• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
ہفتہ, ستمبر 30, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے
  • سعودی عرب، اسرائیل تاریخی معاہدے کیلئے فریم ورک طے کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، امریکا
  • امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک سینیٹر رہنے والی خاتون رکن انتقال کر گئیں
  • نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے: اسحاق ڈار
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:مستونگ سانحہ: کیا قومی جہتی کا عملی مظاہرہ ممکن ہے؟
  • ورلڈ کپ وارم اپ میچ : پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب
  • عید میلاد النبی ﷺ ، ولی محمد واجد اور نعت کو کاروبار بنانے والے : شاکر حسین شاکر کا کالم
  • گوادر : پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب بھائی اور سسر سمیت گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»زابر سعید بدر»سول ملٹری تعلقات : نیا تناظر ۔۔ محمد زابر سعید بدر
زابر سعید بدر

سول ملٹری تعلقات : نیا تناظر ۔۔ محمد زابر سعید بدر

رضی الدین رضیدسمبر 6, 20163 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
artcles of zabir saeed badar at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا کہ سول اور ملٹری بیوروکریسی پاکستان کے موجودہ حا لات کی ذمہ دار ہے ان کا اشارہ پاکستان میں سول ملٹری تعلقات کے اُتار چڑھاؤ کی طرف تھا لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ حالات اب بہتری کی طرف گامزن دکھائی دے رہے ہیں ۔ پاکستان میں قائد اعظم کی وفات کے بعد سے ایسے واقعات رونما ہوئے جس سے جمہوریت پر سے عوام کا اعتماد ختم ہو گیا یا دانستہ ایسے حالات پیدا کر دئے گئے کہ لوگوں نے سیاست دانوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتدا سے ہی بیوروکریسی نے سیاست دانوں کو ان کے باہمی تنازعات کی وجہ سے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ جن لوگوں نے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا ان میں سیاست دان کم اور دوسرے زیادہ ہیں لیکن بڑی ہی خوبصورتی کے ساتھ سول ملٹری بیوروکریسی کی تمام خطائیں بھی عاقبت نا اندیش سیاست دانوں کے کھاتے میں ڈال دی گئیں۔ گو سیاستدان بھی ایسے کوئی دودھ کے دھلے نہ تھے سیاست دانوں کے ساتھ وہی کچھ ہوا جو اورنگ زیب کے مرنے کے بعد بادشاہ گر سید برادران نے نااہل مغل شہزادوں کو تخت طاؤس پر بٹھا کر کیا۔ آج سید برادران کو سب بھول گئے لیکن مغل شہنشاہوں کا مزاق آج غیر تو غیر اپنے بھی اُڑا رہے ہیں یہ کوئی نہیں جانتا کہ اہل شہزادوں کو کس بے رحمی سے قتل کر دیا گیا اگر ایسا نہ ہوتا تو آج تاریخ کا دھارا کسی اور رخ بہتا اور ایسا ہی کچھ پاکستان کے قیام کے بعد جمہوریت کے ساتھ ہوا۔ جس نظام دکن نے شہید میسور فتح علی ٹیپو کو انگریز کے ساتھ مل کر شہید کروایا حکومت تو اس کی بھی نہیں بچی افسوس ہم یہ بات بھول جاتے ہیں کہ تاریخ کبھی کسی کو معاف نہیں کرتی۔ قائد اعظم کا پاکستان پہلے ہی دولخت ہو چکا ہے ہمیں اب خود کو متحد کرنا ہے سیاست دان ہوں ، بیوروکریسی ہو یا عوام یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں یہ تو طے ہے کہ جمہوریت اس ملک کے لئے ناگزیر ہے اور سب اداروں کو مل کر اسے بچانا ہے پاکستان کو سیاست دانوں نے ہی ووٹ کے ذریعے بنایا اس وقت بھی سیاست دانوں پر الزامات لگتے تھے جس نے اس مملکت خداداد کا خواب دیکھا اور جس نے تعبیر دی کون نہیں جانتا کہ ان کو کافر تک کہا گیا آج بھی ان بے لوث لوگوں پر کیا کیا الزام نہیں لگ رہے سو لوگوں کا کیا کہنا وہ تو ولیوں کو بھی معاف نہیں کرتے ۔ بدقسمتی سے اپنے قیام کے ایک سال بعد
ہی مملکت خداداد اپنے بانی سے محروم ہو گئی اور تقریباً گیارہ برس تک اس کے مخصوص مزاج کے مطابق کوئی آئین نہیں بنایا جا سکا اور مملکت خداداد کی درست سمت متعین نہ ہو سکی جس کے نتائج آج ہمارے سامنے ہیں۔ اس دوران پاکستان پر بیوروکریسی کا مکمل راج رہا۔ جنرل محمد ایوب خان نے بیوروکریسی کو کھلی چھٹی دے دی اور پاکستانی سیاست میں بیوروکریسی کا نہ ختم ہونے والا کردار متعین ہو گیا۔ بیوروکریسی خواہ سول ہو یا ملٹری دونوں نے پاکستان کو اپنے اپنے طریقے سے چلانے کی کوشش کی سیاست دان بُری طرح استعمال ہوتے رہے کچھ اُن کی اپنی کوتاہیاں بھی تھیں اگر موجودہ حالات کو دیکھیں تو سول اور ملٹری تعلقات کی ایک نئی جہت سامنے آئی ہے جس سے پاکستان بہت جلد اپنے مسائل پر قابو پا لے گا ۔ ماضی میں یا تو سول نظام قائم کرنے کی کوشش کی گئی یا پھر فوج کی حکمرانی کا تصور سامنے آیا۔ لگتا ہے کہ ماضی کے تجربات سے فریقین نے سبق سیکھا ہے دیکھتے ہیں اونٹ اب کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپشتو غزل
Next Article ۔۔ پی پی پی کا 49واں یومِ تاسیس اور ایک کارکن کا کتبہ ۔۔ شاکر حسین شاکر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا

ستمبر 30, 2023

خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن

ستمبر 30, 2023

پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے

ستمبر 30, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا ستمبر 30, 2023
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن ستمبر 30, 2023
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے ستمبر 30, 2023
  • سعودی عرب، اسرائیل تاریخی معاہدے کیلئے فریم ورک طے کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، امریکا ستمبر 30, 2023
  • امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک سینیٹر رہنے والی خاتون رکن انتقال کر گئیں ستمبر 30, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.