ملتان : پی ٹی وی ملتان کے پروگرام مینیجر محمد یونس چشتی کو شفقت عباس ملک کی جگہ پی ٹی وی ملتان سینٹر کا نیا جنرل مینیجر جی ایم (GM) تعینات کر دیا گیاہے۔۔یونس چشتی پروڈکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور پی ٹی وی میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ ان کا پی ٹی وی کے گروپ 8 سے تعلق ہے زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی وی ملتان سینٹر ملتان اور سرائیکی خطے کی حقیقی ثقافت اور یہاں کے حقیقی فنکاروں کو سامنے لائے گا اور اس کے ذریعے خطے کا وہ ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا جسے ماضی میں دانستہ نظر انداز کیا گیا ۔شفقت عباس ملک کو بعض الزامات کے نتیجے میں 23 جولائی کو معطل کیا گیا تھا ۔
فیس بک کمینٹ