Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا ، نقاد ، محقق ، شاعر : ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»بی بی شہید کا نظریہ مفاہمت : سید یوسف رضا گیلانی کا مضمون
daud tahir

بی بی شہید کا نظریہ مفاہمت : سید یوسف رضا گیلانی کا مضمون

ایڈیٹردسمبر 26, 202414 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
benazir yousaf raza gilani
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی سیاسی تاریخ سیاسی رہنماؤں، کارکنان اور گمنام ہیروز کی جانب سے جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کی ان گنت مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ آزادی سے قبل اور آزادی حاصل کرنے کے بعد بھی، مقبول رہنماؤں کو اکثر نا معلوم قوتوں نے نشانہ بنایا، تاکہ عوام کے حقوق اور خود مختاری کی آواز کو خاموش کیا جا سکے۔ ان عظیم شخصیات میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید بھی شامل ہیں، جو نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور پاکستان کی سب سے بااثر سیاسی شخصیات میں سے ایک تھیں۔ انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
27 دسمبر کی سرد ہوائیں ایک غیر متوقع اور گہری اداسی لے آئیں، جس نے سیاسی اور جمہوری خلا کو مزید گہرا کر دیا، اس دن، راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے کے دوران ، بینظیر بھٹو کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد پاکستان کے عوام گہرے غم اور غیر یقینی صور تحال میں مبتلا ہو گئے۔17سال قبل، ہم نے ایک عالمی رہنما کھو دیا۔ تاہم، ان کا سیاسی فلسفہ آج بھی ہمارے لیے ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ آج بھی پاکستان کے وفاق کی علامت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اپنی زندگی میں انہوں نے مشکلات کا سامنا کیا لیکن ان کی مقصد سے وابستگی غیر متزلزل رہی۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اس وقت سنبھالی جب آزادیوں کو محدود کر دیا گیا تھا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عام تھیں اور آزادی اظہار کو غیر جمہوری قوتوں نے کچل دیا تھا۔ آمر حکومتوں نے انہیں پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے پاکستانی عوام کی امیدوں کو زندہ رکھا اور جمہوریت اور شراکتی وفاقیت کے نظریات کو فروغ دیا۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور سیاسی بصیرت نے، صبر، جرات اور برداشت کے ساتھ، ظلم و ستم کی زنجیریں توڑنے کے ان کے عزم کو مضبوط کیا۔
مجھے ان کے یہ الفاظ آج بھی یاد ہیں’’مشکلات کا سامنا کرنے میں جرات اور وقار ایک عظیم رہنما کی پہچان ہیں۔‘‘ وہ ایک عظیم رہنما تھیں اوراپنی زندگی میں انہوں نے اس کا عملی مظاہرہ کیا۔ ان کا فلسفہ آج بھی ہمیں اور بہت سے دوسروں کو مشکلات کا مقابلہ کرنے اور سمجھوتہ نہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے والد کی جرات کو بھی دیکھا جب انہوں نے ایک مقصد کے لیے اپنی جان قربان کرنے کا انتخاب کیا اور شہادت کو قبول کیا۔ انہوں نے اپنے دو عزیز بھائیوں کی موت کا بھی غم برداشت کیا۔
شدت پسندوں اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے ان کی زندگی کو مسلسل خطرات کا سامنا رہا۔ انہوں نے جلا وطنی اور قید کا سامنا کیا، لیکن ان کا عزم چٹان کی مانند مضبوط رہا۔ اپنی ثابت قدمی اور کردار کے ذریعے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے۔ تاریخ کے صفحات میں انہیں امید کی کرن، ایک رہنما اور جمہوریت کی علمبر دار کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اپنے سیاسی مخالفین کو معاف کرنا ان کی شخصیت کا ایک نمایاں وصف تھا۔یہ ان کا وژن اور رہنمائی تھی جس کی بدولت ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا۔ جو پاکستان کے غریب طبقات کی مدد کے لیے ایک نمایاں قدم ہے۔ آج یہ پروگرام ملک بھر میں اپنی رسائی رکھتا ہے اور لاکھوں لوگوں کی مختلف طریقوں سے مدد کر رہا ہے۔
جمہوری اقدار کی حامی ہونے کے ناطے، انہوں نے جمہوریت کی بحالی کی کوششوں کی قیادت کی، جو بعد میں سیاسی حریف جماعت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ’’میثاق جمہوریت‘‘ کی شکل میں سامنے آئیں۔ انہوں نے نظام کو دوبارہ درست راہ پر لانے کے لیے بات چیت کی بنیاد رکھی، کیونکہ غیر جمہوری حکومتوں کے جمہوریت مخالف اقدامات نے جمہوری روح کو نقصان پہنچایا تھا اور عوام اور ان کے نمائندوں کے درمیان ایک خلا پیدا کر دیا تھا۔
میثاق جمہوریت نے حقیقی معنوں میں جمہوریت اور پارلیمان کی عظمت کو بحال کیا۔ 1973ءکا آئین اپنی اصل شکل میں بحال کیا گیا، جس سے پارلیمانی جمہوریت کو فروغ حاصل ہوا۔ صوبوں کو فیصلہ سازی کے لیے مزید اختیارات دیے گئے، این ایف سی ایوارڈ کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی گئی، 18ویں آئینی ترمیم، جی بی ایکٹ، آغاز حقوق بلوچستان اقدام اور دیگر کئی اقدامات سیاسی قوتوں کے درمیان میثاق جمہوریت کی تاریخی مفاہمت کے ثمرات ہیں۔
آج ہم تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔ ملک سیاسی غیر یقینی کی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ معاشی استحکام ایک بڑا چیلنج ہے۔ سیاسی خلا ایک بار پھر بہت وسیع اور گہرا ہو چکا ہے۔ ہمیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہم آہنگی اور مفاہمت کے نظریے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی سیاسی قوتوں کو آپس میں بات چیت کرنی چاہیے اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ سیاسی اور معاشی ترقی کے ایجنڈے کو اجتماعی طور پر آگے بڑھایا جاسکے۔آئیے ملک کی ترقی کے لیے ہاتھ ملا لیں۔ آئیے ایک ساتھ کام کریں تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے ، اور بر داشت، مفاہمت، اور باہمی احترام کو فروغ دیا جا سکے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بے نظیر بھٹو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
Next Article حیدر جاوید سید میرے قبیلے کا سالار : رضی الدین رضی کا تہنیت نامہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو ، نصراللہ اور ایک کتاب : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

فروری 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا ، نقاد ، محقق ، شاعر : ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم جولائی 21, 2026
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.