Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:میرا محبوب قائد
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:میرا محبوب قائد

ایڈیٹرمارچ 20, 20249 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ بات اب طے ہوچکی ہے کہ میرے محبوب قائد کے بغیر دنیا کا نظام نہیں چل سکتا، وہ زنداں میں ہو یا باہرہمیشہ خبروں میں رہتا ہے،کوئی محفل نہیں جہاں اُس کا ذکر نہ ہو اور کوئی گفتگو نہیں جو اُس کا نام لیے بغیر جاری رہ سکے، ہر سُو اسی کا چرچا ہے اوراُسی کی باتیں ہیں۔ایک طرف اُس کے مخالفین ہیں جو اُس سے عاجز آچکے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آتی کہ اُس کی جادوگری کاکیا توڑ کریں، دوسری طرف اُس کے چاہنے والے ہیں جو اُس کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ۔دنیا حیران ہے کہ آخر اِس مردِ مجاہدکے پاس ایسی کون سی گیدڑ سنگھی ہے جس سے اُس نے عوام کو دیوانہ بنا رکھا ہے ، حالانکہ اُس کےدورِ اقتدار میں کوئی خاص ترقی نہیں ہوئی تھی اور جو وعدےا ُس نے کیے تھے وہ بھی پورے نہیں ہوئے تھے مگر اِس کے باوجود اُس کی مقبولیت کم نہیں ہوئی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اُس میں اضافہ ہورہاہے۔ریاستی اداروں پرحملہ کرنے سے لے کر حساس نوعیت کی دستاویزات غائب کرنے تک،ہر قسم کے لغو الزامات اُس پر لگائے گئے اور عجیب و غریب مقدمے بنائے گئے مگر وہ ڈرا نہیں ،جھکا نہیں ، بکا نہیں۔ اِس وقت بھی میرے محبوب قائد کے خلاف بے شمار کیس ہیں اور اسے بدترین ریاستی جبر کا سامنا ہے مگر مجال ہے کہ اُس کے چہرے پر کوئی پریشانی ہو یا ماتھے پر کوئی شکن، پورے قد کے ساتھ وہ کھڑا ہے اور اپنے مخالفین کا تمسخر اڑا رہا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اقتدار سے باہر ہے مگر یوں لگتا ہے کہ اصل اقتدار اُس کے پاس ہے ،اخبارات ہوں یا ٹی وی پروگرام ہر جگہ وہ سُرخیوں میں ہے۔’میں ترا نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں!‘جی ہاں ، آپ درست سمجھے میرا محبوب قائد اور کوئی نہیں ڈانلڈ ٹرمپ ہے۔
گزشتہ روز میں نے ہفت روزہ کالک، اوہ، معافی چاہتا ہوں ، اٹلانٹک میں ایک مضمون پڑھا جو میرے محبوب قائدکے بارے میں تھا ، ویسے تو اٹلانٹک جیسے جریدوں سمیت زیادہ تر میڈیا بکاؤ ہے اور میرے محبوب کے خلاف جعلی خبریں پھیلاتا ہے مگر اِس مضمون میں اُن مقدمات کی تفصیل بیان کی گئی ہےجو میرے قائد کے خلاف قائم ہیں ۔کسی بھی جمہوری ملک میں اِس بات کا تصور نہیں کیا جا سکتا کہ ایک سابق صدر کو یوں مقدمات میں الجھا کر تکنیکی بنیادوں پر انتخابات کی دوڑ سے باہر کیا جائے، میرے قائدکے مخالفین چونکہ اُس کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے اِس لیے وہ چاہتے ہیں کہ میرا محبوب لیڈر انتخابات سے پہلے ہی نا اہل ہوجائے ۔لیکن اٹلانٹک نے میرے لیڈرپر قائم تمام مقدمات کاکچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے،اِن مقدمات کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے ریاست کوسوائے اِس کے اور کوئی کام نہیں کہ وہ ڈانلڈ ٹرمپ کو ہر قیمت پر عوام سے متنفر کردے مگر میرا محبوب قائد اب لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا ہے، اُسے دل سے کیسے نکالو گے!
میں نے جب اِن مقدمات کے بارے میں پڑھا تو بمشکل اپنی ہنسی ضبط کرسکا ۔ مثال کے طور پر نیویارک میں جو مقدمہ بنایا گیا اُس میں قائد محترم پر 355 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ، الزام یہ تھا کہ انہوں نے اپنی دولت اور جائداد کی مالیت کے بارے میں جھوٹ بولا۔اِس سے زیادہ مضحکہ خیز اور جاہلانہ بات کوئی نہیں ہو سکتی ،بھلاقائد محترم کو کیا معلوم کہ پورے امریکہ میں بکھری ہوئی اُن کی جائدادوں کی درست مالیت کیا ہے ، یہاں تو یار لوگ پانچ مرلے کے گھرکی اصل قیمت نہیں بتاتے اور آپ میرے قائد کو اِس بات پر سزا دینا چاہتے ہیں کہ وہ دولت مند کیوں ہے ، چہ خوب!اگلا کیس سنیے ۔کیرول نامی ایک عورت نے میرے محبوب قائد پر2019 میں الزام لگایا کہ اُنہوں نے 1990 میں من ہیٹن کے کسی ڈیپارٹمنٹل سٹور میں اِس عورت کاریپ کیا تھا ۔ گوکہ میرے قائد نے اِس بیہودہ الزام سے انکار کیا مگر پھر بھی عدالت نے ٹرمپ کو حکم دیا کہ اُس عورت کو پانچ ملین ڈالر جرمانے کی مد میں ادا کیے جائیں، اور جب میرے قائد نے بلیک میل ہونے سے انکار کیا تو عدالت نے ایک اور مقدمہ بنا کر مزید 83 ملین ڈالر کا جرمانہ ڈال دیا۔ یہ غالباً اپنی نوعیت کاپہلا مقدمہ ہوگا جس میں ایک جرم پر دو سزائیں دی گئی ہیں ۔ کُل عالم جانتا ہے کہ عورتیں میرے قائد پر مرتی ہیں اور اُس نے کبھی اِس بات کو چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی کیونکہ میرا لیڈر دوسرے سیاست دانوں کی طرح منافق نہیں ہے ، اور ویسے بھی قائد محترم کئی ہوٹلوں کے مالک ہیں ، انہیں کیا ضرورت تھی کہ وہ کسی سٹور میں جا کر منہ کالا کرتے، اور پھر اُس فاحشہ کو تیس سال بعد یاد آیا کہ اُس کا ریپ ہوا تھا ؟ یہ سب کچھ میرے محبوب قائد سے پیسے بٹورنے اور اسے بلیک میل کرنے کے سازش ہے مگر میرا عظیم لیڈر اِن باتوں سے گھبرانے والا نہیں ۔سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے کے لیے عورتوں کو استعمال کرنا کوئی نئی بات نہیں ، میرے قائد کے خلاف بھی یہی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ ایک اور مقدمے میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ایک عورت سے اپنے تعلقات چھپانے کے عوض اسے پیسے دئیے اور اِس مقصد کے لیے اپنے کاروباری کھاتوں میں رد و بدل بھی کیا۔ یہ الزام بھی فضول اور بے سروپا ہے، جیسا کہ میں نے کہا میرے قائد کو عورتوں کی کمی نہیں اور نہ ہی اپنے تعلقات چھپانے کا شوق ہے ، میرا قائد جو کرتا ہے علی الاعلان کرتا ہے ۔
امریکہ کے محکمہ انصاف نے قائد محترم کے خلاف ایک مقدمہ یہ بھی قائم کیا ہے کہ صدارت سے سبکدوش ہوتے وقت وہ قومی سلامتی سے متعلق حساس نوعیت کی دستاویزات اپنے ساتھ لےگئے اور واپس نہیں کیں۔ اِس پر میں اب کیا کہوں ! میرا قائد کوئی چپڑاسی نہیں تھا ، دنیا کی سپر پاور کا صدر تھا، کیا وہ دستاویزات کا صندوق سر پر لاد کر وہائٹ ہاؤس سے نکلا تھا اور اُس وقت اُس نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی تھی !Come on guys, give me a break۔۔اور آپ لوگ اُن مقدمات کے بارے میں تو جانتے ہی ہیں جن میں میرے قائد پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 2020 میں اپنے حامیوں کو ورغلایا تھا کہ وہ کیپیٹل ہِل پر ہلہ بول کر انتخابات کے نتائج کو چوری ہونے سے بچائیں ۔میں اِن مقدمات کے بارے میں یہی کہوں گا کہ میرے لیڈر کی تقریر ریکارڈ پر موجود ہے جس میں انہوں نے اپنے کارکنوں کو’پُر امن ‘ احتجاج کا کہا تھا ، اور ویسے بھی اِس میں کیا شک ہے کہ 2020 کا الیکشن چوری ہوا تھا اور جو بائڈن ایک جعلی صدر ہے،اگر اسے جعلی صدر کہنا جرم ہے تو میرا قائد یہ جرم بار بار کرے گا۔اِس کے علاوہ بھی نام نہاد الزامات کی ایک طویل فہرست ہے جو میرے قائد کو بدنام کرنے کے لیے میڈیا میں پھیلائی جا رہی ہے تاکہ میرا لیڈر انتخابات میں حصہ نہ لے سکے مگر ’باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم۔‘
اصل بات یہ ہے کہ میرے لیڈر کی مقبولیت نے مخالفین کی راتوں کی نیند حرام کر رکھی ہے ، انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی کہ اِس کے بیانیے کاتوڑ کیسے کریں ، کبھی طعنہ دیتے ہیں کہ اسے صرف ’ریڈ نیک‘ جیسے جاہل ووٹ ڈالتے ہیں اور کبھی یہ کہہ کر دل کو تسلی دیتے ہیں کہ اِن مقدمات میں سزا کے بعد ٹرمپ کا مستقبل ختم ہوجائے گا۔یہ لوگ میرے محبوب قائد کو جانتے نہیں ، میرا قائد اِن ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں، وہ مردِ آہن ہے۔اگر یقین نہیں آتا تو اُس کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ دیکھ لیں جہاں اُس کے آٹھ کروڑ سے زائد چاہنے والے ہیں ، کوئی ہے جو اُس کا مقابلہ کرے؟آخری مرتبہ جب اُس نےایکس پر پوسٹ کی تھی تو لکھا تھا کہ Never Surrender ۔وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ، ڈٹ کر کھڑا ہے میرا قائد!
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’خواب میں توہین مذہب‘ ڈیرہ اسماعیل خان میں استانی کو قتل کرنے والی دو طالبات کو سزائے موت
Next Article وجاہت مسعودکا کالم:استاد گرامی مجیب الرحمٰن شامی کی تادیب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.