عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے، آئے روز حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے مہنگائی کی سو نامی میں عوام کو غرق کر رہی ہے بیروزگاری، کرپشن، غربت اور مہنگائی نے انسانوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے، حکمران کرپشن میں اس قدر مصروف ہیں انہیں عوام کی مشکلات کا ذرا بھی احساس نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نااہل وفاقی و صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں آئے روز پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کا جینا محال کیا جا رہا ہے حکمران مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں،انہوں نے مزید کہاکہ ایک طرف حکمرانوں کی کرپشن کے چرچے ہیں تو دوسری طرف غریبوں کی بربادی کے چرچے عام ہیں جب تک معاشرے میں انصاف کا بول بالا نہیں ہوگا امن قائم کرنا ناممکن ہے ہر طرف کرپشن ہو رہی ہے جس سے کوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے قوم کی خوشیاں اور عوام کے چہروں پر سے رونقیں چھین لی ہیں مہنگائی کنٹرول کرنے میں حکومت مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے جس کا سارا بوجھ غریب عوام اٹھانے پر مجبور ہے نااہل حکمرانوں کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں عوام انہیں گھر بھیج کر دم لیں گے، بدترین حکومتی انتقامی کارروائیوں کے باوجود حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے عزت کے ساتھ مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں
فیس بک کمینٹ