Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مسلم دنیا کا خبرنامہ ۔۔۔اقبال کی نظر سے۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
کالم

مسلم دنیا کا خبرنامہ ۔۔۔اقبال کی نظر سے۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ

ایڈیٹراپریل 22, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سعودی عرب ا ور ایران نے آج ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری کشیدگی ختم ہونے کے روشن امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ایرانی اور سعودی وزرا ئے خارجہ کا یہ معاہدہ آج اسلام آباد میں طے پایا، یہ معاہدہ اُن طویل مذاکرات کی کڑی کے نتیجے میں عمل میں لایا گیا ہے جو پاکستان کی خواہش پر شروع کیے گئے ۔معاہدے کی رُو سے دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن کے لیے مل کر جدو جہد کریں گے اور ایک دوسرے کی جغرافیائی حدود کا احترام کریں گے ، معاہدے میں اِس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے کہ مشترکہ اسلامی بلاک کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور مسلم ممالک کے اتحاد کو عملی شکل دی جائے گی ۔ مشرق وسطی ٰ کے امور پر نظر رکھنے والے مبصرین اِس معاہدے کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دے رہے ہیں ، اُن کا کہنا ہے کہ اِس معاہدے کے بعد خطے کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہو جائے گی ۔ خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مخاصمت کی جڑیں صدیوں پرانی ہیں اور یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک میں جمہوری حکومت قائم ہوئے بمشکل ایک برس گذراہے۔
یروشلم : اسرائیل نے خطے میں مسلم ممالک کی بڑھتی ہوئی بالا دستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے گٹھ جوڑ سے اُس کی سلامتی کو شدید خطرات لا حق پیدا ہو رہے ہیں ، یہ بات اسرائیلی وزیر اعظم نے ہنگامی طور پر بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں کہی ۔اسرائیلی وزیر اعظم نے پاکستان سے اپیل کی کہ وہ خطے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کا آمادہ کرے کہ وہ اسرائیل کی جغرافیائی حدود کا احترام کریں ۔یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے براہ راست کسی معاملے میں پاکستان سے مدد کی درخواست کی ہو، واضح رہے کہ پاکستان اسرائیل کی ریاست کو تسلیم نہیں کرتا۔ فلسطینی اتھارٹی میں اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کا ملک فلسطین میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی نہیں کرتا، انہوں نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر پاکستان چاہے تو اپنی فوج کا ایک دستہ اسرائیل فلسطین سرحد کی نگرانی کے لیے تعینات کر سکتا ہے ۔ ادھر اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اسرائیل کے وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، اسرائیل کو فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں مزیدبہتری لانے کی ضرورت ہے،پاکستان اِس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اسرائیل ’should do more‘ ۔
ثنا: یمن میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے ، یہ انتخابات اگلے ماہ کی تیس تاریخ کو ’منتظمہ التعاون الاسلامی ‘ (OIC) کے زیر نگرانی کروائے جائیں گے ۔ایران اور سعودی عرب نے اِس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور اپنے اِس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ کسی بھی صورت یمن کی سرحدوں کی خلاف ورزی نہیں کریں گے اور ہر حال میں یمنی ریاست کی حاکمیت اعلی کا احترام کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ ایک طویل آمریت اور خوں ریزی کے بعد یمن میں ہونے والے یہ انتخابات بالغ رائے دہی کی بنیاد پر ہوں گے ، خیال کیا جا رہا ہے کہ انتخابات کے بعد اقتدار پر امن طریقے سے عوام کے نمائندوں کو سونپ دیا جائے گا۔او آئی سی نے یمن کے لیے پچاس ارب درہم امدادکا اعلان بھی کیا ہے جو یمن میں جنگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کاموں اور تعمیر نو کے لیے استعمال کی جائے گی ۔
دمشق: شام میں کئی برسوں سے جاری خانہ جنگی کا بالآخرخاتمہ ہو گیاہے اور ملک میں ایک عبوری حکومت قائم کر دی گئی ہے جو اِس برس کے آخر تک عام انتخابات کروائے گی ۔دمشق میں قصر صدارت میں ہونے والی ایک ساد ہ تقریب میں عبوری حکومت کے ارکان نے حلف اٹھایا ۔تقریب کے بعد صحافیوںسے باتیں کرتے ہوئے عبوری وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ شام ایک مرتبہ پھر امن کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا۔
استنبول : ترکی نے شام میں خانہ جنگی کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ شام میں جاری امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ایک بیان میں ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترکی پہلے ہی شام سے اپنی تمام افواج واپس بلا چکا ہے جو امن کی بحالی میں ترک قوم کی نیک نیتی کا ثبوت ہے ۔خیال رہے کہ ترکی میں شامی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد جنگ کے بعد سے آباد ہے اور اب اِس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ مہاجرین اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے ۔واضح رہے کہ روسی افواج شام میں اپنے ٹھکانے ختم کر چکی ہے اور سعودی عرب اور ایران نے بھی شام میں ہر قسم کی فوجی اور غیر فوجی مداخلت بند کرنے کا پہلے ہی اعلان کر دیا تھا۔
پترا جایہ : OICنے آج اسلامی ممالک کے اتحاد کی باقاعد ہ منظوری دے دی،یورپین یونین کی طرز پر بنایا جانے والا یہ اتحاد تمام مسلم ممالک پر مشتمل ہوگا اور ان ممالک میں سفر کرنے کے لیے ایک ہی ویزا درکار ہوگاجبکہ کرنسی بھی مشترکہ ہوگی۔یہ تاریخی اعلامیہ آج او آئی سی کے اجلاس کے فوراً بعد جاری کیا گیا ، اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مسلم ممالک کے اِس اتحاد کے نتیجے میں ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کے تحت غریب ممالک کو امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ترقی یافتہ مسلم ممالک کے ہم پلہ ہو کر اتحادی ممالک کے مابین توازن برقرار رکھ سکیں ۔اِس کے علاوہ اتحادی ممالک میں بنیاد ی انسانی حقوق، جمہوریت کے فروغ اور اعلی ٰ انسانی او ر سماجی اقدار کو یقینی بنانے کے لیے ایک مشترکہ چارٹر کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کی پابندی تمام رکن ممالک پر لازم ہوگی ۔
ریاض: شاہ سعود یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے بالآخر ایک ایسی ویکسین تیا ر کر لی ہے جو کسی بھی وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔جامعہ کے شعبہ وبائی امراض کے سربراہ نے اِس بات کا انکشاف سنیچر کے روز ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا ۔انہوں نے بتایا کہ کئی ماہ کی محنت شاقہ کے بعد سائنس دانوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے یہ ویکسین ایجاد کی ہے جو اب تک دریافت ہونے والے تمام وائرسز کے خلاف موثر ثابت ہوئی ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ اِس ویکسین کے استعمال کے بعد انسان مستقبل کے وبائی امراض سے محفوظ ہو جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اِس ویکسین کو ہر قسم کے تجربا ت سے گذار کر اطمینان کر لیا گیا ہے اور اب اگلے ماہ اِس کی تیاری شروع کر دی جائے گی تاکہ جلد از جلد اسے عام آدمی تک پہنچایا جا سکے ۔ جس مشترکہ ٹیم نے یہ ویکسین ایجاد کی ہے اُن میں سعودی عرب، پاکستان ،بنگلہ دیش، ترکی، ملائشیا، عراق ، مصر اور ایران کے سائنس دان شامل ہیں۔
لاہور: آج ملک بھر میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اِس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام خصوصی پیغا م میں کہا کہ اقبال ایک عظیم شاعر اور فلسفی تھے اورپورے ہندوستا ن کو اُن پر فخر ہے ۔انہوں نے اِس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ 9 نومبر کواقبال کے یوم ولادت کے موقع پر اُن کے مزار پر حاضری دینا چاہتے ہیں ۔خیال رہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کے بعد یہ کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
کالم کی دم: یہ ایک تخیلاتی خبرنامہ ہے جو اقبال کے یوم وفات کی مناسبت سے لکھا گیا ہے، ان "خبروں” کی خوشی میں مٹھائیاں بانٹنے والے فقط ” ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے” والا شعر اپنے کمرے کی دیوار پر لکھ لیں، خدا برکت دے گا۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : سیاست ہو یا مذہب، سب دھندا ہے بابا
Next Article اوئے بختیاریا ہشیار ہو جا!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.