Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»الف کو گناہ سے بچا لیں ۔۔ذرا ہٹ کے/یا سر پیر زادہ
کالم

الف کو گناہ سے بچا لیں ۔۔ذرا ہٹ کے/یا سر پیر زادہ

ایڈیٹراپریل 19, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

الف ایک صالح انسان ہے ، بے حد شریفانہ زندگی گذارتا ہے ، پنج وقتہ نمازی ہے ،پرہیز گار ہے ، کوئی شرعی عیب اس میں نہیں ، شراب کے اسے ہجے نہیں آتے او ر سگریٹ و ہ مدت ہوئے چھوڑ چکا ہے ۔صبح وقت پر دفتر جاتا ہے ، وقت پر واپس آتا ہے ،اپنا کام پوری دیانتداری سے کرتا ہے ،نماز کے بہانے دفتر سے غائب نہیں ہوتا ، رمضان میں کوئی اضافی چھٹی نہیں لیتا، زندگی میں کبھی ایک روپیہ رشوت نہیں لی ،حق حلال کی تنخوا ہ میں گذارا کرتا ہےاور اپنی خواہشات کو لگام دے کر رکھتا ہے ، کبھی یہ لگام اُس کے ہاتھ سے چھوٹنے لگتی ہے تو وہ تہجد کے وقت اٹھ کر دو نفل پڑھتا ہے اور اپنے رب سے دعا کرتا ہے کہ اس کے دل سے طمع دنیاختم کر دے ، ایساکرنے سے اسے کچھ سکو ن مل جاتا ہے ۔چند برس پہلے ایک چھوٹا سا مکان اسے ترکے میں ملا تھا ، یہ واحد پراپرٹی تھی جوزندگی میں اُس کی ملکیت میں آئی تھی ،الف نے خدا کا شکر ادا کیا کہ اب کم از کم کرائے کے مکان سے تو چھٹکارا مل جائے گا،مگر چند ماہ بعدہی اکلوتی بیٹی کی شادی طے ہو گئی ، جمع پونجی تو تھی کوئی نہیں سو وہی مکان بیچ کر بیٹی کی شادی کردی اور جو رقم بچی اُس کا ایک سستی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ خرید لیا اور باقی پیسوں کی ایک سیکنڈ ہینڈ گاڑی ۔پھر وہی ہوا جو ایسے شریف آدمیو ں کے ساتھ ہوتا ہے ، کچھ عرصے بعد الف نے جب پلاٹ بیچنا چاہا تو معلوم ہوا کہ وہ پلاٹ نہیں فقط کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے ، موقع پر کوئی زمین ہی نہیں ۔روپوں کی ضرورت تھی چنانچہ گاڑی اونے پونے داموں ایک جاننے والے کو بیچ دی ، اُس نے ڈیڑھ لاکھ روپے ہاتھ میں دیے اور’’باقی ایک ماہ بعد ‘‘ کہہ کر ایسا غائب ہوا کہ پھر شکل نہیں دکھائی ۔الف نے جانا کہ اِس میں بھی ’’کوئی نہ کوئی بہتری ہو گی ‘‘ اور صبر شکر کرکے چُپ ہو گیا۔ الف کی بیوی بھی بہت نیک اور پارسا عورت ہے ، کبھی اُس بھلی مانس نے اپنے شوہر سے بے جافرمائش نہیں کی ، اُس کی محدود تنخواہ میں وہ خوش ہے ، کوشش کرتی ہے کہ کسی طرح آمدن میں اضافہ کرکے وہ اپنے شوہر کاہاتھ بٹائے مگر تا حال کامیاب نہیں ہو سکی ۔کچھ عرصہ پہلے اُس نےکسی موٹیویشنل سپیکر کی گفتگو سے متاثر ہو کر ’’گھر کے بنے ہوئے لنچ باکس ‘‘ دفاتر میں مہیاکرنے کا کام شروع کیا تھا ، اُس کا خیال تھا کہ دفتروں میں کام کرنے والے لوگ یہ لنچ باکس منگوا لیاکریں گے تو اُس کا کام چل جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا ،وہ نیک بی بی ہمت ہار کر گھر بیٹھ گئی ۔ اب محلے کی دو چار بچیوں کو ٹیوشن پڑھا کر چند ہزار روپے کما لیتی ہے اور کبھی تو و ہ بھی نہیں ۔
دونوں میاں بیوی جب متمول لوگوں کی زندگیوں کااپنی زندگی سے موازنہ کرتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ آخر انہوں نے ایساکون سا گناہ کیاہے جس کی پاداش میں وہ گھٹ گھٹ کر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ، کیوں چھوٹی چھوٹی خواہشات کے لیے وہ ترس رہے ہیں ، کیا تقویٰ کا اِس زندگی میں کوئی انعام نہیں ؟وہ حسرت سے اپنے ارد گرد خوشحال لوگوں کو دیکھتے ہیں اور حیرت سے اُن کی باتیں سنتے ہیں ۔کوئی کہتا ہے اُس پر اللہ کا خاص کرم ہے ، کوئی کہتا ہے سب اُس کی ماں کی دعا ہے ، کوئی کہتا ہے یہ اُس کی ایمانداری کا انعام ہے ، کوئی کہتا ہے کہ وہ خوش نصیب ہے ، کوئی کہتا ہے کہ یہ اُس کی محنت کا پھل ہے اور کوئی کہتا ہے کہ اُس نے اپنی ذہانت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔الف سوچتا ہے کہ اگر یہ سب لوگ ٹھیک کہتے ہیں تو پھر اُس نے خدا کی کون سی حکم عدولی کی جس کی وجہ سے وہ اللہ کے کرم سے محروم رہ گیا،بہت کوشش کے باوجود اسے کوئی ایسی بات یاد نہیں آتی۔پھر وہ سوچتا ہے کہ ماں تو اُس کی بھی تھی ، دعائیں تو وہ بھی بہت مانگتی تھی ، اُس کی ماں کی دعائیں کیوں قبول نہیں ہوئیں !اوریہ بات بھی اُس کے لیے الجھن کا باعث ہے کہ ایمانداری کا صلہ ملتا ہے ، اگر ایسا ہے تو اُسے اب تک یہ صلہ کیوں نہیں ملا! اسے یہ خیال بھی آتا ہے کہ شاید یہ کوئی آزمائش ہو، مگر پھریہ آزمائش آخر کب ختم ہوگی، زندگی ختم ہونے کو آ گئی ہے ۔کسی نے اسے کہا کہ اچھا ہے اِس زندگی میں مشکلات ہیں ،اگلی زندگی کا امتحان آسان ہوگا، یہ بات بتانے والاخدا کا نیک بندہ ایک کروڑ کی گاڑ ی میں بیٹھا ٹائروں کی ہوا چیک کروا رہا تھا اور الف اپنی ناکارہ موٹر سائیکل کا پنکچر۔ایک دوست نےقناعت پسندی کا درس دیا اور الف کو سمجھایا کہ دنیا میں لوگوں کے دکھ اُس کہیں بڑے ہیں ، وہ شکر کرے کہ صحت مند ہے ، معذور نہیں ہے ۔الف اسے کیا بتاتا کہ وہ روزانہ اپنے رب کا کتنا شکر ادا کرتا ہے ۔
الف نے یہ باتیں بھی سن رکھی ہیں کہ دنیا میں وہ لوگ ناکام ہوتے ہیں جومحنت نہیں کرتے ، ہر شخص کو زندگی بدلنے کا موقع ملتا ہے مگر ہر کوئی اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھا پاتا،بد قسمتی کو خوش قسمتی میں بدلنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی خوش قسمت کے ساتھ نتھی ہو جائیں ، نیک اور بے گناہ لوگ مصیبت اور پریشانی کا شکار اِس لیے ہوتے ہیں کیونکہ خدا نے انہیں دنیا میں وسیلہ بنا کر کوئی بڑا کام لینا ہوتاہے اور ضرور ی نہیں کہ ہر دولت مند شخص پر مسرت زندگی گذارےغربت میں رہ کر بھی خوشی حاصل کی جا سکتی ہے ۔شاید یہ تمام باتیں ہی درست ہوںمگر الف اب اِن باتوں سے مطمئن نہیں ہوتا ،اسےکسی ایسے شخص کی تلاش ہے جو اِس گورکھ دھندے کا مطلب سمجھا سکے ، اب تک تو اسے کوئی نہیں ملا، اگر آپ میں سے کسی کے پاس الف کے سوالوں کو جواب ہو تو اسے ضرور بتائیں ، ورنہ ہو سکتا ہے الف گناہ کے راستے پر چل نکلے!
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگھر بندی اور سورج مکھی لوگ۔۔آئینہ/مسعوداشعر
Next Article آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: گاجر بوٹی آئی جے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 29, 2026

بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جون 29, 2026

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 29, 2026
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.