ملتان ۔۔۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان شاہد حسن مغل نے عدالتی حکم عدولی پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں سمیت متعدد افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ملزمان پر کرونا آرڈینینس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلوس نکالنے کا الزام ہے ۔
ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی،علی موسی گیلانی،علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے ہیں۔کووڈ 19 میں ملزمان کی جانب سے پابندی کے باوجود ریلی نکالی گئی تھی۔جسکا مقدمہ تھانہ چہلیک میں درج کیا تھا۔ملزمان بار بار عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔ جج شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
جن دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں سابق ایم پی اے عثمان بھٹی ، نفیس انصاری ، خالد حنیف لودھی ، منظور قادر ، آصف رسول اعوان پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری عارف حسن شاہ، رضوان ہانس ، شاہد رضا صدیقی ، رانا سجاد حسین ، کلثوم ناز بلوچ ، شیخ ہاشم رشید ، نسیم لابر ، راؤ ساجد علی شامل ہیں ۔
فیس بک کمینٹ