Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : کمپنی کھولنے سے پہلے آنکھیں کھول لیں
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : کمپنی کھولنے سے پہلے آنکھیں کھول لیں

ایڈیٹرستمبر 20, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
oposition APC
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عصرِ حاضر کے اہم اردو شاعر جون ایلیا کو ایسے مداح سخت ناپسند تھے جو ان کی شاعری صرف تنہائی میں سراہتے تھے۔ بقول جون یہ سسرے خلوت میں لوٹ پوٹ جاتے ہیں کہ جون صاحب کیا مصرعہ کہا ہے، دل کٹ کے رہ گیا مگر مجمع میں یہی بات کہتے انھیں موت آ جاتی ہے۔
مجھے یہ قصہ اسلام آباد کی کل جماعتی کانفرنس میں ہونے والی تقاریر سن کر یاد آیا۔ میاں نواز شریف سمیت ہر رہنما کی تقریر سن کر آنکھیں بھر آئیں۔ غضب خدا کا ایسے مخلص و محب لوگوں کا بھی کوئی دشمن ہو سکتا ہے۔ کسی میں سے مجھے چے گویرا جھانکتا نظر آیا، کسی میں سے آنگ سانگ سوچی تو کسی میں سے حسین شہید سہروردی۔
مگر جب اپنے ہی کہے پر عمل کا موقع آتا ہے تو اجتماعیت تاش کے پتوں کی طرح بکھر جاتی ہے۔ ارکانِ پارلیمان پارٹی قیادت کے احکامات کے برعکس ووٹ دیتے ہیں یا پھر نہیں دیتے۔سب جانتے ہیں کہ ہر بار سینیٹ یا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی اپنی قیادت کو شرمندہ کروانے والے پورس کے یہ ہاتھی کون کون ہیں مگر مجال ہے کہ ان ہاتھیوں سے پارٹی کو پاک کردیا جائے۔ اپنا ہاتھ اسپِ تنظیم کی باگ پر نہیں مگر قصور وار محکمہ زراعت، سپر سٹیٹ اور سلیکٹڈ حکومت۔
مسئلہ یہ ہے کہ جو بھی جماعتیں اسلام آباد کانفرنس میں شریک تھیں، ان میں سے ایک جماعت چار بار اور دوسری جماعت تین بار برسرِ اقتدار رہ چکی ہے۔ باقی جماعتیں بھی اقتدار کی ہر گروپ فوٹو میں نمایاں رہی ہیں۔ اگر بقول میاں صاحب بات ’ریاست کے اندر ریاست‘ سے آگے نکل کر ’ریاست کے اوپر ریاست‘ تک آن پہنچی ہے تو یہ سب ایک دن میں تو نہیں ہوگیا۔
ہر جماعت کے کہاروں نے مختلف زمانوں میں سپر سٹیٹ کی ڈولی کو کندھا دیا۔ کون سی ایسی بڑی جماعت ہے جس نے موقع ملتے ہی سپر سٹیٹ سے بندھن نہ جوڑا ہو اور سپر سٹیٹ نے بھی پہلے سے زیادہ بہتر رشتہ ملتے ہی پرانوں کو طلاق دینے میں کوئی دیر کی ہو۔
یہ احساسِ ندامت، کچھ کر گزرنے کی امنگ، عوام کو بااختیار کرنے کا جذبہ اور آئندہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے کا عہد طلاق کے بعد حالتِ بے اختیاری میں ہی کیوں یاد آتے ہیں۔خدانخواستہ یہ نہ سمجھا جائے کہ مجھے کسی جماعت کی بالائی قیادت، جدوجہد یا قربانی پر شبہہ ہے۔ ممکن ہے بالائی قیادت اپنے عزم میں سراج الدولہ ہو، ٹیپو سلطان ہو، بہادر شاہ ظفر ہو۔ مگر جہاں میر جعفر، میر صادق و حکیم احسن اللہ خان اصلی سراج، ٹیپو و بہادر شاہ کی نہ چلنے دیں وہاں تینوں جئید شخصیات کی فرسٹ سیکنڈ تھرڈ کاپیاں کس کھیت کی مولی ہیں۔
صرف قوم کی تقدیر بدلنے کی قسم کھانے سے کیا ہو گا؟ اگر دائیں بائیں کھڑے مجنووں کے بارے میں یہی معلوم نہ ہو کہ کون سا پنجیری کھانے والا اور کون سا خون دینے والا مجنوں ہے اور کون سا خون دینے والا کب پنجیری کھانے والا مجنوں بن جائے۔
بقول کسے جب منہ میں ہڈی پھنسی ہو تو چیخنا یا دھاڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
قومی قیادت تو جب بدلے گی تب بدلے گی، سپر سٹیٹ کا جن تو جب ماتحت ادارے کی بوتل میں واپس ڈالا جائے گا تب ڈالا جائے گا۔ فی الحال آپ نے جو پتے منتخب ارکان کی شکل میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بکھرائے ہوئے ہیں انہی کی وفاداریاں سو فیصد یقینی بنا لیں تو بڑی بات ہو گی۔
کل جماعتی کانفرنس میں ہونے والی ہمالیائی گفتگو سن کر مجھے قصہ یاد آیا کہ دوستوں کے ایک گروپ نے فیصلہ کیا کہ بہت غربت جھیل لی، اب بل گیٹس، سٹیو جابس، مارک زکربرگ کی طرح کوئی ہائی ٹیک کمپنی کھولی جائے۔
اس گروپ میں ایک ہی شخص تھا جو ماضی میں کئی کاروبار کر کے خاصا پیسہ ڈبو چکا تھا۔ اس نے کہا دوستو میں آپ کو ہرگز ہرگز ترقی کرنے سے نہیں روکوں گا، بس اتنا کہوں گا کہ بل گیٹس ہو کہ زکربرگ، ان میں سے کسی نے پرانا منجن نہیں بلکہ نیا نکور آئڈیا بیچا تھا۔ چنانچہ درخواست ہے کہ کوئی ہائی ٹیک کمپنی کھولنے سے پہلے آنکھیں کھول لیں۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اے پی سی،
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاے پی سی کا ایکشن پلان : جنوری سے لانگ مارچ کا اعلان
Next Article تخت، تختہ یا تختہ دار۔۔حسن نثار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جبار مفتی کا تجزیہ : خود کش سیاست اور اداروں کی ساکھ

ستمبر 30, 2020

آمنہ مفتی کا کالم : میاں صاحب کے لیے تالیاں!

ستمبر 27, 2020

میاں نواز شریف کا خودکش خطاب ۔۔ ایم ایم ادیب

ستمبر 26, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.