اور ’’ نہ کہو ، نہ سنو ، نہ دیکھو‘‘ والے جاپانی بندر بن جائیں۔یہی راہِ نجات ہے آج کل۔ڈھارس ہے تو بس اتنی کہ عام آدمی کی بھلائی کو اس جیسے عام آدمی نہیں بھولتے اور کبھی کبھار راستی کے لیے سینہ سپر بھی ہو جاتے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا کالم: اپنے نہیں، کیوی اوپنرز کا سوچیے،
Next Article رضی الدین رضی کاکالم:ڈاکٹر مقصود زاہدی ۔۔ایک محسن جسے ہم نے فراموش کردیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

فروری 15, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

فروری 15, 2026

بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی فروری 15, 2026
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.