Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:پاکستان کے ’شریر بچے‘
کالم

یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:پاکستان کے ’شریر بچے‘

ایڈیٹرجنوری 18, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ نے اکثر ایسے بچے دیکھے ہوں گے جو کسی کے گھر جا کر خوب غُل غپاڑہ کرتے ہیں ، کبھی جوتے لے کر صوفوں پر چڑھ جائیں گے، کبھی برتن توڑ دیں گے ، کبھی دیوار پر رنگ برنگی لکیریں پھیر دیں گے ، کبھی دوسرے بچوں کو پیٹنا شروع کردیں گے اور کبھی خواہ مخواہ چیزیں اٹھا کر پھینکنے لگ جائیں گے ۔ ایسے بچوں کی مائیں عموماً وہیں پاس ہی ہوتی ہیں مگر مجال ہے کہ اُن کے کان پر جوں بھی رینگ جائے ، وہ ایسے مطمئن بیٹھی رہتی ہیں جیسے اُن کا بچہ بالکل نارمل انداز میں کھیل رہا ہو۔ اگر بچے کی بیہودگی حدسے زیادہ بڑھ جائےتوبچے کی ماں بادل نخواستہ فقط اتنا کہہ کر اپنی ذمہ داری پوری کر دیتی ہے کہ ’ٹونی بیٹا ،مت کرو۔‘ مگر ٹونی بیٹا بھی ایسا ڈھیٹ ہوتا ہے کہ ماں کی پروا نہیں کرتا اور یہ تماشا اُس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کوئی بڑا نقصان نہ ہوجائے ۔
پاکستانی طالبان اور اُن کے ہمدرد مذہبی رہنماؤں کا باہمی تعلق بھی ایسا ہی ہے ۔تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) وہ شریر بچہ ہےجس نے ریاست پاکستان کو تگنی کا ناچ نچایا، پورے ملک میں بم دھماکے کیے ، اسکولوں سے لے کر درباروں تک بلا تفریق قتل عام کیا،بچوں، بڑوں اور عورتوں کے چیتھڑے اڑائے، پولیس اور فوج پر حملے کیےمگر اِن تمام ’شرارتوں‘کے باوجود اُن کے ہمدرد مذہبی رہنماؤں نے اُن کے خلاف وہ سخت بیانیہ استعمال نہیں کیا جو یہ رہنما اپنے ہم وطن آزاد خیال مسلمانوں کے بارے میں استعمال کرتے ہیں ، اِن لوگوں نے مسلسل طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی اور جب یہ مذاکرات ناکام بھی ہوگئے تو طالبان کو یوں پیار محبت سے سمجھایا جیسے کوئی ماں اپنے شریرمگر لاڈلے بچے کو سمجھاتی ہے ، کسی نے افغان طالبان کو پیار بھر اخط لکھا تو کسی نے پاکستانی طالبان کے سامنے اپنی گزارشات رکھیں۔طالبان نے بھی اِس پدرانہ شفقت اور محبت کا کمال جواب دیا ہے، حال ہی میں ٹی ٹی پی کے ایک رہنما نے اپنے ویڈیو پیغا م میں یہ ’گلہ‘ کیا ہے کہ اُن کے اساتذہ اور علمائے کرام نہ جانے کیوں انہیں دہشت گرد کہتے ہیں جبکہ اصل میں تو وہ جہاد کر رہے ہیں ، نائن الیون کے بعد یہ جہاد اِن علمائے کرام کے فتاویٰ کی روشنی میں ہی تو شروع کیا گیا تھا ، اب وہی جہاد ناجائر کیسے ہوگیا؟ٹی ٹی پی نے اپنے بیان میں مذہبی علما سے وضاحت بلکہ رہنمائی مانگی ہے کہ اگر اُن کے سمجھنے میں کوئی کوتاہی ہو گئی ہو تو اسے دلائل سے ثابت کیا جائے ،ہم سننے کو تیار ہیں ، ہم نے تو اپنا جہادی قبلہ تبدیل نہیں کیا البتہ آپ اگرکسی مجبوری کی وجہ سےہماری رہنمائی نہیں کرسکتے تو خدارا ہمیں دشمن کے دئیے گئے ناموں سے مت پکاریں ۔اور رہی بات مذاکرات کی تو چونکہ پاکستانی ریاستی اداروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی لہذا ہم نے مجاہدین کو اُن پر حملوں کی اجازت دی۔یہ ہےٹی ٹی پی کے بیان کا لب لباب !
سچ پوچھیں تو ٹی ٹی پی نے اپنے پاکستانی حمایتیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے، پاکستان میں جو مذہبی رہنما امریکہ مخالف جذبات ابھارتے تھے اور لوگوں کو جہاد کی ترغیب دیتے تھے ،وہ اب کس منہ سے ٹی ٹی پی کے بیانئے کی مخالفت کریں گے ؟ طالبان کا بیانیہ تو بڑا سیدھا سادا ہے کہ امریکہ نے افغانستان پرحملہ کیا، پاکستان نے اُس جنگ میں طالبان کا ساتھ دینے کی بجائے کفر کی قوتوں کا ساتھ دیا لہذا امریکہ اور پاکستان میں فرق مِٹ گیا، جس طرح امریکہ کے خلاف جہاد جائز تھا اسی طرح پاکستان کے خلاف بھی جائز ہے ، امریکہ کو شکست ہوئی اور وہ بھاگ گیا ، اب (خاکم بدہن) پاکستان کو بھی شکست ہوگی ، رہی بات مسلمان کا خون بہانے کی تو وہ شخص مسلمان ہو ہی نہیں ہوسکتا جو اسلام کے مقابلے میں باطل کی قوتوں کے ساتھ کھڑا ہو اور وہ لوگ جو اِس موقع پر خاموش رہتے ہیں اُن کی خاموشی بھی کفر کی حمایت کے مترادف ہے ،لہذا بظاہر بے گناہ مرنے والے دراصل بے گناہ نہیں بلکہ واجب القتل کافر ہیں ۔ ٹی ٹی پی کے اِس بیانئے کا جواب اُن کے اساتذہ اور ہمدردوں نے نہیں دیا ، وہ دے بھی نہیں سکتے کیونکہ یہ پودا انہی کا لگایا ہوا ہے ، اب وہ پھل دے رہا ہے تو شکایت کس بات کی!
اب کچھ بات اُن بزرجمہروں کی ہوجائے جنہوں نے افغان طالبان کی جیت پر شادیانے بجائے تھے اور کہا تھا کہ یہ اسلام کی فتح ہے ،اب ہماری مغربی سرحد محفوظ ہوگئی، پاکستان میں دہشت گردی ختم ہوجائےگی، افغان طالبان اپنی سر زمین سے کسی کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ، مذاکرات کے ذریعے ٹی ٹی پی کو رام کرلیا جائے گا ، طالبان بدل گئے ہیں ،وغیرہ۔یہ تمام باتیں ہزارویں مرتبہ پھرغلط ثابت ہوئیں ۔طالبان بالکل تبدیل نہیں ہوئے، افغانستان میں عورتوں کا جینااسی طرح محال ہے جیسے بیس برس قبل تھا اور اُن پر تعلیم اور روزگار کے دروازے بھی بند ہیں ۔یہ غلط فہمی بھی دور ہوگئی کہ افغان اور پاکستانی طالبان کا ایجنڈا مختلف ہے اور یہ دو علیحدہ گروہ ہیں جن کے مختلف نظریات ہیں ۔ہمیں تو پہلے بھی یہ غلط فہمی نہیں تھی البتہ ہمارے کچھ دوست اِس غلط فہمی کا شکار تھے،امید ہے کہ اُن کی یہ غلط فہمی اب ختم ہوگئی ہوگی۔ہمیں یہ سبق بھی رٹایا گیا تھا کہ افغان سرحد پر بھارتی قونصل خانے ہیں ، وہاں سے ’را‘ دہشت گردی کرواتی ہے ، حامد کرزئی اور اشرف غنی بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھاتے ہیں ، اب نہ حامد کرزئی رہا نہ اشرف غنی ، نہ قونصل خانے رہے اور نہ را کے ایجنٹ ، اب تو افغان طالبان کی حکومت ہے ، اُن کے ہوتے ہوئے اب دہشت گردی کیسے ہو رہی ہے ؟ یہ بھی ہماری خوش فہمی تھی کہ کابل میں ہماری دوست حکومت آگئی ہے ،اِس دوست حکومت نے سرحد سے ہمارے فوجیوں پر کئی حملے کیے،سرحد پر لگی باڑ کاٹ دی اور اب یہ حال ہے کہ دھمکیاں بھی سننے کو ملتی ہیں ، ایساتو بھارتی سرحد پر بھی شاذو نادر ہی ہوا کرتا تھا۔اور رہی بات اسلامی نظام کی توجو نظام طالبان نے افغانستان میں رائج کیا ہے ،کیا وہ اسلامی نظام ہے ، کیا وہاں غربت ،بھوک اور افلاس ختم ہوگئی ہے یا اُس میں اضافہ ہوا ہے، کیا وہاں لوگ دو وقت کی روٹی کی خاطر اپنے جسم کے اعضا فروخت نہیں کر رہے ، کیا چھوٹے چھوٹے بچے وہاں بارہ بارہ گھنٹے مزدوری کرنے پر مجبور نہیں ہیں ؟ ہاں ،یہ کہا جا سکتا ہے کہ مثالی نظام لانے میں وقت لگے گا مگر گزشتہ ڈیڑھ برس میں افغانستان میں جو کچھ ہوا ہے اسے دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آئندہ پانچ برس میں کیاہوگا!
یہ کالم افغان یا پاکستانی طالبان کے بارے میں نہیں ہے ، یہ کالم ہماری سوچ اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کے بارے میں ہے، ہم جانتے بوجھتے ہوئے بھی سچائی کا سامنا نہیں کرتے، افغانستان کا تجربہ اِس کی مثال ہے ،ماضی میں ہماری آنکھوں کے سامنے سب کچھ ہوا، اب بھی ہم اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھ رہے ہیں ، لیکن یہ ماننے کو تیار نہیں کہ ہم سے کوئی غلطی ہوئی تھی/ہے ، جب ہم غلطی ہی تسلیم نہیں کریں گے تو سبق کیا خاک سیکھیں گے ۔امریکہ کی نفرت میں ہم نے افغانستان میں طالبان کی جیت کا جشن منایا، قطع نظر امریکی فوج کی بربریت کے جس پر کئی کتابیں لکھی جا چکی ہیں، ہم نے کیا سوچ کربھنگڑے ڈالے تھے؟ہر فیصلے کی ایک قیمت ہوتی ہے جو چکانی پڑتی ہے، ذاتی زندگی میں ہم جو اچھے برے فیصلے کرتے ہیں اُن کے نتائج بھی ویسے ہی نکلتے ہیں جن کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اُن نتائج سے مفر ممکن نہیں ہوتا۔یہی کلیہ اجتماعی زندگی پر بھی لاگو ہوتا ہے ، یہ ممکن نہیں کہ آپ غیر دانشمندانہ فیصلے کرتے چلے جائیں اور بحیثیت قوم اُن کا نتیجہ نہ بھگتیں ۔ آج ہم ایسے تمام فیصلوں کا نتیجہ بھگت رہے ہیں جو اپنے تئیں ’سپر سمارٹ ‘ لوگوں نے کیے ،کاش کہ یہ سپر سمارٹ ہماری قسمت میں نہ ہوتے اور ہمیں اوسط درجے کی فہم و فراست والا ہی کوئی شخص مل جاتا تو ہمارا یہ حال نہ ہوتا جو آج ہے۔کاش!
(گردوپیش کےلیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتحریک انصاف تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی، امیدوار عمران خان ہوں گے: فواد چوہدری
Next Article مظہر عباس کاکالم:بلدیاتی الیکشن اور ’’سیاسی منڈی‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.